1/2
*محترم جناب فیلڈ مارشل عاصم منیر صاحب!*
*السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ*
آنریبل فیلڈ مارشل صاحب! میں اپنے بیٹے بیرسٹر حسان خان نیازی کے لیے پاکستان کے مروجہ آئین اور قوانین کے مطابق آپ سے انصاف کا طلب گار ہوں۔
ریاستی جھوٹ پر استوار کارروائی کے نتیجےمیں میرے جوان بیٹے، بیرسٹر حسان خان نیازی، کو دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس کی جوانی کے اب تک کے ساڑھے تین سال کا حساب، یومِ حساب پر ضرور لوں گا۔
اعلیٰ مرتبت مقام! اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اللہ نے آپ کو ایسا مقام عطا فرمایا ہے جہاں "انصاف" اور "ناانصافی" دونوں آپ کے حکم کے محتاج ہیں۔ آپ مملکتِ اسلامیہ کے سیاہ و سفید کے مالک ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو مطلق طاقت دے رکھی ہے جو آپ کے لیے ایک آزمائش ہے، اللہ کرے آپ اس آزمائش میں پورا اتریں۔
آپ ایک راسخ العقیدہ مسلمان ہیں اور دینی علوم پر دسترس رکھتے ہیں اور اللہ کے ہاں جواب دہی پر ایمانِ کامل رکھتے ہیں۔
محترم جناب فیلڈ مارشل صاحب! اقتدار کا ملنا ایک عمل ہے اور اللہ کے ہاں عزت و تکریم الگ معاملہ ہے۔ اللہ تعالیٰ کے ہاں حکمرانوں کی عزت و ذلت کا معیار قرآن میں صراحت کے ساتھ موجود ہے جو عدل و انصاف کے ساتھ نتھی ہے۔
آپ کا عسکری قیادت سنبھالنا، اللہ تعالیٰ نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا اور آپ کو طاقتور مقام تک پہنچایا۔ یکے بعد دیگرے بین الاقوامی سطح پر آپ کو سرخروئی ملی جو معجزے سے کم نہیں۔ ایک پاکستانی کی حیثیت سے مجھے یہ خواب معلوم ہوتا ہے۔ محیر العقول کارنامے سرانجام دینے کے بعد اندرونِ مملکت پذیرائی نہ ہونا ایک مشکل مرحلہ ہے۔ کیا ہی اچھا ہوتا کہ 25 کروڑ لوگوں میں بھی آپ مرجعِ خلائق بنتے۔ آپ کو شاید آپ کی ٹیم نے یہ نہ بتایا ہو کہ 25 کروڑ پاکستانیوں کی کثیر تعداد آپ سے نالاں و ناراض ہے کہ ان سے دوستی کی کوشش ہی نہیں کی گئی۔ خلقِ خدا کو بلاامتیاز انصاف فراہم کرنا آپ کا فرضِ منصبی ہے۔ عدالتی نظام کے درہم برہم ہونے کے بعد انصاف کا ملنا ناممکن ہو گیا ہے۔
ناممکنات کے گرداب سے نکال کر آپ کو اقتدار سونپا گیا۔
"لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ"،
، یعنی مزید اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرو اللہ تعالی تمہیں اور دے گا۔ آپ کے ساتھیوں نے 25 کروڑ لوگوں کے دل آپ کے لئیے جیتنے تھے اور یہ عدل و انصاف کا بول بالا کر کے، ، اپنے سے اختلاف کرنے والوں سے درگزر کر کے ممکن تھا۔
زمینی صورت حال کچھ یوں ہے جو کوئی آپ سے سیاسی اختلاف رکھتا ہے اسے بلاتفریق ریاست دشمن قرار دے دیا جاتا ہے ، ظلم، جبر اور تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کاش آپکے دور میں انصاف کا بول بالا ہوتا تاکہ آنے والی کئی نسلیں آپ کے دورِ اقتدار کو یاد رکھتیں مثال دیتیں۔
ظلم و بربریت کی عموماً دو وجوہات ہوتی ہیں: ایک وجہ حکمرانوں کا ذاتی عدمِ تحفظ اور دوسری وجہ "شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار" لوگ ہوتے ہیں۔ ممکن ہےبہت سارے مظالم، آپ کے علم میں لائے بغیر روا رکھے جا رہے ہوں۔ کیا آپ کے علم میں ہے کہ عدالتوں کی بے توقیری انتہا پر ہے؟ آپ کے بعض اہلکار ممکنہ طور پر آپ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے سیاسی، عدالتی اور انتظامی اداروں کی اینٹ سے اینٹ بجا چکے ہیں۔ خوشامد سے حاصل کیے گئے عہدے، خوفِ خدا سے عاری ہوتے ہیں، ایسوں سے ہر خیانت کی توقع ہے۔ مگر بحیثیت سربراہ آپ کی ذمہ داری دو چند ہے اور ایسوں کی گوشمالی کی ذمہ داری آپ پر ہے۔
کیا آپ کو اندازہ ہے کہ وطن میں طاقت کے بے جا استعمال سے سیاسی اختلاف، ذاتی پسند ناپسند، محض شبہ کی بنیاد پر شہریوں کو انصاف سے محروم کرنا معمول بن چکا ہے؟ افسوس ناک امر یہ ہے کہ انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے۔
مجھے عمران خان، فضل الرحمن یا کسی بھ دوسرے سیاستدان کی سیاست سے کوئی غرض نہیں۔ بلکہ عمران خان، شہباز شریف اور دیگر کئی سیاسی رہنماؤں کو آج کے بحران کا ذمہ دار اور شریکِ جرم سمجھتا ہوں۔
پورا ملک جانتا ہے کہ تحریکِ انصاف کے درجنوں رہنما، شاہ محمود قریشی، میاں محمود الرشید، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور عمر چیمہ وغیرہ، ریاستی جبر و استبداد کا شکار ہیں۔ ان کا بنیادی قصور عمران خان سے وابستگی ہے۔ معمر بے قصور افراد کی زندگی کے ساڑھے تین سال غصب کر کے کیا اقتدار مضبوط ہوا ہے یا مزید غیر مقبول ہواہے؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
@PeshawarCCPO@PeshawarCCPO ہمیشہ اپ لوگوں نے کمزور لوگوں کو پکڑا ہے اگر ہمت ہے تو خان میسی کو پکڑو جو کلے عام پورے پاکستان کو ماں بہن کی گالیاں دیتا ہے اور افغانستان کی تعریفیں کرتا ہے
ان پر حملے کریں تاکہ لوگوں کی توجہ اس طرف رہے کہ اس کے گھر میں جنریٹر کیوں لگا ہوا ہے، یہاں پر کیبن کیوں رکھا ہوا ہے اور کچن کہاں بنا ہوا ہے۔ یہ ساری چیزیں مضحکہ خیز ہیں اور اس مضحکہ خیزی کے ذریعے وہ عوام کی توجہ دوسری جانب مبذول کر رہے ہیں۔ ہم کوئی جواب نہیں دیں گے،
ہم کسی بات پر اپنا دفاع نہیں کریں گے، ہم تمام مشکلات کو عبور کریں گے لیکن قومی امانتوں کا تحفظ کریں گے۔ ہم نہ کسی بین الاقوامی ادارے کو اپنے ملک کے اثاثے لوٹنے دیں گے اور نہ پاکستان کے اپنے اداروں کو عوام کے حقوق لوٹنے کی اجازت دیں گے۔
الیکشن ہوتا ہے تو ووٹ لوٹا جاتا ہے، اور حکومتیں بنتی ہیں تو وسائل لوٹے جاتے ہیں، علاقے لوٹے جاتے ہیں۔
یہ چیزیں کسی بھی قیمت پر نہ پاکستان کی جمہوریت کا تقاضا ہیں، نہ آئین کا تقاضا ہیں اور نہ ہی شریعت کا تقاضا ہیں۔ اس طریقے سے قوم کو بے خبر رکھ کر جب ان پر شب خون مارا جاتا ہے، تو ظاہر ہے کہ کوئی تو آواز بلند کرے گا۔
ہم اس میدان میں موجود ہیں اور ان شاء اللہ العزیز اس حوالے سے ہم اپنے تمام مشکل مراحل کو عبور کریں گے اور آگے بڑھیں گے۔
امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) پاکستان مولانا فضل الرحمن
"The radio silence and complete isolation of my father is unbearable. Let us speak to him. Let us know he’s alive. Have some humanity. FREE IMRAN KHAN." — Kasim Khan
@Kasim_Khan_1999#FreeImranKhanAndFamily
کہتے ہیں کہ مولانا صاحب کو افغانستان چلے جانا چاہیے اگر افغانستان انکو بہت عزیر ہے ۔۔
تم اپنا نسب نامہ بتاؤ ۔۔تم اپنی تاریخ بتاؤ۔۔تمہارے آباؤ اجداد کل بھی انگریزوں کے وفادار تھے ۔تمہاری تعلیم و تربیت آج بھی وہی نہیں جو انگریزوں نے دی تھی ؟۔۔میں تمہیں کہتا ہوں کہ تم نے اگر پاکستان میں رہنا ہے تو آپکو پاکستان میں رہنے کا حق حاصل نہیں ہے جاؤ برطانیہ چلے جاؤ ۔۔وہی تمہاری اقامت گاہ بن سکتی ہے ۔۔
مولانا فضل الرحمان
In January 1965, Fatima Jinnah – sister of Pakistan's founder, Madar-e-Millat – stood for elections against Field Marshal Ayub Khan.
The regime's answer was to brand her pro-Indian and pro-American. The public was barred from the official campaign meetings where she might have won them over.
History settled the question. She is remembered as the Mother of the Nation.
The law holding my mother @DrUzma_KhanPK and my aunts @Aleema_KhanPK and @Noreen_KhanPK today, the Maintenance of Public Order Ordinance, was issued in 1960 – under Ayub Khan.
Sixty-one years on, the sisters of another popular leader are held without charge under this law.
Charge them or release them.
#FreeImranKhanAndFamily
حسان خان نیازی کا کوٹ لکھ پت جیل سے والدہ نورین نیازی کی صحت پر پیغام:
میں متعلقہ حکام اور ڈپٹی کمشنر لاہور سے اپیل کرتا ہوں کہ مجھے میری والدہ سے ملنے کی اجازت دی جائے۔ اس نازک گھڑی میں ان کے اکلوتے بیٹے کو ان سے دور نہ رکھا جائے۔
@Hkniazi88#شوکت_خانم_کی_شیر_اولاد
خیبر پختونخوا، بالخصوص پشاور میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ یہ ویڈیو میں نے خود بنائی ہے، جس میں جمعیت علماء اسلام (ف) کا مفتی محمود مرکز نظر آ رہا ہے، جو سڑک کے بالکل اوپر قائم ہے اور ساتھ ہی سروس روڈ بھی بند ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ قانون کا زور صرف کمزور اور عام آدمی پر چلتا ہے یا اشرافیہ بھی اس کے دائرے میں آتی ہے؟
گورنر صاحب کے لیے اصل امتحان یہی ہے۔
اگر یہ مرکز تجاوزات کے معیار پر پورا اترنے کے باوجود نہیں گرایا گیا تو پھر یہ تاثر مضبوط ہوگا کہ خیبر پختونخوا میں جاری تجاوزات آپریشن صرف غریب اور عام عوام کے خلاف ہے، جبکہ بااثر اور اشرافیہ اس سے مستثنیٰ ہیں۔
@PeshawarCCPO سر جی یہ آدمی نادرہ سے پاکستانیوں کے گھر کا ڈیٹا نکال کر افغانیوں کو دیتا ہے اور پھر ٹیک ٹاک میں لوگوں کی پردا دار ماں بہنوں کے تصویری شئیر کرتے ہے اور کھلے عام پاکستانیوں کو گالیاں دیتا ہے میرے خیال میں یہ گنڈا پور کا بندہ ہے ، please take action
سپریم کورٹ کے حکم پر بھی عمران خان کی ہسپتال منتقلی نہیں کیسسز کی سنوائی نہیں، ملاقاتیں بند،گزشتہ دو ہفتوں سے وزیراعلی اغوا، سپیکر لاپتہ، صوبائی صدر، وزراء، اراکین اسمبلی لاپتہ۔ سینکڑوں کارکنان (یوتھ، آئی ایس ایف سے لے کر ویلیج کونسل لیول تک) لاپتہ، پی ٹی آئی کے ترقیاتی منصوبوں کی تختیوں سے لے کر کارکنان و قیادت کے گھروں، ہجروں تک توڑے جا چکے ہیں۔ اب اگلے مورچوں تک پیش قدمی کرتے ہوئے عوام کو کچلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ دہشت گردی کے خلاف آپریشن مارکیٹوں بازاروں سے رکشوں، اور رکشوں سے ہوتا ہوا ریڑھی بانوں تک جا پہنچا ہے۔
ماضی میں جب ہم ”جہاں وسائل ہیں وہاں مسائل ہیں“ کا زکر کرتے تھے تب ڈی جے آئی ایس پی آر فرماتے تھے کہ کیا پختونخواہ کو معدنیات جہیز میں ملے تھے؟ اب قبضہ مافیہ معدنیات نکالنے اور صوبہ لوٹنے کے خفیہ منصوبوں کا کھلے عام اظہار کررہا ہے۔ اپنی ایس آئی ایف سی کی ناکامی کے بعد اب پختونخواہ کے وسائل کو جہیز سمجھ کر جھولیاں بھری جارہی ہیں۔ جہاں بریف کیس بھر کر معدنیات آفر ہوئی تھیں ان کی کمپنیز بلوانے کے ساتھ ساتھ اپنی نئی کمپنیز بنانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔
پی ٹی آئی کو کچلنے کے ساتھ عوام کے مسترد کردہ سیاسی یتیموں کو کونسل کے نام پر اختیارات دے کر اگلے الیکشن کے لیے تیاری کی امیدیں دلائ جا رہی ہیں۔ ساتھ ہی انگریز دور کے مَلک نظام کے ریوائیل اور آج کی نسل کو کالے قوانین کے ماتحت کرنے پر کام ہو رہا ہے۔
بے شرمی اور ڈھٹائی کی انتہا دیکھیں کہ جس دہشت گردی کا بہانہ بنا کر ایمرجنسی لگائ، گورنر راج لگایا گیا آج اسی ایمرجنسی کے تحت بنائ، فوج کی خاص الخاص کونسل کا سربراہ فرما رہا ہے کہ ”فتنتہ الہندوستان۔ فتنتہ الخوارج“ محبت کی زبان سمجھتے ہیں۔ پی ڈی ایم حکومت کے بعد افغانستان بھیجے گئے جس وفد کے متعلق ہم سوال کر رہے تھے کہ عوامی نمائندے تو ہم ہیں تو بات چیت کے لیے بھیجا کس کو، شرائط کیا طے ہوئیں اور کس اتھارٹی کی بنیاد پر ہوئیں تو وہ انکشاف بھی بلآخر ہوگیا کہ فوج کے لوگ تھے۔
فاٹا کو وفاق کے ماتحت کرکے ”فتنتہ ال ہندوستان و خوارج“ کی آبادکاری کے وقت کا ایک اور مطالبہ بھی پورا کر دیا گیا۔ فاٹا کو وفاق کے ماتحت کرنے کا مطالبہ انہی کے لائے ہوں کا تھا۔ ڈھٹائی و بے شرمی سے پختونخواہ کو بھی بلوچستان بنایا جارہا ہے اور نام نہاد میڈیا ڈھول بجا رہا ہے۔
ہمارے لوگوں کو بھی سمجھنا چاہئے کہ جس پیمانے پر آپ کا نام مٹانے کی کاروائیاں ہوئیں اور ہو رہی ہیں آپ کا کیا خیال ہے کہ آپ کو واپس آنے دیا جائے گا؟ حکومت بحال ہوگی؟ نہیں
آپ کو جس بحث میں الجھایا گیا ہے یا جس میں آپ الجھ گئے ہیں یہ آپشن ٹو ہے۔ یعنی جیسے آپ نے اپنے مینڈیٹ کا تحفظ کیا تھا ویسا اگر ابھی بھی کر سکے تو زیر بحث پلان لاگو ہوگا ورنہ کوئی واپسی نہیں۔ ایک بار انہیں آپ کی جانب سے یہ اطمینان ہوجائے تو اگلا اقدام ہمیں، آپ کو اور عمران خان کو دہشت گردی سے جوڑ کر پارٹی پر پابندی لگانے کا ہے۔ آپ خود کو مزید کسی مغالطے میں رکھنا چاہتے ہیں، آپ کی مرضی ہے لیکن وہ اپنے اہداف میں کلئیر ہیں۔ عمران خان کو جیل رکھنا اور ان کی جماعت کو کرش کرنا اور بیرونی آقاؤں کی خوشنودی سے اپنی طاقت کو دوام دیتے چلے جانا چاہے۔ اس کے بدلے پورا ملک برباد ہو جیسے ہماری نظروں کے سامنے ہو رہا ہے۔ وہ کلئیر ہیں، ہم کتنے کلئیر ہیں؟
میرا کام ایک مخلص دوست کی طرح آپ کو بروقت آگاہ کرنا تھا، جیسے پہلے بھی کیا تھا، بارہا کیا تھا۔ آج بھی کردیا۔
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
ڈی ایس پی عمران الدین شہید (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ - خیبر پختونخوا پولیس)
آج پاکستان نے ایک غیرت مند اور بہادر بیٹا کھو دیا ہے اور خیبر پختونخوا پولیس ایک ایسے نڈر، بااصول اور جری افسر سے محروم ہو گئی ہے جس کی شجاعت، دیانت داری اور قربانی کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
ڈی ایس پی عمران الدین شہید کا شمار ان بے باک افسران میں ہوتا تھا جنہوں نے ملک و قوم کی سلامتی کے لیے ہمیشہ خطرات کا مردانہ وار مقابلہ کیا۔ متعدد قاتلانہ حملوں، بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں زخمی ہونے کے باوجود ان کے پایہ استقلال میں کبھی لغزش نہ آئی۔
جب ایک حملے کے بعد انہیں محفوظ مقام پر تبادلے کی پیشکش کی گئی، تو انہوں نے کہا: "دہشت گرد سمجھیں گے کہ میں ڈر گیا ہوں!" وہ ایک بااصول اور پیشہ ور افسر تھے جنہوں نے فرنٹ لائن پر رہ کر ہمیشہ اپنے فرض اور قومی غیرت کو مقدم رکھا۔
وہ ایک بااصول اور پیشہ ور افسر تھے جنہوں نے فرنٹ لائن پر رہ کر ہمیشہ اپنے فرض اور قومی غیرت کو مقدم رکھا۔
ضلع کرک کے علاقے چارپارہ (خُرّم محمد زئی) میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کی جانب سے خفیہ اطلاع پر کیے جانے والے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران شدت پسندوں اور پولیس کے درمیان زبردست فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ڈی ایس پی عمران الدین شہید نے اگلی صفوں میں قیادت کرتے ہوئے اپنے رفقائے کار کے ساتھ بہادری سے مقابلہ کیا اور فرض کی راہ میں جامِ شہادت نوش فرمایا۔
خاطر خواہ مواقع میسر ہونے کے باوجود انہوں نے خطرے سے پیچھے ہٹنے کی بجائے آخری سانس تک میدانِ عمل میں ڈٹے رہنے کو ترجیح دی۔ ان کی یہ عظیم قربانی خیبر پختونخوا پولیس کی اعلیٰ روایت اور پاسبانِ وطن کی بے مثال شجاعت کا روشن باب ہے۔
اللہ تعالیٰ ڈی ایس پی عمران الدین شہید اور ان کے شہید رفقاء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندانوں و کے پی پولیس کو یہ عظیم صدمہ صبرِ جمیل کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
Inna Lillahi wa Inna Ilayhi Raji’un.
Deeply saddened by the martyrdom of CTD DSP Imranuddin Shaheed in Karak, Khyber Pakhtunkhwa, we mourn his exceptional courage, unwavering integrity, and unbreakable commitment to duty. A fearless officer, he survived repeated assassination attempts, bomb blasts, and gunfire, refusing to let fear dictate his choices.
Despite being wounded, his resolve never faltered. When offered a safer posting, he refused, saying, “The terrorists will think I got scared.” His words capture his refusal to surrender to fear. For him, duty was a commitment upheld with honor, courage, and extraordinary responsibility.
From leading high-risk operations to safeguarding his people, DSP Imranuddin chose to lead from the front, even when the cost was his life. He had every reason to step away from danger, yet he remained steadfast in his mission until his final breath.
Pakistan has lost a brave son, Khyber Pakhtunkhwa has lost a devoted protector, and his fellow officers have lost a comrade whose courage will remain an enduring example of service and sacrifice.
His martyrdom is a profound loss, but his legacy will live on in his courage, duty, and the lives he sought to protect.
May Allah Almighty grant DSP Imranuddin Shaheed the highest ranks in Jannat-ul-Firdous, accept his sacrifice, and grant his family, loved ones, and colleagues the strength and patience to bear this devastating loss.
Ameen.
جہاں ٹکے ٹکے کی نوکریوں اور زمینی خداؤں کی خوشنودی کے لیے ضمیر فروشی ایک عام چلن بن گیا ہے، خیبر پختونخواہ پولیس میں آج بھی ایسے بہادر اور غیرت مند سپوت موجود ہیں جو اپنی حمیت اور روایات کو اپنی زندگی پر مقدم رکھتے ہیں۔ عمران الدین سے نہ کبھی کوئ رابطہ رہا نہ کوئ وابستگی تھی۔ پہلی دفعہ ان کا ذکر سوشل میڈیا پر سُنا جہاں ناصرف انہوں نے میرے گھر کی خواتین کے ساتھ دست درازی سے انکار کیا بلکہ مجسٹریٹ کے سامنے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ میرے رشتہ داروں کے گھر چھاپے کے احکامات آئ ایس آئ کے کرنل کی جانب سے دیے گئے تھے۔ دوسری دفعہ ان کا تذکرہ، دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں زخمی ہونے کی خبر میں پڑھا۔ متعدد بار ٹارگٹ اور ہر دوسرے دہشت گردی کے واقعے میں اس کی موجودگی کی خبر پڑھنے کو ملی تو کسی کو پیغام بھجوایا کہ جب واضح ہوگیا کہ اس فرض شناس افسر کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے اور مجھے لگ رہا ہے کہ اس رات کے سٹینڈ اور پھر روایات کا پاس رکھنے پر ملنے والی عزت و مقبولیت پر باقی افسران کو پیغام دینے اور میری وجہ سے ٹارگٹ کیا جا رہا ہے تو مجھے اس کی بڑی فکر ہے کیونکہ یہ اتفاق تو نہیں ہوسکتا کہ ہر خبر اس پر حملے سے شروع اور جہاں اس کی موجودگی ہو ادھر ہی دہشت گردی کے واقعات اور مقابلہ ہو، چاہے وہ ہنگو ہو کوہاٹ ہو یا کرک۔
جواباً بتایا گیا کہ ڈی ایس پی عمران الدین سے ہم نے بھی کئی مرتبہ بات کی اسے بھی سمجھ ہے لیکن کہتا ہے کہ کرنے دو ان کو جو کرنا ہے۔ میرے لیے کسی سے بات نہیں کرنی میں مقابلہ کروں گا۔ میں نہیں چاہتا کوئی یہ سمجھے میں ان حملوں سے خوف زدہ ہوگیا ہوں۔
آج بالاخر فارم سنتالیس کے کٹھ پتلی وزیر اعظم نے اقبالِ جرم کیا کہ دہشت گردوں کو واپس لانے کی پالیسی غلط تھی لیکن یہ نہیں بتایا کہ عمران خان نے اس پالیسی کو ابسولٹلی ناٹ کہا تھا اور رجیم چینج کے بعد پہلی ہی سیکورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے یہ پالیسی سامنے رکھی تو بغیر بحث کے منظوری کرا لی گئ۔ اگلے ہفتے افغانستان وفد بھیجا گیا، جولائی ۲۰۲۲ کے آخری ہفتے پہلی تشکیل ہوئی، دو دفعہ ہم نے نکالا لیکن ہمارے سروں کی قیمت جاری کر کے جرنیلوں اور ان کی کٹھ پتلیوں نے یہ مقتل گاہ سجا دی۔ دہشت گردی کی آڑ میں جنہوں نے پختونخواہ پر قبضہ کیا وہ میڈ اپ دہشت گردی لانے والے ہیں۔ آج ڈی ایس پی عمران الدین کی شہادت کی خبر سُن کر فخر بھی ہوا اور افسوس بھی۔ عاصم منیر کی اس مسلط کردہ میڈ اپ دہشت گردی کا ایندھن اور کتنے گھرانے، کتنے بہادر سپوت بنیں گے اور کتنے بے گناہ ان کی ہوس کی قیمت چکائیں گے، اللہ بہتر جانتا ہے۔