کراچی: طارق روڈ پر کیفے لبرٹی کے قریب اچانک سڑک بیٹھ گئی، پارکنگ میں کھڑی کار خاتون ڈرائیور سمیت کئی فٹ گڑھے میں جمع پانی میں دھنس گئی۔
ریسکیو عملے نے فوری پہنچ کر خاتون کو بحفاظت کار سے نکالا، تاہم کار کو نکالنے کے لیے ہیوی مشینری اور لفٹر طلب کیا گیا ہے۔