قاسم خان انٹرنیشنل میڈیا پر 🚨
وہ میرے والد کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔ ان میں انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ ان کے درمیان کوئی اصول یا شرافت باقی نہیں رہی
پاکستانی عوام کے پاس اب بہت محدود راستے باقی رہ گئے ہیں۔ یا تو وہ اپنے منتخب کردہ قائد کو قید میں رکھنے پر خاموش رہیں، جبکہ اس کے خاندان کو حراست میں لے لیا جائے، اس کی جماعت کو دبایا جائے اور انصاف ناپید ہو، یا پھر پُرامن طور پر سڑکوں پر نکلیں اور اپنے بنیادی حق، یعنی احتجاج، کا استعمال کریں۔ قاسم خان
سورس جاننے کیلئے کیو آر کوڈ سکن کریں
#Pakistan
@Kasim_Khan_1999
فیض احمد فیض______
*جس دیس سے ماؤں بہنوں کو
اغیار اٹھا کر لے جائیں-
*جس دیس سے قاتل غنڈوں کو
اشراف چھڑا کر لے جائیں-
*جس دیس کی کورٹ کچہری میں
انصاف ٹکوں پر بکتا ہو-
*جس دیس کا منشی قاضی بھی
مجرم سے پوچھ کے لکھتا ہو-
*جس دیس کے چپے چپے پر
پولیس کے ناکے ہوتے ہوں.
*جس دیس کے مندر مسجد میں
ہر روز دھماکے ہوتے ہوں-
*جس دیس میں جاں کے رکھوالے
خود جانیں لیں معصوموں کی-
*جس دیس میں حاکم ظالم ہوں
سسکی نہ سنیں مجبوروں کی-
*جس دیس کے عادل بہرے ہوں
آہیں نہ سنیں معصوموں کی-
*جس دیس کی گلیوں کوچوں میں
ہر سمت فحاشی پھیلی ہو-
*جس دیس میں بنت حوا کی
چادر بھی داغ سے میلی ہو-
*جس دیس میں آٹے چینی کا
بحران فلک تک جا پہنچے-
*جس دیس میں بجلی پانی کا
فقدان حلق تک جا پہنچے-
*جس دیس کے ہر چوراہے پر
دو چار بھکاری پھرتے ہوں-
*جس دیس میں روز جہازوں سے
امدادی تھیلے گرتے ہوں-
*جس دیس میں غربت ماؤں سے
بچے نیلام کراتی ہو-
*جس دیس میں دولت شرفاء سے
نا جائز کام کراتی ہو-
*جس دیس کے عہدیداروں سے
عہدے نہ سنبھالے جاتے ہوں-
*جس دیس کے سادہ لوح انساں
وعدوں پہ ہی ٹالے جاتے ہوں-
*اس دیس کے ہر اک لیڈر پر
سوال اٹھانا واجب ہے-
*اس دیس کے ہر اک حاکم کو
*سولی پہ چڑھانا واجب ہے-.
کب تک سڑکوں پر بہتا رہے گا بے گناہوں کا لہو؟
کب تک عدالتوں اور تھانوں کی دہلیز پر دم توڑتی رہے گی غیرت؟
جب سانس بھی ادھار کی ہو اور زندہ رہنا جرم بن جائے،
تو پھر خاموشی گناہ اور صدا بلند کرنا فرض ہو جاتا ہے۔
ایسے ہی مرنا ہے یا جینا ہے ؛ فیصلہ اب تمہاری مٹھی میں ہے!
#ستمبر27_لانگ_مارچ_بالقسط
کچھ حاصل کرنا ہے تو توبہ کریں، قوم سے معافی مانگیں، عمران خان سے معافی مانگیں اور پوچھیں کہ سب سے اچھی فیس سیونگ کیا دے سکتے ہیں۔ بڑا آدمی ہے ، شاید ملک کو آگے بڑھانے کہ لیے کچھ کر دے۔ اس سے لڑنا اس وقت 25 کروڑ پاکستانیوں سے لڑنے کے مترادف ہے۔ ان سے جیت کر بھی آپ کی ہار ہی ہے۔ ان کو جتا کر خود ہار جائیں، اس میں ملک کی جیت ہے۔ جبران الیاس
سورس جاننے کیلئے کیو آر کوڈ سکین کریں
#Pakistan
@agentjay2009
لڑائ کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے اور فوج فیصلہ کر چکی ہے کہ اس نے عاصم رجیم کو ہر حال میں بچانا ہے
اس وقت کے پی اور پنجاب سے خبریں آ رہی ہیں کہ فوج مکمل طور پر ایکٹو ہو چکی ہے مارچ کو ناکام بنانے کے لیے ۔
کے پی کا آئ جی ایجنسیز کا پٹھو بنا ہوا ہے اور کے پی پولیس کو بھی کے پی عوام کے خلاف استعمال کرنے کا پلان بنایا جا رہا ہے ۔
سہیل آفریدی کو اکیلا کرنے کی پوری کوشش کی جارہی ہے
اس ساری صورتحال میں کے پی کے غیور پولیس اور عوام کو سہیل آفریدی کا ساتھ دینا ہو گا ۔
میں سہیل آفریدی اور جنید اکبر کی پالیسیز پر تنقید کرتا رہا ہوں مگر حالات صاف بتا رہے ہیں کہ ہمیں اس وقت انہیں بیک کرنا ہے اور مکمل سپورٹ کرنا ہے ۔
انشاءاللہ ہم اس لڑائ میں کامیاب ہوں گے ✊
فارم 47 کی جعلی حکومت نے فسطائیت اور سیاسی انتقام کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ پہلے عمران خان کی بہن علیمہ خان صاحبہ کو گرفتار کیا گیا، پھر زمان پارک کا غیر قانونی محاصرہ کیا گیا اور اب عمران خان کے خاندان کے دیگر افراد، حتیٰ کہ خواتین اور بچوں کو بھی مبینہ طور پر حراست میں لے کر نامعلوم مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ یہ اقدامات حکومت کی بوکھلاہٹ اور سیاسی انتقام کی واضح عکاسی کرتے ہیں۔عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف حکومت کے اعصاب پر اس قدر سوار ہو چکے ہیں کہ حکمران سیاسی مقابلے کے بجائے اوچھے ہتھکنڈوں، گرفتاریوں اور ریاستی طاقت کے استعمال کا سہارا لے رہے ہیں۔ سیاسی اختلاف کا جواب خاندانوں کو نشانہ بنا کر دینا جمہوری اقدار، آئین اور بنیادی انسانی حقوق کی کھلی توہین ہے۔ اگر فارم 47 کی جعلی حکومت یہ سمجھتی ہے کہ ظلم، جبر، گرفتاریوں اور اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے عوام کو خوفزدہ کر کے عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی جدوجہد کو ختم کیا جا سکتا ہے تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔ ایسے ہتھکنڈے عوام کے عزم کو کمزور نہیں بلکہ مزید مضبوط کریں گے۔ ان شاء اللہ عمران خان سمیت تمام بے گناہ سیاسی قیدیوں کی رہائی، آئین و قانون کی بالادستی، آزاد عدلیہ، جمہوری اقدار اور عوام کے بنیادی حقوق کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ ظلم اور جبر کے سامنے نہ پہلے جھکے ہیں اور نہ آئندہ جھکیں گے۔