اس سے پہلے کہ شار�� ٹرم میموری لاس کی مریض یہ تماش بین قوم بلاول بھٹو پر صدقے واری ہونے لگے انہیں یاد دلاتا چلوں کہ یہی بلاول 26 ویں اور 27 ویں ترامیم کی منظوری پر جشن منا رہا تھا۔
پاکستان میں آج جو تباہی اور بربادی ہے، اس میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی برابر کے شریک ہیں۔
Pakistani Form-47 Govt is a Regime, of the Army, for the Army by the Army! Indian Response to Shahbaz Sharif in United Nations. Embarrassing! Painful! But so True!
کسی نے کیا خُوبصورت پوسٹ بھیجی ھے کہ
"اگر کتا مرغی بلی کھوتا کسی جگہ اکٹھے رہ رہے ھیں تو یقینی طور پر یہ کسی کے پالتو ھیں۔ فطری طور پر یہ اکٹھے نہی ھوسکتے۔
انتہائی اہم انفارمیشن- ایک نیا فراڈ الرٹ ⚠️
آپ کسی بھی جگہ اپنے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ سے ادائیگی کریں تو ہمیشہ سوائپ مشین اپنے پاس منگوا کر کریں- کسی ویٹر یا سیلزمین کو کارڈ حوالے نہ کریں کہ وہ لیجائے اور مشین میں سوئپ کر کے آپ سے پاس ورڈ ڈلوانے مشین سمیت آپکے پاس آ جائے-
ویڈیو کو ضرور سنیں-
@SaddiaMazhar گورنمنٹ ہاسپٹلرز کا کوئی حال نہیں، سینئر ڈاکٹرز صرف راؤنڈ کرکے واپس چلے جاتے ہیں، باقی مریض HOs اور TMOs کے رحم وکرم پر ہوتا ہے اور وہ اس مریض پر سارے تجربات کرتے ہیں بغیر کسی سینئر ڈاکٹر/ کنسلٹنٹ کی موجودگی/ supervision کے۔
وہیسینئر ڈاکٹرز 1 یا 2 بجے نکل جاتے اپنے کلینکس کی طرف۔
150 جانیں ضائع ہوئیں۔ شریعت کی ترجیحات کا ایک اہم اصول نظر انداز ہوا۔
چند دن پہلے اسلام آباد سے کراچی آتے ہوئے میری ساتھ والی سیٹ پر ایک صاحب ایئرلائن کی یونیفارم میں بیٹھے تھے۔
ٹیک آف کے کچھ دیر بعد انہوں ��ے مغرب کی نماز ادا کی۔
میں نے پوچھا، کیا آپ ڈیوٹی پر ہیں؟
انہوں نے بتایا کہ وہ ڈیڈ ہیڈنگ پر ہیں، یعنی اگلی ڈیوٹی فلائٹ سے پہلے اپنے گھر جا رہے ہیں۔
باتوں باتوں میں ان کے 36 سال کے ایئرلائن تجربے کا ذکر آیا۔
ہم نے کئی ایئرکرافٹ کریشز اور نیئر مسز پر بات کی۔
میں ایسے واقعات کا کافی مطالعہ کرتا ہوں اور ان کی ڈاکیومنٹریز بھی دیکھتا ہوں۔ اپنی شریعہ کمپلائنس ٹریننگز میں بھی انہیں کیس اسٹڈیز کے طور پر استعمال کرتا ہوں۔
کیونکہ چھوٹی چھوٹی خلاف ورزیاں کبھی بڑے حادثے کا سبب بن جاتی ہیں۔
انہوں نے ایک بہت سینئر پائلٹ کا واقعہ سنایا۔
بہت قابل۔
بہت تجربہ کار۔
اور بظاہر بہت نیک انسان۔
لیکن ان کی ایک عادت خطرناک تھی۔
فلائٹ کے دوران وہ کاک پٹ چھوڑ کر کافی دیر جہاز کے پچھلے حصے میں نوافل پڑھتے رہتے تھے۔
وہ ساتھی، اور دوسرے لوگ بھی، انہیں احترام سے یاد دلاتے کہ یہ فلائنگ پروٹوکول کے خلاف ہے۔
ان کا جواب ہوتا:
"ارے بھائی، کچھ نہیں ہوتا۔"
ریٹائرمنٹ کے بعد ��ہ دوسری ایئرلائن میں چلے گئے اور وہاں مزید سینئر پوزیشن حاصل کرلی۔
چند سال بعد وہ ایک ایسی فلائٹ کے پائلٹ تھے جو کریش ہوگئی۔
150 سے زیادہ جانیں ضائع ہوگئیں۔
بعد میں میں نے اس حادثے کی انویسٹی گیشن رپورٹ پڑھی۔ اس میں فلائنگ پروسیجرز کی سنگین خلاف ورزیوں، ڈسپلن کی کمی اور پائلٹ کے اوور کانفیڈنس جیسے عوامل کی بھی نشاندہی کی گئی تھی۔
اس واقعے نے مجھے کنسلٹینسی میں اپنی دیکھی ہوئی کچھ مثالیں یاد دلائیں۔
ایک سی ای او ملازمین کو کم از کم سیلری بھی وقت پر نہیں دیتا، لیکن صدقات بہت کرتا ہے۔
ایک ملازم اپنا کام صحیح نہیں کرتا، لیکن آفس ٹائم میں نوافل پڑھتا ہے۔
ایک کمپنی تقویٰ کے نام پر اسلامی بینکاری سے بھی بچتی ہے، لیکن معاہدے میں ناجائز لیٹ پیمنٹ چارجز وصول یا ادا کرتی ہے۔
ایک سپلائر لاگت کم رکھنے کے لیے ناقص کوالٹی کا مال دیتا ہے، لیکن نیٹ ورکنگ ا��ونٹس پر خوب خرچ کرتا ہے۔
ایک ایف ایم سی جی کمپنی ملازمین کے لیے عمرہ پالیسی کا اعلان کرتی ہے، لیکن خود غیر معیاری اور غیر صحت بخش مصنوعات بناتی ہے۔
مسئلہ نماز، صدقہ یا نوافل کا نہیں۔
مسئلہ غلط ترجیحات کا ہے۔
شریعہ کمپلائنس صرف یہ ��اننے کا نام نہیں کہ کیا حلال ہے اور کیا حرام۔
یہ سمجھنا بھی ضروری ہے کہ پہلے کیا کرنا ہے۔
فرض پہلے۔
نفل بعد میں۔
ذمہ داری پہلے۔
ذاتی ترجیح بعد میں۔
نوافل بہت خوبصورت عبادت ہیں، لیکن 150 جانوں کی قیمت پر نہیں۔
I bought DC-70 in Dec 2018. It was working fine without having any issue. Since last week, I am facing issue,it's not turning ON ( No display) and Power Button is flickering only.Service Engineer had replaced "Thermal Pad" then it was working fine
@MindrayGlobal
@saleemspeaks2 ان کے بارے میں پہلے بھی ایک دوست سے سنا ہے IVF procedure کرتے ہیں اور بڑے مناسب فیس میں۔ ڈاکٹر اعجاز انجم کا کلینک میر پور میں ہے لیکن آپکی پوسٹ سے پتہ چلا پشاور میں بھی ہے۔
کبھی کبھی یوں محسوس ہوتا ہے کہ برصغیر میں اسلام کم اور عقیدت زیادہ پہنچی تھی۔
یہاں سوال پوچھنا گستاخی، تحقیق کرنا فتنہ، اختلافِ رائے رکھنا گمراہی اور دلیل مانگنا بے ادبی سمجھ لیا گیا ہے۔
لوگ کتاب اللہ سے کم اور شخصیات سے زیادہ وابستہ ہیں۔ دلیل کی جگہ عقیدت نے لے لی ہے، تحقیق کی جگہ تقلید نے، اور فکر کی جگہ نعروں نے۔
اگر آپ قرآن کی کوئی آیت پیش کر دیں تو جواب میں کسی بزرگ کا واقعہ آ جاتا ہے۔ اگر آپ سنتِ رسول ﷺ کی بات کریں تو جواب میں مسلک، فرقہ اور روایتوں کے انبار کھڑے کر دیے جاتے ہیں۔
ایسا لگتا ہے جیسے دینِ اسلام آہستہ آہستہ "دینِ عقیدت" میں تبدیل ہو گیا ہو، جہاں سوالات سے زیادہ تقدیس اور تحقیق سے زیادہ وابستگی کو اہمیت حاصل ہے۔
حالانکہ قرآن بار بار انسان کو غور و فکر، تدبر، تعقل اور تحقیق کی دعوت دیتا ہے۔
سوال یہ ہے کہ ہم آخر کب سوچیں گے؟
کب اپنے موروثی عقائد کو دلیل کی کسوٹی پر پرکھیں گے؟
کب اختلافِ رائے کو برداشت کرنا سیکھیں گے؟
اور کب کتاب اللہ اور سنتِ رسول اللہ ﷺ کو واقعی اپنی فکری و دینی زندگی کا مرکز بنائیں گے؟
قومیں عقیدت سے زندہ نہیں رہتیں، شعور سے زندہ رہتی ہیں۔
اور شعور کا پہلا قدم سوال ہوتا ہے۔
@MaidahMuhammad عقیدت اگر شعور سے خالی ہو تو انسان روایتوں کا اسیر بن جاتا ہے، جبکہ کتابُ الله اور سنتِ رسول ﷺ انسان کو سوچنے سمجھنے اور حق کو پہچان��ے کا درس دیتے ہیں۔
سوال کرنے والا ذہن ہی حقیقت تک پہنچتا ہے، اور حقیقت ہی قوموں کو عروج دیتی ہے۔
@Parizaad_reborn کسی ادارے یا فرد واحد سے اختلاف اپنی جگہ لیکن اس کی موت کے بعد معاملہ بندے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان رہ جاتا ہے۔
معافی کا اختیار کسی بشر کے پاس نہیں سوائے اللہ تعالیٰ کے۔
بخشش کی دعا کر سکتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے۔ آمین