آج آسٹریلین کپتان نے 25 کروڑ دل جیت لیئے!❤️
تھوڑا سا بتا دوں, اس کھلاڑی کی کرکٹ کیرئیر بھی شروع میں انتہائی مشکلات کا شکار رہا!
آج اِس عظیم انسان نے عظیم کپتان کے لیے آواز اٹھائی!
میرے والد اپنے عزم اور ارادے میں اتنے مضبوط انسان ہیں کہ میں نے اپنی زندگی میں ان جیسا مضبوط شخص نہیں دیکھا۔ انہوں نے انتخابی کامیابی حاصل کرنے سے قبل مسلسل 22 سال تک تمسخر اور مشکلات کا سامنا کیا۔ وہ ایک ہولناک قاتلانہ حملے میں بال بال بچے، بے شمار مصائب برداشت کیے، اور اب گزشتہ تین سالوں سے قید تنہائی کے باوجود ہمت نہیں ہارے۔ تاہم اس ناروا سلوک کے اثرات اب ان کی جسمانی صحت پر ظاہر ہو رہے ہیں۔ ان کی عمر 73 سال ہو چکی ہے ۔ انہیں بمشکل 6x8 فٹ کی ایک ایسی کوٹھڑی میں رکھا گیا ہے جہاں نہ کوئی کھڑکی ہے اور نہ قدرتی روشنی کا گزر۔ انہیں دن کے 23 گھنٹے سے زائد وقت اسی تاریک ماحول میں قید رکھا جاتا ہے ۔ جب گزشتہ سال اکتوبر میں ان کی بینائی متاثر ہونا شروع ہوئی ، تو تین ماہ تک محض آنکھوں کے ڈراپس دینے پر اکتفا کیا گیا۔ رواں سال فروری میں جب ان کا باقاعدہ معائنہ کیا گیا ، تب ت�� وہ اپنی دائیں آنکھ کی بینائی کا ایک بڑا حصہ کھو چکے تھے ۔ گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران معزز جج نے نشاندہی کی کہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق ان کی نبض اور دل کی دھڑکن معمول پر نہیں تھی ۔ اس کے علاوہ یہ تشویشناک انکشاف بھی ہوا کہ ان کے اہم ترین جسمانی اعضاء متاثر ہونا شروع ہو چکے ہیں۔ کسی شخص کو صرف قید میں ہونے کی وجہ سے طبی نگہداشت سے محروم نہیں کیا جانا چاہیے ۔ سپریم کورٹ نے اس صورتحال کی سنگینی کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں ہسپتال منتقل کرنے کا حکم صادر کیا تھا ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت عدالتی حکم کی پابندی کرے، غیر جانبدار ماہرین کو معائنے کی اجازت دے ، طبی رپورٹ منظر عام پر لائے اور بطور اولاد ہمیں ان سے رابطے کا حق فراہم کرے ، قاسم خان
Imran Khan Mania All Over the World!
Everyone demanding urgent medical care and his release. Pakistani authorities are giving a bad name to the country by ignoring human right organizations and global celebrities raising voice for justice.
#ReleaseImranKhan