چند تجزیہ کاروں کی جانب سے میڈیا پر بیٹھ سیاسی جماعتوں اور ان کے کارکنوں کو کٹھ پتلیاں اور فارغ لوگ قراردینا انتہائی قابل مذمت ہے
سیاسی جماعتوں کے بارے میں یکطرفہ اور غیر ذمہ دارانہ بیانات قطعی طور پر مناسب نہیں
کسی کے بارے میں رائے ضرور دیں مگر پوری سیاسی جماعتوں اور ورکرز کو کٹھ پتلیاں کہنا ناقابلِ قبول ہے
آپ لوگ میڈیا پر بیٹھ کر خود کو حاجی سمجھتے ہیں اور سیاست دانوں کو کٹھ پتلیاں کہتے ہیں، اس طرح کام نہیں چلتا
سیاسی سسٹم میں نقائص موجود رہے ہیں اور آج بھی ہو سکتے ہیں، ہم سسٹم کے اندر ہیں اور آپ سے بہتر جانتے ہیں
اگر ہم کٹھ پتلیاں اور فارغ لوگ ہیں تو آپ کو پروگراموں میں ہماری ضرورت کیوں پڑتی ہے؟
آپ تینوں ذہین اور دانشور لوگ ہیں، خود ہی بیٹھ کر فلسفیانہ گفتگو اور لیکچر جھاڑا کریں
سیاسی کارکنان بڑی جدوجہد اور قربانیوں کے بعد اس مقام تک پہنچتے ہیں
شہلا رضا سمیت تمام سیاسی ورکرز نے اس فیلڈ میں برسوں محنت کی ہے
جس طرح آپ نے اپنی فیلڈ میں 20 سال جدوجہد کی، اسی طرح ہم نے بھی سیاست کے میدان میں جدوجہد کی ہے
تمام سیاسی جماعتوں اور کارکنان کے حوالے سے دیے گئے ریمارکس ذاتی نہیں بلکہ تمام سیاسی ورکرز کی تذلیل ہیں
ان فارغ لوگوں کو آپ اپنے پروگراموں میں کیوں بلاتے ہیں؟