مکہ مکرمہ میں سزائے موت پانے والے بنگلہ دیشی نوجوان اور لڑکی کے حوالے سے نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
طائف میں قائم اسلامک دعوہ سینٹر کے معروف مبلغ عبدالرزاق مدنی صاحب نے یہ تفصیلات شئیر کی ہیں۔
اس کیس کے سلسلے میں سعودی عدالت سے ایک بڑی غلطی بھی ہوئی ہے جسکا تذکرہ ہم جاوید چوہدری کی طرح تحریر کی دم کے ساتھ لٹکا دیں گے ۔
نذر الاسلام 13 نومبر 2022 کو ورک ویزے پر سعودی عرب آیا تھا۔ بنگلہ دیشی شہری نذر الاسلام اور سیتھی اختر دونوں خانہ کعبہ میں صفائی کے کارکن اور بن لادن گروپ کے ملازم تھے۔ مکہ مکرمہ میں لڑکے کی رہائش حی الاسکان جبکہ لڑکی کی رہائش بطحا قریش میں تھی۔
ان دونوں کے درمیان تعلقات قائم ہوئے اور انہوں نے مئی 2023 میں اس قبیح فعل کا ارتکاب کیا۔
مسجد الحرام میں صفائی کے فرائض انجام دینے کی وجہ سے وہ وہاں کے چپے چپے سے واقف تھے۔ انہوں نے موقع پا کر گیٹ نمبر 85 (باب سعید بن زید) اور گیٹ نمبر 87 (باب أم ہانی) کے درمیان اوپر جانے والی سیڑھیوں کے قریب واقع صفائی عملے کے عارضی دفاتر کو استعمال کیا، جو مسجد الحرام کے اندر خانہ کعبہ سے چند میٹر کے فاصلے پر واقع ہیں۔
یہ مسجد الحرام کا حصہ ہے ۔
یہ دونوں افراد 2023 سے 2026 تک جیل میں رہے مختلف عدالتوں میں انہیں پیش کیا گیا ان کا ٹرائل ہوا اور انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا۔ سعودی عدالتوں نے اس مقدس مقام کے تقدس اور حرمت کو پامال کرنے پر تعزیری سزا کے طور پر دونوں کو سزائے موت دے دی۔
البتہ اس کیس میں سعودی عدالت اور حکومت سے ایک ناقابل تلافی غلطی ہوئی انہوں نے بروقت پاکستانی سوشل میڈیا پر بیٹھے مومنین اور مجاہدین کو اطلاع نہیں دی ۔
اس غفلت کے باعث ہمارے مومنین اور مجاہدین نے لڑکا لڑکی کا نکاح پڑھا کر ڈھاکہ سے مکہ ہنی مون پر بھیجا ۔
جب کہ مبلغ ایک عدد بوسے پر سزائے موت کی مکمل الف لیلیٰ داستان گھڑ کر سعودیہ کو گالیاں دینے لگے ۔
سعودیہ سے بہرحال غلطی ہوئی ہے ۔۔
یہ شرمناک واقعہ کسی عام جگہ نہیں حرم پاک کے اندر خانہ کعبہ میں پیش آیا ہے ۔
بقلم فردوس جمال !!!
@RevoltSpire@shafqatmm1 Iran already with India and Afghanistan also iran is shaitan we should not care about iran they are most dirtiest nation on earth after Jews
🚨شاہ فیصل شہید
🟥🔴"پس ہم اللہ سے اور آپ سے یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم یمن کے معاملات میں کوئی مداخلت نہیں کریں گے، نہ کم اور نہ زیادہ، اور نہ ہی کسی دوسرے کے مقابلے میں کسی ایک کی حمایت کریں گے۔
ہم یمن میں اپنے بھائیوں کے لیے خود ارادیت کا حق چھوڑتے ہیں، اور وہ نظام، شکل یا حکومت کا انتخاب کریں جو وہ اپنی آزاد مرضی سے چاہتے ہیں، بلا کسی مداخلت کے—نہ ہماری طرف سے اور نہ کسی اور کی طرف سے۔
اگر ہم نے اس عہد کو توڑا یا اس سے پیچھے ہٹے، تو آپ ہی وہ منصف ہوں جو ہم پر مجرم ہونے کا فیصلہ سنائیں۔"
میرے دوست میں عام سا بندہ اور رپورٹر ہوں پتہ نہیں آپ نے مجھ سے ایسی اپنی طرح احمقانہ توقعات کیوں باندھ رکھی ہیں کہ ہر چند دن کے بعد آپ میرے کسی ٹوئٹ سے ہرٹ ہوجاتے ہیں جیسے کوئی عاشق اپنی معشوق کی کسی بات پر ہو جاتا ہے۔
آپ کو علم ہے میں کبھی انقلابی نہیں رہا نہ میرے دماغ کو خناس چڑھا ہے کہ میری مرضی سے فیصلہ ہوگا کون آرمی چیف یا ڈی جی آئی ایس آئی یا وزیراعظم ہوگا۔
ہم بقول ہمارے محترم نصرت جاوید صاحب دوٹکے کے رپورٹر ہیں جو چھوٹی موٹی صحافت کرتے رہتے ہیں۔ ہم کہاں آپ جیسے مہان کلاکار سے میچ کرسکتے ہیں۔ اپ بہت بڑے ہیں ہمیں اگنور مارا کریں۔ عاشقوں کی طرح behave نہ کیا کریں۔
باقی میرے دوست اگر آپ جیسے سابقہ ملازم جی ایچ کیو کو بہت زور سے انقلاب آیا ہوا ہے تو آپ اپنے انقلاب کے لیے خود کوشش کریں۔ میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ جس دن مجھے انقلاب آئے گا میں آپ کو زحمت نہیں دوں گا جیسے آپ اور آپ جیسے دیگر جی ایچ کیو اور آب پارہ کے سابقہ ملازمین دوسروں کو دیتے رہتے ہیں۔
ویسے حیرانی مجھے بھی ہے کہ ساری عمر آپ انہی فوجیوں کی چھتری تلے پلتے رہے، انہی کا شہد ملا دودھ پیتے رہے، انہی فوجیوں سے لاکھوں کروڑں روپوں کے فائدے لیے، ٹی وی چینلز پر نوکریاں انہی فوجیوں نے آپ کو دلوائیں، آپ کے تھرڈ کلاس میگزین کو کروڑوں کا بزنس ملا جس کی آپ سب کو فری کاپیاں بھیجتے تھے، اس میگزین کا کام ہی فوجی اسٹبلشمنٹ کے پراپگنڈہ کو انگریزی کا رنگ دے کر پروموٹ کر کے سفارت خانوں میں پوسٹ کرنا تھا اور اس کے عوض آپ نے لمبے نوٹ کمائے لیکن آج مجھے طعنے دینے آگئے ہیں کہ تھپڑ والی ویڈیو کیوں لگائی۔ واہ۔
کسی دن انہی فوجی جرنیلوں کی مسلسل چاپ لوسی سے بھرے اپنے پرانے ٹی وی شوز ہی دوبارہ سن لیں جو آپ ہمیں ریجنل سیکورٹی والے ڈرامے روز سناتے تھے تو شاید شرم کے مارے کبھی گھر سے نہ نکلیں آپ۔
جتنے آپ بہادر صحافی تھے وہ میں ذاتی طور پر خوب جانتا ہوں اور 92 چینلز پر پروگرام سے پہلے جو رٹے لگا لگا کر انٹرو پڑھتے تھے اور پورا دفتر سنتا اور ہنستا تھا اس کا بھی گواہ ہوں۔ آپ کی تو چینل کے ڈائریکٹر نیوز کے آگے گھگی بندھ جاتی تھی چینل مالک تو دور کی بات ہے کہ میں آپ کی کونسلنگ کرتا تھا تو آپ کی گھگی ختم ہوتی تھی۔
اب آج کل آپ ہمارے نجات دہندہ ہیں۔ واہ۔ کتنا برا وقت ہم پر آیا ہوا ہے۔
آپ کا وہی حال ہے ایک بندے کی پشت پر درخت اگ آیا۔ کسی نے اسے بتایا تو ہنس کر کہا کوئی بات نہیں اگلے سال اس کی چھائوں میں سوئوں گا۔
کم از کم آپ تو ہمیں فوجیوں کا ٹاوٹ ہونے کا طعنہ نہ دیں اے میرے بہت ہی بہادر اور باضمیر انسان۔ 🙏
کیا Meezan Bank اتنا طاقتور ہو چکا ہے کہ 18 مارچ 2026 کو صدرِ پاکستان کے سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک حتمی فیصلے پر بھی کئی ماہ گزر جانے کے باوجود عملدرآمد نہ کرے؟
کیا ایک عام شہری کے حق میں آنے والا ریاستی سطح کا حتمی فیصلہ بھی محض ایک کاغذ کا ٹکڑا بن کر رہ گیا ہے؟
اگر ایسا نہیں، تو پھر یہ بتائیے کہ میرے حق میں جاری ہونے والے اس حتمی فیصلے پر آج تک عملدرآمد کیوں نہیں ہوا؟
یہ صرف Rs. 216,000 کا معاملہ نہیں۔
یہ ایک عام پاکستانی شہری کے انصاف، ریاستی اداروں کے فیصلوں کے احترام، قانون کی بالادستی اور عوام کے اعتماد کا معاملہ ہے۔
دو سال سے زیادہ گزر چکے ہیں، مگر میں آج بھی اپنے حق میں آنے والے ایک حتمی فیصلے پر عملدرآمد کا منتظر ہوں۔
02 جون 2024 کو میرے Meezan Bank اکاؤنٹ سے ایک جعلی آن لائن لنک کے ذریعے تقریباً Rs. 216,000 نکال لیے گئے۔ مجھے ایک معمولی ٹرانزیکشن کا تاثر دیا گیا، جس کی وجہ سے میں نے OTP درج کیا، مگر چند لمحوں بعد میرا اکاؤنٹ تقریباً خالی ہو چکا تھا۔
میں نے فوری طور پر بینک سے رابطہ کیا، شکایت درج کروائی اور مسلسل follow-up کرتا رہا، لیکن تقریباً آٹھ دن بعد مجھے یہی جواب دیا گیا کہ چونکہ OTP استعمال ہوا ہے، اس لیے بینک ذمہ دار نہیں۔
میرا مؤقف شروع سے ایک ہی تھا۔
جس جعلی لنک پر ٹرانزیکشن کی گئی، اس میں صرف 35 روپے کا ذکر تھا۔ اگر OTP اسی ٹرانزیکشن کے لیے تھا تو پھر تقریباً Rs. 216,000 کی ٹرانزیکشن کیسے ہو گئی؟ میں نے یہی سوال بارہا اٹھایا، مگر بینک نے میری بات قبول نہیں کی اور مکمل ذمہ داری مجھ پر ڈال دی۔
اس کے بعد میں Banking Mohtasib Pakistan گیا۔ تقریباً چھ ماہ تک کیس چلتا رہا، لیکن آخرکار وہی فیصلہ آیا جو پہلے دن سے بینک کا مؤقف تھا۔
بہت سے لوگ شاید اس مرحلے پر ہار مان لیتے۔
لیکن میں نے ہار نہیں مانی۔
میں قانون دان نہیں ہوں، لیکن میں نے متعلقہ قوانین کا مطالعہ کیا، اپنے کیس کو سمجھا، اور اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے اگلا قانونی قدم اٹھایا۔
میں نے President Secretariat (Aiwan-e-Sadr) کے سامنے Representation دائر کی۔
میری اپیل منظور ہوئی، باقاعدہ سماعت مقرر ہوئی، اور میں بغیر کسی وکیل کے خود پیش ہوا، جبکہ Meezan Bank کی جانب سے ان کے وکیل پیش ہوئے۔
یہ لمحہ میرے لیے ہمیشہ یادگار رہے گا کہ سماعت جسٹس (ر) عرفان قادر صاحب نے کی۔ میں نے آغاز میں ہی عرض کیا تھا کہ مجھے آپ پر مکمل اعتماد ہے، چاہے فیصلہ میرے حق میں آئے یا میرے خلاف۔ میرے لیے یہی اعزاز تھا کہ پاکستان کے ایک ممتاز قانونی ذہن نے میری بات سنی۔
دونوں فریقین کو مکمل موقع دیا گیا، دلائل سنے گئے، اور پھر ایک تفصیلی فیصلہ جاری ہوا۔
فیصلے میں واضح طور پر لکھا گیا کہ:
• میرے ساتھ فراڈ ہوا۔
• میرے خلاف کسی bogus conduct کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔
• Meezan Bank کو صارف کا اعتماد بحال کرنے کے لیے میرے نقصان کی تلافی کرنی چاہیے۔
اس کے بعد 18 مارچ 2026 کو صدرِ پاکستان کے سیکریٹریٹ نے اس فیصلے کی منظوری دیتے ہوئے Meezan Bank کو واضح ہدایت دی کہ میرے اکاؤنٹ میں Rs. 216,000 کریڈٹ کیے جائیں۔
لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ 18 مارچ 2026 کو حتمی فیصلہ آنے کے باوجود آج تک اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔
میں نے متعدد ای میلز لکھیں، ہیلپ لائن پر رابطہ کیا، برانچ وزٹس کیے، فیصلے کی نقول فراہم کیں، سنوائی پورٹل پر شکایت درج کروائی، دوبارہ Banking Mohtasib کو بھی لکھا، مگر کوئی مؤثر پیش رفت نہ ہو سکی۔ حال ہی میں صرف یہ بتایا گیا کہ معاملہ “Senior Management” کے پاس ہے، جبکہ حتمی فیصلہ آئے کئی ماہ گزر چکے ہیں۔
میرا مقصد کسی ادارے کو بدنام کرنا نہیں۔
میرا مقصد صرف یہ سوال اٹھانا ہے:
اگر ایک حتمی فیصلہ موجود ہے، تو پھر اس پر عملدرآمد کیوں نہیں ہو رہا؟
میں آج بھی امید رکھتا ہوں کہ Meezan Bank اس فیصلے پر عمل کرے گا، اپنے صارف کے اعتماد کو بحال کرے گا، اور اس غیر معمولی تاخیر کی واضح اور معقول وضاحت دے گا۔
آخر میں، میں جسٹس (ر) عرفان قادر صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پوری توجہ سے کیس سنا اور میرٹ پر فیصلہ دیا۔ ایسے لوگ ہی عام شہری کو یہ امید دیتے ہیں کہ انصاف کا دروازہ ابھی مکمل طور پر بند نہیں ہوا۔
میں نے دو سال تک ہر قانونی راستہ اختیار کیا۔ جب حتمی فیصلے پر بھی عملدرآمد نہ ہو، تو پھر ایک عام شہری کے پاس حقائق عوام کے سامنے رکھنے کے سوا اور کیا راستہ رہ جاتا ہے؟
جنرل باجوہ اور جنرل فیض اور عمران خان کی پاور اسٹرگل سے وہ طاقتور ٹرائیکا کمزور ہوئی۔ جنرل باجوہ کی کمانڈ کی چینلز پر سختیاں توسیع لینے تک تھیں۔ 2019 میں توسیع کے بعد اختلافات ابھرے تو کچھ گرفت کمزور ہوئی۔ دونوں کو ان میڈیا مالکان/اینکرز کی گڈ ول درکار تھی لہذا کچھ سپیس بننا شروع ہوئی۔
آپ ٹی وی کے کچھ ماہ بعد پبلک ٹی وی کے مالک عبدالجبار صاحب/سی ای او ڈاکٹر اصغر صاحب نے رابطہ کیا۔
میں نے انہیں بتایا انہیں مسائل ہوں گے۔ ڈاکٹر اصغر صاحب نے کہا اگر کوئی مسلہ ہوا تو وہ خود سنبھال لیں گے۔ اس دوران عمران خان/جنرل باجوہ میں لڑائی شروع/تیز ہوئی۔ ڈی جی آئی ائی ایس آئی جنرل فیض تبدیل ہوئے تو میڈیا مالکان پر دبائو کم ہوا۔
میں شکر گزار ہوں ڈاکٹر اصغر صاحب کا انہوں نے دوبارہ ہمارے لیے چینل کا راستہ کھولا اور پبلک ٹی وی پر شو دیا اور پوری آزادی دی۔ کبھی کوئی مداخلت نہیں کی۔
آج تک کبھی موجودہ وزیراعظم ہاوس یا کسی فوجی کوارٹر سے میرے یا ہمارے موجودہ نیو ٹی وی چینل مالکان/انتظامیہ پر دبائو نہیں آیا۔ نہ مجھے کبھی کسی نے اپروچ کر کے سمجھایا یا دھمکایا۔کبھی نہیں۔
کسی سے کوئی کلئرنس کبھی نہیں لی۔ پوری آزادی لیکن ذمہ داری سے اپنا شو کرتے ہیں۔
🚨 سابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا:
• “الحرم الشریف (Al-Haram Al-Sharif) پوری امتِ مسلمہ کی ملکیت ہے۔ تمام اسلامی ممالک کو اس کی انتظامیہ میں حصہ لینے کا حق حاصل ہے۔”
• “یہ حقیقت کہ حرمین سعودی عرب کی سرحدوں کے اندر واقع ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ صرف سعودی عرب کو ہی حرمین کی حکمرانی کا حق حاصل ہے۔”