گر جانا برا نہیں ہوتا.
اگر آپ سو بار گرے ہیں تو سو بار اٹھیں.
برا ہوتا ہے اخلاق سے گر جانا
معیار سے گر جانا
کردار سے گر جانا
کسی کے دل و دماغ سے گر جانا
اور سب سے برا کسی کی نظر سے گر جانا.
گرے ہوئے پھول اور پتے ہی اچھے لگتے ہیں انسان نہیں.
یہ بالکل اتنا ہی سادہ ہے…
جو تم دیتے ہو، وہی تمہیں واپس ملتا ہے۔
انسان کے الفاظ، اعمال، ارادے اور جذبے سب لوٹ کر اسی کی زندگی میں آتے ہیں۔
اگر خیر بانٹو گے تو سکون پاؤ گے، اگر محبت دو گے تو دلوں میں جگہ بناؤ گے۔
زندگی کا اصول یہی ہے — کائنات وہی لوٹاتی ہے جو تم اس میں بھیجتے ہو۔
غلط انسان کو اگر آپ اپنا بہترین بھی پیش کریں
تب بھی وہ کبھی کافی نہیں ہوگا.
جبکہ صحیح انسان کے لیے آپ کا محض موجود ہونا ہی قابل ستائش اور خوشی کا باعث ہوتا ہے۔