اس وقت وزیراعظم صاحب مسلم لیگ نون سے تعلق رکھتے ہیں اور مسلم لیگ نون کے جو دوست میرے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں ان کو پتہ ہی نہیں ہے کہ صوبے کب بن رہے ہیں کون بنا رہا ہے اور کہاں سے یہ بات نکل کر سامنے ارہی ہے۔
دیکھیں اس وقت صوبہ سندھ کی صورتحال کوئی زیادہ اچھی نہیں ہے۔ ایک طرف سندھ کے قوم پرست ریلی نکال رہے ہیں اور دوسری طرف ایم کیو ایم نے ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا ہے۔سندھ گورنمنٹ کے وزرا دونوں پارٹیوں سے ریلیاں نہ نکالنے کی درخواست کر رہے ہیں۔ بلاول صاحب نے جو بیان صوبہ سندھ میں خون ریزی کے حوالے سے دیا ہے وہ بالکل ٹھیک دیا ہے۔مجھے نہیں پتہ اس وقت پیپلز پارٹی کے ہمارے دوست مرزا اختیار بیگ صاحب کیوں نرم نرم باتیں کر رہے ہیں۔
مسلم لیگ کی پوزیشن یہ ہے کہ اگر پن��اب کے اندر نئے صوبے بن جاتے ہیں تو یہ صرف لاہور کی پارٹی رہ جائے گی ۔نئے صوبے بننے کی صورت میں یہ مسلم لیگ نون کی بھی سیاسی موت ہوگی اور پیپلز پارٹی کی بھی سیاسی موت ہوگی۔اس لیے میرے ساتھ جو دونوں پارٹیوں کے دوست بیٹھے ہوئے ہیں یہ اصل بات کرنے کی بجائے ائیں بائیں شائیں کر رہے ہیں اور یہ کبھی بھی دونوں پارٹیاں نہیں چاہیں گی کہ نئے صوبے بنیں۔
اس وقت تک حکومت کے وزیر قانون نے بھی ریفرنڈم کے اوپر کوئی بات نہیں کی ہے۔ انہوں نے اج تک نہیں بتایا کہ ریفرنڈم ا رہا ہے کہ نہیں ا رہا ہے۔ ا رہا ہے تو کون لا رہا ہے۔اور مجھے ایک بات اور کہنے دیجیے کہ وزیراعظم صاحب اتنے کمزور ہیں کہ ��ن کو بھی نہیں پتہ ہے کہ حکومت کو کون چلا رہا ہے اور یہ جو دونوں حکومتی پارٹیوں کے جو میرے دوست بیٹھے ہوئے ہیں یہ بہت سادہ ہیں ان کو کچھ پتہ نہیں ہے۔ کہ کیا ہو رہا ہے یا کیا ہونے جا رہا ہے۔
ریاست اپنے اندر تنقید برداشت کرنے کا مادہ پیدا کرے۔ایک بزرگ سیاست دان یہاں سیاست کررہے ہیں،ان کے بیٹے یہاں سیاست کر رہے ہیں،مگر ان کی معمولی تنقید آپ سے برداشت نہیں ہو رہی۔جو آپ کی غلطیوں پر تنقید کرے،وہ برا ہو جاتا ہے اور آپ ان کی کردار کشی کرنے لگتے ہیں۔یہ رویہ ترک کریں….
قائدِ ملّت اسلامیہ حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب سے
انعام اللہ علیزئی ایڈوکیٹ کی سربراہی میں حبیب الرحمن ایڈوکیٹJLF خیبر۔ نجم الدین خان JLF مردان ۔ عبدالباسط JLF مالاکنڈ ۔عبدالحکیم ۔ محمد ظاہر JLF ہریپور اور پشاور سے اویس سردار ۔ ملک شکیل ۔ حارث نجم اور عادل سعود کی ملاقات
تازہ ترین: انصارالاسلام کی کور کامیٹی کی اہم میٹنگ رات گئے تک مرکزی سالار انجنیئر عبدالرزاق عابد لاکھو کی صدارت میں مفتی محمود مرکز پشاور میں جاری رھی، قائد جمعیت امیر مرکزیہ حضرت مولانا فضل الرحمان مدظلہ، بطل حریت مولانا عبدالغفور حیدری مدظلہ اور محترم کامران مرتظی' کی خصوصی ۔۔۔