میں نے ایک غیر ملکی ماہر نفسیات کا پوڈکاسٹ سنا جس میں وہ کہہ رہے تھے
اللہ نے عورت کو اس لیے پیدا کیا ہے کہ وہ استقبال کرے، اور جو کچھ بھی آپ عورت کو دیتے ہیں، وہ اسے قبول کرتی ہے، اسے دوگنا کرتی ہے، اور آپ کو دوبارہ واپس کرتی ہے۔
اور آخر میں انہوں نے ایک بہت معبر جملہ کہا
"اگر آپ کو وہ پسند نہیں آ رہا جو آپ کو مل رہا ہے، تو آپ کو وہ بدلنا ہوگا جو آپ دے رہے ہیں۔"
عورتوں کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔
کبھی کبھی کسی چیز سے بے نیاز ہونا، اُسے چھوڑنا نہیں بلکہ اپنے دل کو اُس کی قید سے آزاد کرنا ہوتا ہے۔
ہر خواہش کا پورا ہونا ضروری نہیں، بعض خواہشوں سے گزر جانا ہی روح کا سکون اور شعور کی پختگی ہے۔ 🖤
لوگوں کو لوگوں کے رویّوں کی سختی توڑتی ہے، مگر مجھے میرے محبوب، تمہاری نرمی توڑ کر رکھ دیتی ہے✨
از قلم چوہدرانی ✒️ 👑
تمہاری وہ نرم سی آواز، وہ محبت بھرا لہجہ، وہ معمولی سی فکر، وہ بے ساختہ سا خیال۔۔۔ میرے اندر بنائی ہوئی ساری دیواریں ایک ایک کرکے گرا دیتا ہے۔
میں چاہوں بھی تو تم سے زیادہ دیر تک ناراض نہیں رہ پاتی۔
نہ تمہیں مسلسل نظرانداز کر سکتی ہوں، نہ خود کو تم سے الگ اور بے نیاز رکھ سکتی ہوں، نہ ہی وہ مصنوعی سرد مہری زیادہ دیر تک اوڑھ سکتی ہوں جس کے پیچھے میں اپنے زخمی دل کو چھپانے کی کوشش کرتی ہوں۔
میں کبھی کبھی تم سے دور ہونے کا فیصلہ کرتی ہوں، خود کو سمجھاتی ہوں کہ اب تھوڑا سا فاصلہ ضروری ہے، اب اپنے جذبات کو قابو میں رکھنا ہے، اب تمہیں یہ احساس دلانا ہے کہ تمہاری ہر بات، ہر رویہ، ہر خاموشی میرے لیے قابلِ قبول نہیں۔۔۔
مگر پھر تمہاری ذرا سی نرمی میرے سارے فیصلے مجھ سے چھین لیتی ہے۔
تمہیں کیا خبر، جب تم کہتے ہو،
"میں تمہاری دوری اور تمہارا سرد رویہ absorb نہیں کر پاتا"
تو میرے اندر کچھ بہت خاموش سا ٹوٹ جاتا ہے۔
کیونکہ تم کیا جانو۔۔۔
جو سرد رویہ تم مجھ میں دیکھتے ہو، وہ میرے دل کی حقیقت نہیں، میری بے بسی ہے۔
میں جب تم سے بات نہیں کرتی، تو یہ اس لیے نہیں کہ میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہوتا۔۔۔
بلکہ اس لیے کہ میرے اندر بہت کچھ ہوتا ہے، اتنا زیادہ کہ میں خود اپنے جذبات کا بوجھ اٹھانے سے تھک جاتی ہوں۔
جب میں تم سے دور ہوتی ہوں تو میں سکون میں نہیں ہوتی۔
میں تمہیں بھول کر نہیں بیٹھی ہوتی۔
میں کسی اور دنیا میں گم نہیں ہوتی۔
میں تو اسی لمحے تمہیں اپنے اندر پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ محسوس کر رہی ہوتی ہوں۔
تمہاری آواز یاد آتی ہے۔
تمہارا لہجہ یاد آتا ہے۔
تمہاری باتیں یاد آتی ہیں۔
تمہاری چھوٹی چھوٹی عادتیں یاد آتی ہیں۔
اور سب سے زیادہ وہ لمحہ یاد آتا ہے جب تم اپنی تمام شکایتیں بھلا کر صرف محبت سے میرے قریب آ جاتے ہو۔
پھر میں خود سے پوچھتی ہوں۔۔۔
آخر میں تم سے اتنا ناراض رہ بھی کیسے سکتی ہوں؟
سچ تو یہ ہے کہ تمہاری محبت میرے لیے کوئی ایسی چیز نہیں جسے میں ضرورت پڑنے پر بند کر دوں۔
یہ میرے اندر سانس کی طرح چلتی ہے۔
اسی لیے تمہاری سرد مہری مجھے تکلیف دیتی ہے، مگر تمہاری نرمی مجھے اس سے بھی زیادہ بے اختیار کر دیتی ہے۔
تم اگر سخت ہو جاؤ تو شاید میں بھی ضد پر قائم رہ لوں۔۔۔
تم اگر بے نیاز بن جاؤ تو شاید میں بھی اپنی انا کو سہارا دے لوں۔۔۔
مگر تمہاری محبت۔۔۔
تمہاری نرمی۔۔۔
تمہارا ایک چھوٹا سا "کیا ہوا؟"۔۔۔
میری ساری ناراضگی کو بے معنی کر دیتا ہے۔
اور پھر میں وہی بن جاتی ہوں جو حقیقت میں ہوں۔۔۔
تم سے محبت کرنے والی۔
شاید تمہیں لگتا ہے کہ میں جب تم سے دور ہوتی ہوں تو میں تمہیں سزا دے رہی ہوتی ہوں، مگر حقیقت یہ ہے کہ ہر فاصلے کی سزا سب سے پہلے میں خود بھگت رہی ہوتی ہوں۔
تمہاری دوری کو میں تم سے کہیں زیادہ محسوس کرتی ہوں۔
تمہاری خاموشی میرے اندر کہیں زیادہ شور پیدا کرتی ہے۔
تمہارا سرد رویہ میرے چہرے پر شاید خاموشی بن کر رہتا ہے، مگر میرے اندر ایک مسلسل اذیت بن کر چلتا رہتا ہے۔
اس لیے جب کبھی میں تم سے روٹھ جاؤں، خاموش ہو جاؤں یا خود کو تم سے تھوڑا سا الگ کر لوں۔۔۔
تو میری خاموشی کو محبت کی کمی مت سمجھنا۔
کبھی کبھی انسان سب سے زیادہ اسی شخص سے دور ہونے کی کوشش کرتا ہے جس سے وہ سب سے زیادہ قریب رہنا چاہتا ہے۔۔۔
صرف اس لیے کہ وہ اپنے دل کو یہ یقین دلانا چاہتا ہے کہ وہ مکمل طور پر بے اختیار نہیں ہوا۔
مگر تمہاری نرمی مجھے ہر بار یاد دلا دیتی ہے کہ میں تمہارے معاملے میں واقعی بے اختیار ہوں۔
میں زیادہ دیر تک تم سے ناراض نہیں رہ سکتی۔۔۔
نہ تم سے بے نیاز ہو سکتی ہوں۔۔۔
نہ تمہیں اجنبی بنا سکتی ہوں۔۔۔
اور نہ ہی تم سے محبت کیے بغیر رہ سکتی ہوں۔
کیونکہ تم میرے لیے صرف ایک شخص نہیں ہو۔۔۔
تم وہ احساس ہو جس سے دور جا کر بھی میں خود سے دور ہو جاتی ہوں۔
اور شاید یہی محبت کی سب سے خوبصورت، مگر سب سے اذیت ناک حقیقت ہے۔۔۔
کہ جس شخص سے ہم سب سے زیادہ شکوہ کرتے ہیں، اکثر اسی کی ایک نرم سی بات ہمیں دوبارہ اسی کے قدموں میں لے آتی ہے۔ ❤️
Love You Murshid
رب سوہنڑیں صحت ڈیوی۔۔۔شالا عمرِ خضرؑ ملی۔۔۔۔حیاتیاں مائنڑیں۔۔۔۔ رب ساڈی عمر وی تینوں لاوے۔۔۔۔ساڈا مائنڑ، ساڈی عزت، ساڈی پہچائنڑ رب محمد راضی ہو وی۔۔۔آمین
جب بھی میں کوئی چیز کھو دیتی اور اس کے غم میں اداس ہوتی تو میری والدہ مجھ سے کہتیں:
"جس چیز کا بدل مل سکتا ہو، اس پر غم نہ کرو۔"
میں کہتی:
"اچھا، اور جس کا کوئی بدل نہ ہو؟"
تو وہ جواب دیتیں:
"بدل دینے والا تو موجود ہے۔"
ان کے یہ الفاظ بظاہر بہت سادہ تھے، مگر میرے دل پر+
ہم نے شہر کی روشنیوں میں بہت کچھ ڈھونڈ لیا،
مگر وہ اطمینان کہیں پیچھے رہ گیا جو کبھی سادہ زندگی کھلی فضا اور اپنے لوگوں کے درمیان مِلا کرتا تھا۔ 🌿🕊️
شاید خوش رہنے کے لیے زندگی بدلنے کی نہیں،
کبھی کبھی بس زندگی کو محسوس کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔۔✍️🌸
#قومی_زبان
کوئی ایسا شخص ڈھونڈیں جو یہ تسلیم کرتے ہوئے نہ ڈرے کہ وہ آپ کو یاد کرتا ہے اور اس کا سب سے بڑا خوف آپ کو کھونا ہے۔
کوئی ایسا شخص جس کو یہ کہنے میں ہچکچاہٹ نہ ہو کہ وہ آپ سے محبت کرتا ہے۔
ایک ایسا شخص جس کو آپ کے ماتھے پر ائی شکن پر بھی اعتراض ہو۔
جس کے لیے شکل و شباہت نہیں بلکہ "آپ اہم ہوں"