صحت کی سہولیات میں ایک بڑا اضافہ!
وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے ایف سی ایریا، لیاقت آباد میں فیڈرل کمیونٹی ہیلتھ اینڈ پریونشن سروس سینٹر کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔
30 بیڈز پر مشتمل یہ جدید اسپتال شہریوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرے گا، جبکہ منصوبے کی تکمیل کی نگرانی خود وفاقی وزیر ہر ہفتے کریں گے۔
#MustafaKamal #HealthMinister #PublicHealthcare #HealthInfrastructure #HealthReforms #Pakistan
@WHO@UNICEF@Gavi@GatesFoundation@GovtofPakistan
وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال سے اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے پراجیکٹ سروسز (UNOPS) کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صحت کے شعبے میں جاری تعاون، بنیادی ڈھانچے کی بہتری، طبی سہولیات کی فراہمی، جدید آلات کی دستیابی اور مستقبل کے مشترکہ منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیرِ صحت نے صحت کے نظام کو مزید مضبوط بنانے میں UNOPS کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو معیاری اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مؤثر تعاون جاری رکھے گی۔ UNOPS کے وفد نے پاکستان کے صحت کے شعبے کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون اور تکنیکی معاونت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
#MustafaKamal #HealthMinister #UNOPS #HealthPartnerships #ModernHealthcare #GlobalHealth #Pakistan
@WHO@UNICEF@Gavi@GatesFoundation@GovtofPakistan
وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں فیڈرل سیکرٹری صحت، سی آئی او وزارتِ صحت، سی آئی او ڈریپ اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک (ADB) کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں مقامی ویکسین پروڈکشن، ویکسین ڈویلپمنٹ منصوبے اور پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کی ڈیجیٹائزیشن و اصلاحات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
وفاقی وزیر نے ہدایت دی کہ ویکسین سازی سے متعلق تمام ریگولیٹری، قانونی اور تکنیکی تقاضے بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ پاکستان ویکسین کی مقامی تیاری میں خودکفیل بن سکے، جبکہ نرسنگ کونسل کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید اور مکمل ڈیجیٹل نظام پر استوار کرنے پر بھی زور دیا۔
#MustafaKamal #HealthMinister #NursingReforms #VaccineDevelopment #DigitalHealth #HealthcarePakistan #Pakistan
@WHO@UNICEF@Gavi@gatesfoundation@GovtofPakistan
وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال سے اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے پراجیکٹ سروسز (UNOPS) کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صحت کے شعبے میں جاری تعاون، بنیادی ڈھانچے کی بہتری، طبی سہولیات کی فراہمی، جدید آلات کی دستیابی اور مستقبل کے مشترکہ منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیرِ صحت نے صحت کے نظام کو مزید مضبوط بنانے میں UNOPS کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو معیاری اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مؤثر تعاون جاری رکھے گی۔ UNOPS کے وفد نے پاکستان کے صحت کے شعبے کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون اور تکنیکی معاونت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
#MustafaKamal #HealthMinister #UNOPS #HealthPartnerships #ModernHealthcare #GlobalHealth #Pakistan
@WHO@UNICEF@Gavi@GatesFoundation@GovtofPakistan
وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کی جنیوا میں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے موقع پر شامی عرب جمہوریہ کے وزیر صحت ڈاکٹر مصعب العلی سے ملاقات۔
دونوں وزراء کے درمیان صحت کے شعبے سے متعلق مختلف امور پر گفتگو ہوئی، اور پاکستان سے شام کو طبی سامان کی فراہمی بڑھانے سمیت تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
#MustafaKamal
#MQMPakistan
#HealthMinister
#WorldHealthAssembly
#WHA78
#HealthDiplomacy
#PakistanSyriaRelations
#Syria
#Pakistan
جنیوا میں وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کا عالمی ادارہ صحت کے موقعہ پر بیان!
بھارت اور اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور صحت پر حملوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا۔پانی کو ہتھیار بنانے کے بھارتی عزائم پر مؤقف @KamalMQM
آپریشن"بُنْیانِ مَرْصُوص"
اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِهٖ صَفًّا كَاَنَّهُمْ بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ(4)
بےشک اللہ دوست رکھتا ہے انہیں جو اس کی راہ میں لڑتے ہیں پر(صف) باندھ کر گویا وہ عمارت ہیں رانگا(سیسہ)پلائی
#PakistanZindabad#IndiaPakistanWar
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پاکستان نرسنگ کونسل کا دورہ کیا، جہاں ادارے کی کارکردگی اور چیلنجز پر بریفنگ لی۔ انہوں نے نرسنگ ایجوکیشن کو عالمی معیار کے مطابق بنانے اور 11 لاکھ نرسوں کی کمی دور کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات پر زور دیا۔ مصطفیٰ کمال نے نرسنگ کو شعبہ صحت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے مؤثر فیصلوں کا وعدہ کیا۔
#MustafaKamal #MQMPakistan #HealthMinister #HealthForAll #HealthcareReform #HealthPolicy #MedicalEducation #Pakistan
رکن سندھ اسمبلی شارق جمال کااحتجاجی جلسے سے خطاب
پاکستان کی قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے
ہم اپنا حق چھیننا بھی جانتے ہیں لینا بھی
بھارت یہ یاد رکھنا ہماری فوج اور پاکستان کمزور نہیں ہے
سب سے بڑی ہمارے پاس ایمان کی طاقت ہے
#بھارتی_دہشتگردی_نامنظور
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی سندھ کی وزیر صحت عذرا پیچوہو سے ملاقات
وفاقی اور سندھ حکومت کے مابین تعاون بڑھانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے پر اتفاق
نادرہ کے جاری کردہ شناختی کارڈ نمبر کو ہی میڈیکل ریکارڈ نمبر بھی بنا رہے ہیں مصطفیٰ کمال
@KamalMQM
ڈیجیٹل میڈیا وونگ کے مرکزی ذمہ دار نوید علی کے بھائی اور شادمان ٹاؤن یو سی 6 کے جوائنٹ آرگنائزر دانش علی کی عیادت کی اور انکی خیریت دریافت کی ۔ اس موقع پر انکے بھائی نارتھ ناظم آباد ٹاؤن ممبر فیصل علی بھی موجود تھے ۔ #MQMPakistan
ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں
لانڈھی کورنگی کے مختلف علاقوں سے ریلیاں کورنگی نمبر 5 پہنچنا شروع
بھارتی_دہشتگردی_نامنظور#
@allaboutmqm@MQMPKOfficial@OfficialDGISPR
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پاکستان نرسنگ کونسل کا دورہ کیا، جہاں ادارے کی کارکردگی، چیلنجز اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ لی۔
وزیر صحت نے کونسل کے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور فوری جامع رپورٹ طلب کی۔
انہوں نے نرسنگ ایجوکیشن کو عالمی معیار کے مطابق بنانے اور 11 لاکھ نرسوں کی کمی دور کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات پر زور دیا۔
مصطفیٰ کمال نے نرسنگ کو شعبہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جلد مؤثر اور دوررس فیصلے کیے جائیں گے تاکہ نرسنگ کو فعال اور معیاری بنایا جا سکے۔
#MustafaKamal #MQMPakistan #HealthMinister #HealthForAll #HealthcareReform #HealthPolicy #MedicalEducation #Pakistan