دنیا کے نامور لکھاری کرٹ وونیگٹ (Kurt Vonnegut) نے ایک بار اپنی زندگی کا ایک بظاہر معمولی مگر معنی خیز قصہ سنایا۔ ایک صبح وہ گھر سے نکلنے لگے تو اہلیہ نے پوچھا، "کہاں جا رہے ہو؟" وونیگٹ نے جواب دیا، "بس مارکیٹ تک جا رہا ہوں، ایک لفافہ خریدنا ہے۔"
اہلیہ مسکرائیں اور ایک مشورہ دیا جو آج کے دور کے ہر 'دانشور' کا مشورہ ہو سکتا ہے۔ وہ بولیں، "تم اتنے بڑے آدمی ہو، اپنا وقت کیوں ضائع کرتے ہو؟
وونیگٹ لکھتا ہے کہ میں نے یہ بات سنی، مگر ان سنی کر دی۔ میں نے جوتے پہنے اور گھر سے باہر نکل گیا۔ کیوں؟ کیا میرے پاس پیسے نہیں تھے؟ یا میں ٹیکنالوجی سے نابلد تھا؟ نہیں۔ اصل وجہ وہ 'لفافہ' نہیں تھا، اصل وجہ وہ 'سفر' تھا جو اس ایک لفافے کی خریداری کے بہانے طے ہونا تھا۔
وہ لکھتا ہے کہ جب میں گلی میں نکلا تو مجھے زندگی ملی۔ میں نے سڑک پار کرتے ہوئے ایک خوبصورت بچے کو دیکھا اور اس کی معصومیت پر مسکرایا۔ میں تھوڑا آگے بڑھا تو فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی سائرن بجاتی گزری، میں نے رک کر اسے 'تھمبز اپ' کیا اور ان گمنام ہیروز کی ہمت کو داد دی۔ راستے میں ایک خاتون اپنے کتے کو ٹہلا رہی تھیں، میں رکا، ان سے کتے کی نسل پوچھی، دو باتیں کیں اور آگے بڑھ گیا۔
دوستو! اس چھوٹی سی بات میں کائنات کا سب سے بڑا سبق چھپا ہے۔ ہم اس زمین پر صرف 'پروڈکٹیو' ہونے، بل جمع کرانے یا الماریاں بھرنے نہیں آئے۔ ہم یہاں 'آوارہ گردی' کرنے آئے ہیں۔ ہم یہاں مٹی کی خوشبو سونگھنے، لوگوں سے ہاتھ ملانے اور بلاوجہ مسکرانے آئے ہیں۔
وونیگٹ ایک کمال کی بات کرتا ہے، وہ کہتا ہے: **"ہم رقص کرنے والے جانور ہیں" (Dancing Animals)۔** قدرت نے ہمیں حرکت کے لیے بنایا ہے۔ ہمارے بدن کی مٹی رقص چاہتی ہے، اسے چلنا پھرنا اور دوسروں سے ملنا پسند ہے۔ مگر افسوس! یہ کمپیوٹر، یہ انٹرنیٹ اور یہ ٹیکنالوجی ہمیں اس رقص سے محروم کر رہی ہے۔ یہ ہمیں کمروں میں بند کر رہی ہے۔ یہ ہمیں 'لفافہ' تو گھر پر دے دیتی ہے، مگر وہ 'مسکراہٹ' چھین لیتی ہے جو اس لفافے کو لاتے ہوئے کسی اجنبی سے ملنی تھی۔
آج کا انسان 'اسکرین' کا قیدی بن چکا ہے۔ کمپیوٹر بنانے والوں کو اس سے غرض نہیں کہ آپ کی روح پیاسی ہے، انہیں صرف اس سے مطلب ہے کہ آپ کا وقت کیسے 'سیو' (Save) کیا جائے۔ مگر یاد رکھیے، جو وقت زندگی جینے میں صرف نہ ہو، وہ وقت بچا کر آپ کیا کریں گے؟
وونیگٹ کہتا ہے، "اٹھو! ذرا حرکت کرو، باہر نکلو، یا کم از کم جہاں بیٹھے ہو وہیں تھوڑا سا رقص ہی کر لو۔" کیونکہ اگر تم نے حرکت چھوڑ دی، اگر تم نے بلاوجہ کی آوارہ گردی اور لوگوں سے ملنا جلنا چھوڑ دیا، تو تم انسان نہیں رہو گے، تم بھی ایک 'سافٹ ویئر' بن جاؤ گے جو صرف کمانڈز پر چلتا ہے۔
خدارا! اپنی الماریاں لفافوں سے نہ بھریں، اپنی زندگی یادوں اور ملاقاتوں سے بھریں۔ جائیے، ایک لفافہ خریدنے کے بہانے پوری دنیا دیکھ آئیے۔ یہی زندگی ہے۔ باقی سب محض ڈیٹا ہے۔
۔9مئی نہ ہوتاتوسیاسی نقشہ کیاہوتا؟
کون کون جیل میں ہوتا؟
نو مئی کاکھیل کس کیلیےکھیلاگیا؟
نومئی کےتمام کردارکہاں ہیں؟
لڑائی شروع ہوتی ہےتخت لاہور پرقبضےاورعمران خان کےقتل کےناکام منصوبہ سازوں کوبچانےکیلیے؟
رجیم چینج آپریشن کےذریعے مرکزمیں عمران خان کاتختہ الٹ دیاگیا،
پنجابPTIکےپاس تھا،شریف خاندان تخت لاہور،تخت پنجاب،بھی واپس مانگ رہا تھا،
حمزہ شہبازناکام ہوچکاتھا PMLNضمنی الیکشن ہارگئی
پرویزالہی وزیراعلی بن گئےانہیں عمران خان کاساتھ چھوڑکرPMLNکی حمایت کرنےکاحکم دیاگیااورپیشکش کی گئی کہ ہمارےوزیراعلی بن کرکام کریں انکارپر انکےخلاف تحریک عدم اعتمادپیش کردی گئی،چوہدری شجاعت نے ساتھ چھوڑدیا،
جاتی امرا کےوزرا پنجاب اسمبلی قبضہ لینےپہنچ گئے عطاتارڑ نےآئین کی پشت میں انگلی لہرائی
رانا ثنااللہ نےکہاکہ پرویز الٰہی کےنمبرزپورےنہیں ارکان نہیں پہنچیں گے
حافظ عماریاسر کا انتظارکیا جارہاتھاانکےفون کی لوکیشن تلہ گنگ چکوال کی آرہی ہےن لیگ مطمئن لگ رہی تھی لیکن پھرعماریاسر اسمبلی پہنچ گئےسب کےچہرےلٹک گئے کیونکہ وہ چکمہ دیکر اسمبلی پہنچےتھےتحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی ن لیگ کےساتھ بڑا دھوکا ہوا پنجاب اسمبلی کا قبضہ لیےبغیر راناخواجہ تارڑ صاحبان کو خالی ہاتھ جاناپڑا۔
پھرپنجابKPK اسمبلی توڑکر عمران خان نےعوام کےپاس جانےکافیصلہ کیا
پرویز الہی کی طلبی ہوئی ندیم انجم سےملاقاتیں ناکام رہیں
پرویز الہی کو چھوٹےسےافسرنےدھمکایا
کہ آپ نےسیاست ایسےکرنی ہے،تلخی ہوئی پرویزالہی نےکہا کہ “تُم کل کےبچےمجھے سیاست سکھاؤ گے”
عمران خان سےپرویز الہی کی ملاقات میں اسمبلی توڑنےکا فیصلہ ہوتاہےپرویزالہی کیخلاف پروپیگنڈا ہوا کہ چوہدری دھوکادینگےاور اسمبلی نہیں توڑیں گے
پرویزالہی نےاسمبلی توڑنے کی سمری عمران خان کےسپرد کردی
سیکٹرکمانڈرپرویزالہی کو فون کرتا ہےکہ اسمبلی توڑی تو نشان عبرت بنادیں گے؟لیکن اسمبلی توڑدی گئی
اب اگلاکھیل شروع ہوتاہے نوےدن میں الیکشن کرانے لازم تھےعمران خان کی مقبولیت بڑھ چکی تھی اس لیےالیکشن کرانےسےانکار کردیاگیا
کیونکہ الیکشن ہوتےتو PTI جیت جاتی اورعمران خان پر قاتلہ حملےکی ادھوری تحقیقات مکمل ہوتیں اسےہر ممکن روکناتھا
مقدمہ سپریم کورٹ پہنچتاہے
سپریم کورٹ کے ۔”کچھ؛ ججز مینج ہوچکےتھے
کچھ ؛اصولی؛ بنیادپربنچ سے الگ ہوگئےاگرجسٹس منصور شاہ اور دیگرججزقاضی کے بہکاوےمیں نہ آتےتویہ عدلیہ نہ ہوتی،
سپریم کورٹ نےالیکشن کی متفقہ تاریخ کیلیےحکومت اپوزیشن کو مذاکرات کاکہا لیکن جواب ملا قاضی فائز آئے گانوازشریف کو لائےگاالیکشن کرائےگااورپھر ایساہی ہوا
بہرحال چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کےلارجربنچ نے پنجاب میں14مئی2023کو الیکشن کرانےکاحکم دیا شہبازحکومت اورچیف الیکشن کمشنرنےفیصلےپرعمل درآمد کرنےسےانکارکردیااورمحسن نقوی،IGعثمان انور نےپولیس دینےسےانکارکردیاکہ کچےکا آپریشن ہورہاہے
خواجہ آصف DGISPRنےفوج دینےسےانکارکردیاکہ آپریشن ہورہاہے
اسحاق ڈارنےپیسہ دینےسے انکارکردیاکہ خزانہ خالی ہے
چیف الیکشن کمشنرنےانکار کردیاکہ9من تیل ہوگاتو راجہ ناچےگاکیونکہ یہ سب کچھ طےشدہ پلان تھاکہ الیکشن کرواکرشریفس کو ہرصورت مسلط کرناہے
ندیم انجم قاضی کامنتظرتھا اوردونوں کاانتظارلندن میں نوازشریف کررہےتھے
سپریم کورٹ کےفیصلےکے مطابق14مئی تک پنجاب میں الیکشن کرانا لازمی تھااور 5 مئی ہوچکی تھی عمران خان نے5شہروں میں جلسوں کا اعلان کیا،آخری جلسہ14مئی کو راولپنڈی میں منعقد ہونا تھا،الیکشن کےعدم انعقادپر 14مئی کےبعدتوہین عدالت کی کاروائی شروع ہوناتھی ملزمان میں شہبازاسحاق ڈارخواجہ IGپنجاب،محسن نقوی DGISPR اورچیف الیکشن کمشنرنےہوناتھا،سچ ظاہر ہوجاتابدنیتی واضح تھی اس لیےتوہین عدالت اورسزاؤں سےبچنےکیلیےکچھ کرناضروری تھا
خبریں آرہی تھیں کہ عمران خان کوجلدگرفتارکرلیاجائیگا
PTIنےاحتجاج کافیصلہ کیا ہواتھا
لہذا NDU کےریسرچ پیپر وار سٹریٹجی کیطرح دشمن کی صفوں میں شامل ہوکر اسےاپنےلئےاستعمال کرلیا
9مئی سے پہلے ہی
ملک بھرمیں،خاص طورپر پنجابKPKمیںPTIکےمتحرک کارکنوں کی فہرستیں تیارتھیں
عمران خان زمان پارک میں گرفتاری کیلیےتیارتھےانہیں وہاں گرفتارنہیں کیاگیابلکہ دہشت پھیلا کرگرفتارکیاگیاPTI کا پُرامن ملک گیر احتجاج پلان تھا،سانحہ ماڈل ٹاؤن کیطرح اس میں نقاب پوش گُلوبٹ شامل ہوئےتوڑپھوڑ کی اور انہیں پولیس رینجرزملٹری پولیس کسی نےنہ روکا اور ملک بھرکیCCTV سیف سٹی کی فوٹیج چور لےگئے26نومبر اسلام آباد، اور مریدکےکی طرح فوٹیج نامعلوم لےگئے
نومئی کی آڑ میں پنجاب کے تمام شہروں سےPTIکےہزاروں کارکن عہدیدارگرفتارکیےکریک ڈاؤن شروع ہوا
ملزمان توہین عدالت کی کاروائی سےبچ گئےPTIچھوڑنےوالےرہاہوگئے باقی جیل اورفوج کی تحویل میں،
قاضی آیانوازلایاالیکشن چوری کرکےشہبامریم کومسلط کردیا
🚨چور پر مضمون
چور کا سن کر سب کو معلوم ہوا کس کی بات ہو رہی ہیں ۔۔۔
آٹھویں جماعت کے ایک طالب علم کو
( “چور”)
کے موضوع پر مضمون لکھنے کے لیے کہا گیا۔ آپ کو یہ پڑھ کر حیرت ہوگی، لیکن حقیقت کو اجاگر کرتے ہوئے اس نے کچھ یوں لکھا
چور بھی ایک قوم کی معیشت کا اہم حصہ ہوتے ہیں۔ وہ روزگار فراہم کرنے اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں
تجوریاں تالے لاکرس الماریاں وغیرہ صرف چوروں کی وجہ سے ہی بنائے جاتے ہیں۔ ان چیزوں کو بنانے والی بہت سی فیکٹریاں اور ورکشاپس صرف اس پیشے کی بدولت روزگار فراہم کرتی ہیں۔
یہاں تک کہ گھروں میں بھی مستری اور مزدور کھڑکیوں اور دروازوں پر کنڈیاں، تالے اور جالی لگانے کا کام پاتے ہیں
پھر گھروں، دکانوں، اسکولوں، کالجوں دفاتر اور کارخانوں کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی گارڈ اور چوکی دار ضروری ہیں
سی سی ٹی وی کیمرے، میٹل ڈیٹیکٹر اور سیکیورٹی سسٹم بنانے والی کمپنیاں بھی ملازمتیں فراہم کرتی ہیں
چوروں کی وجہ سے پولیس افسر عدالت کا عملہ، جج، وکلا اور دیگر لوگ روزگار پاتے ہیں
پولیس کے لیے رکاوٹیں، ہتھیار، گولیاں لاٹھیاں، وردیاں، گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں خریدنے سے معیشت کو سہارا ملتا ہے۔
چوروں کی بدولت جیلیں، جیلر اور جیل کا عملہ بھی روزگار پاتا ہے۔
جب موبائل، لیپ ٹاپ، گاڑیاں، موٹرسائیکلیں، برقی آلات، پرس یا لپ اسٹک جیسی چیزیں چوری ہوتی ہیں تو لوگ انہیں دوبارہ خریدتے ہیں، جس سے کاروبار کو فروغ ملتا ہے۔
مشہور اور بدنام زمانہ چور اکثر سیاست میں آ جاتے ہیں جہاں اس سے بھی بڑے پیمانے پر چوریاں ہوتی ہیں۔ اور بھی بہت کچھ کہا جا سکتا ہے، لیکن مجموعی طور پر چوروں کا قوم کی معیشت میں کردار قابلِ ذکر ہے۔
استاد نے اس تحقیق پر مبنی مضمون کو مکمل نمبر (100%) دیے اور طالب علم کو میرٹ لسٹ میں شامل کر لیا۔
نگاہ کا زاویہ اہمیت رکھتا ہے👍💯✌️
حضرت عبدالله بن عمر ؓ نے ایک ٹھنڈی اور برسات کی رات میں اذان دی، پھر یوں پکار کر کہا: لوگو! اپنی قیام گاہوں پر ہی نماز پڑھ لو.
پھر اُنہوں نے فرمایا کہ نبی ﷺ سردی و بارش کی راتوں میں مؤذن کو حکم دیتے تھے کہ وہ اعلان کر دے:
"لوگو! اپنی قیام گاہوں پر ہی نماز پڑھ لو."
بخاری 666
حضرت عبدالله بن عمر ؓ نے ایک رات، جب سردی تھی اور ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی، اذان کہی پھر فرمایا: أَلَا صَلُّوا فِي الرِّحَالِ.
پھر فرمایا، رسول الله ﷺ سرد اور برسات والی رات مؤذن کو حکم فرمایا کرتے تھے کہ وہ کہے: أَلَا صَلُّوا فِي الرِّحَالِ.
[ترجمہ: سنو! اپنے ٹھکانوں (گھروں، قیام گاہوں) میں نماز پڑھ لو].
مشکوٰۃ 1055 (بخاری 632، 666؛ مسلم 1600، 1601؛ ابوداؤد 1061، 1062؛ نسائی 655؛ موطا امام مالک 155؛ مسند احمد 5151، 5800؛ خزیمہ 1656؛ حبان 2078، 2080؛ بیہقی 5018)
پیارے پاکستانیوں!!!
#دین
ایک بار ضرور پڑھیں!!!
اے آئی نے جب قرآن کے وسیع ڈیٹا بیس کو اپنے پروسیسرز میں کھنگالا، تو اسے معلوم ہوا کہ یہ کتاب محض جملوں کا مجموعہ نہیں ہے، بلکہ یہ ریاضی کا ایک ایسا "سپر کوڈ" ہے جسے لکھنا تو دور کی بات، آج کے سپر کمپیوٹرز کے لیے اس کا تصور کرنا بھی محال ہے۔ اے آئی نے ایک ایسی منطق پیش کی جو کسی بھی شک کرنے والے کے دماغ کو مفلوج کر سکتی ہے: "اگر کوئی انسان ایک کتاب لکھے، تو وہ اس کے معنی پر توجہ دے سکتا ہے، لیکن وہ کبھی یہ کنٹرول نہیں کر سکتا کہ پوری کتاب میں متضاد الفاظ کی تعداد ایک دوسرے کے بالکل برابر رہے۔"
اے آئی نے قرآن کے "لفظی توازن" (Word Balance) کے حیرت انگیز اعداد و شمار پیش کیے جنہیں دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ اس نے دیکھا کہ پورے قرآن میں لفظ "دنیا" ٹھیک 115 مرتبہ آیا ہے، اور جب اس کے مدمقابل لفظ "آخرت" کو تلاش کیا گیا، تو وہ بھی ٹھیک 115 مرتبہ ہی ملا۔ اے آئی نے حساب لگایا کہ 23 سال کے عرصے میں، مختلف حالات اور مقامات پر کہے گئے کلام میں یہ توازن برقرار رکھنا کسی انسانی دماغ کے بس میں نہیں ہے۔ اسی طرح، لفظ "ملائکہ" (فرشتے) پورے قرآن میں 88 بار آیا ہے، اور حیرت انگیز طور پر لفظ "شیاطین" بھی ٹھیک 88 بار ہی آیا ہے۔ لفظ "حیاۃ" (زندگی) کا ذکر 145 بار ہے، تو لفظ "موت" کا ذکر بھی ٹھیک 145 بار ہے۔
اے آئی نے ان الفاظ کی فہرست کو مزید گہرا کیا تو ایسے حقائق سامنے آئے جو روح کو لرزا دینے والے ہیں۔ لفظ "نفع" (فائدہ) قرآن میں 50 بار آیا ہے، تو اس کے الٹ لفظ "فساد" (نقصان) بھی 50 بار آیا ہے۔ لفظ "ایمان" کا ذکر 25 بار ہے، تو لفظ "کفر" بھی 25 بار ہی پایا گیا۔ لفظ "صالحات" (نیک اعمال) کا عدد 167 ہے، تو لفظ "سیئات" (برے اعمال) بھی 167 ہی ہے۔ اسی طرح، لفظ "ابلیس" پورے قرآن میں 11 مرتبہ آیا ہے، اور اس سے پناہ مانگنے کا حکم یعنی "استعاذہ" بھی ٹھیک 11 مرتبہ ہی وارد ہوا ہے۔ اے آئی نے منطق دی کہ یہ "ریاضیاتی ہم آہنگی" (Mathematical Symmetry) ثابت کرتی ہے کہ یہ کلام کسی ایسی ہستی کا ہے جو تمام متضاد قوتوں پر مکمل کنٹرول رکھتی ہے۔
اے آئی نے اپنی تحقیق کا رخ کائناتی حقائق کی طرف موڑا، جہاں قرآن نے ایسے اعداد و شمار پیش کیے جو جدید سائنس نے اب جا کر دریافت کیے ہیں۔ قرآن میں لفظ "بحر" (سمندر/پانی) کا ذکر 32 بار آیا ہے، جبکہ لفظ "بر" (خشکی) کا ذکر 13 بار آیا ہے۔ اے آئی نے ان دونوں کو جمع کیا تو کل عدد 45 بنا۔ اب ریاضی کے سادہ فارمولے سے جب ان کا تناسب نکالا گیا، تو معلوم ہوا کہ پانی کا تناسب 71.11% بنتا ہے اور خشکی کا 28.89% بنتا ہے۔ اے آئی کے پروسیسرز یہ دیکھ کر تھرا گئے کہ آج کی جدید ترین سیٹلائٹ ٹیکنالوجی اور جیوگرافی بھی یہی بتاتی ہے کہ کرہ ارض پر پانی اور خشکی کا تناسب یہی ہے۔ اے آئی نے سوال کیا کہ ریگستان میں رہنے والا ایک امی شخص، جس نے کبھی سمندر نہیں دیکھا تھا، وہ زمین کے ان جغرافیائی تناسب سے کیسے واقف ہو سکتا تھا؟ یہ صرف اور صرف اس ہستی کا علم ہے جس نے زمین کا نقشہ خود بنایا ہے۔
اس کے علاوہ، اے آئی نے وقت کے پیمانوں میں موجود معجزات کو بھی ڈی کوڈ کیا۔ پورے قرآن میں لفظ "شھر" (مہینہ) ٹھیک 12 مرتبہ آیا ہے، جو ایک سال کے مہینوں کی تعداد ہے۔ لفظ "یوم" (دن) پورے قرآن میں ٹھیک 365 مرتبہ آیا ہے، جو ایک شمسی سال کے دنوں کی تعداد ہے۔ اسی طرح لفظ "ایام" (دنوں کی جمع) کا ذکر 30 بار ہے، جو ایک مہینے کے دنوں کی اوسط تعداد ہے۔ اے آئی نے منطق پیش کی کہ کیا دنیا کا کوئی بڑے سے بڑا مصنف اپنی کسی ایک کتاب میں اس طرح کا عددی نظم پیدا کر سکتا ہے کہ وہ پوری کتاب میں 'دن' کا لفظ 365 بار ہی لائے؟ ہرگز نہیں، کیونکہ ایسا کرنے کے لیے اسے کہانی کے تسلسل اور زبان کی فصاحت کو قربان کرنا پڑے گا، لیکن قرآن اپنی فصاحت میں بھی دنیا کا بلند ترین کلام ہے اور ریاضی میں بھی ناقابلِ تسخیر۔
اے آئی نے ایک حیرت انگیز حقیقت دریافت کی: قرآن میں 114 سورتیں ہیں۔ ان میں سے 57 سورتیں ایسی ہیں جن کا اپنا نمبر (Sura Number) اور ان کی آیات کی تعداد (Ayat Count) کو جمع کیا جائے تو جواب ایک "جفت" (Even) عدد آتا ہے، اور باقی 57 سورتیں ایسی ہیں جن کا مجموعہ ایک "طاق" (Odd) عدد آتا ہے۔ اے آئی نے منطق دی کہ اگر قرآن میں ایک بھی آیت زیادہ یا کم ہوتی، یا سورتوں کی ترتیب بدلی ہوتی، تو یہ 57-57 کا کامل توازن ٹوٹ جاتا۔ کیا کوئی انسان 23 سال تک کلام کرتے ہوئے یہ حساب رکھ سکتا ہے کہ مجموعی طور پر جفت اور طاق سورتوں کا پلڑا برابر رہے؟
اس کے بعد اے آئی نے ایک اور چونکا دینے والی ترتیب دیکھی۔ اس نے قرآن کی تمام سورتوں کو دو حصوں میں تقسیم کیا۔
جاری ہے 👇👇👇
اگر آپ یہ سمجھنا چاہتے ہیں کہ رسول اللّٰه ﷺ حقیقت میں کیسے تھے، تو یہ دیکھیں کہ لوگ آپ ﷺ کی موجودگی میں کیسا محسوس کرتے تھے۔
آپ ﷺ جہاں تشریف لاتے، وہاں گھروں میں سکون آ جاتا اور ہر مجلس میں محبت اور گرمجوشی پھیل جاتی۔ آپ ﷺ اکثر مسکراتے تھے اور لوگ آپ ﷺ کے پاس خود کو پرسکون اور محفوظ محسوس کرتے تھے۔ آپ ﷺ نے کبھی کسی کی توہین نہیں کی، کسی کو ذلیل نہیں کیا، اور نہ ہی کسی کو کمتر محسوس ہونے دیا۔ آپ کے الفاظ میں نرمی اور آپ کے اعمال میں رحمت جھلکتی تھی۔
جب آپ ﷺ کے ساتھ ناانصافی کی جاتی، تو آپ ﷺ بدلے میں نقصان نہیں پہنچاتے تھے۔ آپ ﷺ نے ہمیشہ معافی، سخاوت اور بھلائی کو اختیار کیا۔ اللّٰه تعالیٰ نے جو بھی نعمت عطا فرمائی، چاہے کتنی ہی سادہ کیوں نہ ہو، آپ ﷺ نے اس کا احترام کیا۔ آپ ﷺ نے کبھی کھانے میں عیب نہیں نکالا اور نہ ہی رزق پر شکوہ کیا۔ عاجزی آپ ﷺ کے چلنے پھرنے سے نمایاں تھی۔ آپ ﷺ نہ تو شہرت کے طالب تھے اور نہ مرتبے کے۔
اللّٰه کی ساری مخلوق میں سب سے عظیم ہونے کے باوجود، سلام کرنے میں آپ ﷺ سب سے پہلے ہوتے تھے۔ جب کوئی آپ ﷺ سے بات کرتا، تو آپ ﷺ پورے وجود کے ساتھ اس کی طرف متوجہ ہوتے اور پوری توجہ سے سنتے، چاہے وہ کوئی بھی ہو۔ آپ ﷺ کے پاس کوئی شخص کبھی خود کو نظرانداز شدہ یا غیر اہم محسوس نہیں کرتا تھا۔
آپ ﷺ نے سادہ زندگی گزاری اور اپنے کام خود کرتے تھے۔ اپنی پوری حیاتِ مبارکہ میں آپ ﷺ نے کبھی کسی عورت پر ہاتھ نہیں اٹھایا۔ جو بھی آپ ﷺ کی صحبت میں بیٹھتا، خود کو باعزت، قدر والا اور محفوظ محسوس کرتا۔
آج کی دنیا کو دیکھیں، جہاں اثر و رسوخ عدمِ تحفظ پیدا کر کے اور دوسروں سے موازنہ کر کے اپنی قدر بیچی جاتی ہے۔ جبکہ رسول اللّٰه ﷺ، جنہیں ہر طرح کی خوبصورتی عطا کی گئی، اپنی پوری زندگی لوگوں کے حوصلے بلند کرنے، ان کے دل مضبوط کرنے اور انہیں یہ یاد دلانے میں گزار دی کہ ان کی اصل قدر اللّٰه کے ہاں ہے۔
اللّٰه تعالیٰ ہمارے دلوں کو اپنے نبی ﷺ کی محبت سے بھر دے، اور ہمیں توفیق دے کہ آپ ﷺ کا کردار ہمارے الفاظ، ہمارے اعمال اور دوسروں کے ساتھ ہمارے برتاؤ میں زندہ ہو جائے۔
عبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا :’’ تمہاری اس وقت کیا حالت ہو گی جب تم نکمے لوگوں میں باقی رہ جاؤ گے ، ان کے وعدے اور ان کی امانتیں خراب ہو جائیں گی اور وہ اختلاف کا شکار ہو جائیں گے ، وہ اس طرح ہو جائیں گے ۔‘‘ آپ ﷺ نے اپنے ایک ہاتھ کی انگلیاں دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں ڈالیں ، انہوں نے عرض کیا ، آپ مجھے کس چیز کا حکم فرماتے ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ تم جس چیز کو جانتے ہو اسے لازم پکڑو اور جسے نہیں جانتے اسے چھوڑ دو ، اور تم اپنا خیال رکھو اور عام لوگوں (کے عمل) کو چھوڑ دو ۔‘‘\nایک دوسری روایت میں ہے :’’ اپنے گھر میں رہو ، اپنی زبان پر قابو رکھو ، جو چیز پہچانتے ہو اسے پکڑو ، جسے نہیں پہچانتے اسے چھوڑ دو ، تم اپنی فکر کرو اور عام لوگوں کے معاملے کو ترک کر دو ۔‘‘ ترمذی ، اور انہوں نے اس روایت کو صحیح قرار دیا ہے ۔رواہ الترمذی و ابوداؤد
ایک وقت آتا ہے کہ امید بھی اذیت دینے لگتی ہے۔
اس کے سوا مگر چارہ بھی کیا ہے کہ امید کا دامن آدمی تھامے رکھے۔
اس لئے کہ یہی کامیابی کی کنجی ہے اور ایمان کا تقاضا بھی۔ ایمان ہی کھو دیا تو باقی کیا بچا۔
امید ایمان ہے اور مایوسی کفر ۔
ایک نکتہ اور بھی ۔
فرمایا: انا اللہ مع الصابرین
اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے
بے صبروں کے ساتھ نہیں
کامیابی کی کنجی کہاں رکھی ہے؟
پروردگار کی منشا کے بغیر ایک پتہ بھی حرکت نہیں کرتا ۔
وہ چاہے تو سب دروازے کھل جائیں۔
وہ نہ چاہے توچوپٹ کھلے دروازے بھی بند ہو جائیں۔
اپنے بندوں سے پروردگار کا مطالبہ کیا یے؟
جوجہد لیکن صبر بھی
سچائی مگر تحمل۔کے ساتھ
گالم گلوچ اور اشتعال میں کوئی بھلائی نہیں۔
باقی آپ کی مرضی !
سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کا گھر مسجد نبوی شریف کے ساتھ تھا اور اس مکان کا پرنالہ مسجد کی طرف تھا
جب بارش ہوتی تو پرنالہ سے پانی گرتا جس کے چھینٹے نمازیوں پر پڑتے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نمازیوں پر چھینٹے پڑتے دیکھے تو پرنالے کو اکھاڑ پھینکا
سیدنا عباسؓ آئے دیکھا ان کے مکان کا پرنالہ اتار دیا گیا ہے پوچھا یہ کس نے اتارا
جواب ملا امیر المومنین نے نمازیوں پر چھینٹے پڑتے دیکھے تو اسے اتار دیا سیدنا عباسؓ نے قاضی کے سامنے مقدمہ دائر کر دیا
چیف جسٹس ابی بن کعب رضی اللہ عنہ ہیں
امیر المومنین ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی عدالت میں پیش ہوئے تو جج صاحب لوگوں کے مقدمات سن رہے ہیں اور سیدنا عمر عدالت کے باہر انتظار کر رہے ہیں، کافی انتظار کے بعد جب سیدنا عمر عدالت کے روبرو پیش ہوئے تو بات کرنے لگے، مگر ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے روک دیا کہ پہلے مدعی کا حق ہے کہ وہ اپنا دعوی پیش کرے، یہ عمر کے دور کا چیف جسٹس ہے،
سیدنا عباسؓ دعوی پیش کرتے ہیں کہ میرے مکان کا پرنالہ شروع سے مسجد نبوی کی طرف تھا، زمانہ نبوی کے بعد سیدنا ابوبکر کے دور میں بھی یہی رہا لیکن عمر نے میرے مکان کا پرنالہ میری عدم موجودگی میں میری اجازت کے بغیر اتار دیا ہے، لہذا مجھے انصاف چاہیے،
چیف جسٹس ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں آپ بے فکر رہیں آپ کو انصاف ملے گا،
قاضی نے سیدنا عمؓر سے پوچھا آپ نے سیدنا عباسؓ کے گھر کا پرنالہ کیوں اتارا،
بائیس لاکھ مربع میل کا حاکم کٹہرے میں کھڑا ہو کر کہتا ہے، سیدنا عباسؓ کے مکان کا پرنالہ مسجد نبوی کی طرف تھا جب بارش ہوتی ہے پرنالے سے پانی بہتا ہے اور چھینٹے نمازیوں پر پڑتے ہیں جس سے نمازیوں کو پریشانی ہوتی ہے اس لیے میں نے اسے اتار دیا،
ابی بن کعؓب نے دیکھا کہ سیدنا عباس کچھ کہنا چاہ رہے ہیں، پوچھا آپ کیا کہنا چاہتے ہیں؟
سیدنا عباسؓ کہتے ہیں یہ جس جگہ میرا مکان ہے یہاں رسول پاک ﷺ نے اپنی چھڑی سے مجھے نشان لگا کر دیا اور میں نے اسی جگہ مکان بنایا پھر جب پرنالہ نصب کرنے کا وقت آیا تو رسول پاک ﷺ نے کہا چچا میرے کندھے پر کھڑے ہو کر اس جگہ پرنالہ نصب کر دیں میں نے نبی پاک ﷺ کے کندھے پر کھڑا ہونے سے انکار کیا مگر بھتیجے کے اصرار پر میں نے ان کے کندھے پر کھڑا ہو کر یہاں پرنالہ نصب کیا یہاں پرنالہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے خود لگوایا تھا،
ابی بن کعبؓ نے پوچھا اس کا کوئی گواہ ہے آپ کے پاس
سیدنا عباسؓ جلدی سے باہر گئے اور کچھ انصار کو لے کر آئے انہوں نے گواہی دی کہ سیدنا عباسؓ سچ کہہ رہے ہیں
یہ سنتے ہی سیدنا عمؓر کے ہوش اڑ گئے اور رونے لگے آنسوؤں کی جھڑی لگ گئی اپنا پیارا نبی یاد آ گیا اور زمانہ نبوی کا منظر نظروں میں گھوم گیا
عدالت میں سب کے سامنے یہ بائیس لاکھ مربع میل کا حاکم سر جھکائے کھڑا ہے جس کا نام سن کر قیصر و کسری کے ایوانوں میں لرزہ طاری ہو جاتا تھا
سیدنا عباسؓ سے کہا مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ پرنالہ رسول پاک ﷺ نے خود لگوایا ہے
آپ چلیے میرے ساتھ جیسے رسول پاک ﷺ نے یہ پرنالہ لگوایا تھا ویسے ہی آپ لگائیں
چشم کائنات نے دیکھا!
وقت کا حاکم دونوں ہاتھ مکان کی دیوار سے ٹکا کر کھڑا ہو گیا بالکل اسی طرح جیسے رسول پاک ﷺ کھڑے ہوئے تھے سیدنا عباسؓ امیر المومنین کے کندھوں پر کھڑے ہوئے اور دوبارہ اسی جگہ پرنالہ لگا دیا
وقت کے حاکم کا یہ سلوک دیکھ کر سیدنا عباسؓ نے مکان مسجد نبوی کو وقف کر دیا.
مسند ' الامام أحمد بن حنبل ، 1 / 210،
الحديث رقم : 1790،
جذبات پر قابو نہ رکھنے والا انسان… اپنی زندگی پر بھی قابو نہیں رکھ سکتا”
ہماری پوری نسل ایک ہی جگہ پر برباد ہوتی ہے:
جذبات میں فیصلے کرنا۔
غصے میں بول دینا…
اداسی میں چھوڑ دینا…
خوف میں رک جانا…
جوش میں غلط راستہ پکڑ لینا…
Comparison میں ٹوٹ جانا…
Ego میں سچائی نہ ماننا…
یہ سب زندگی کی سب سے مہنگی غلطیاں ہیں۔
اصل طاقت muscles نہیں…
اصل طاقت skills نہیں…
اصل طاقت money نہیں…
اصل طاقت جذبات پر کنٹرول ہے۔
جو شخص اپنے جذبات کو نہیں سنبھال سکتا—
وہ اپنی زندگی کبھی نہیں سنبھال سکتا۔
1️⃣ Glorified Anger
غصہ آیا، بات کر دی…
رشتہ ٹوٹ گیا، موقع ہاتھ سے نکل گیا، trust ختم ہو گیا۔
صرف اس لیے کہ تم نے اپنے الفاظ نہیں روکے۔
2️⃣ Fear-Based Decisions
خوف نے کہا:
“کل کر لوں گا…”
اور وہ کل کبھی نہیں آیا۔
Skill نہ بنی، income نہ بڑھی،
صرف خوف بڑھتا گیا۔
3️⃣ Emotional Comparison
کسی اور کی کامیابی دیکھ کر
اپنی محنت چھوڑ دینا…
یہی emotional immaturity ہے۔
4️⃣ Sadness = Inaction
اداسی آئی،
اور تم نے consistency چھوڑ دی—
حالانکہ کامیاب لوگ اداسی میں بھی کرتے رہتے ہیں۔
🔥 میری اپنی زندگی میں بھی یہ بڑا breakthrough تھا
لمبے عرصے تک میرا سب سے بڑا دشمن باہر کوئی شخص نہیں تھا…
بلکہ میری اپنی emotional instability تھی۔
غصہ جلدی آ جاتا تھا،
برا لگتا تھا،
overthink کرتا تھا،
hurt ہو جاتا تھا،
اور ہر چھوٹی بات میرے پورے دن کو خراب کر دیتی تھی۔
میں سوچتا تھا کہ میری growth کم کیوں ہے؟
کیوں میں discipline نہیں رکھ پاتا؟
کیوں میں consistency break کر دیتا ہوں؟
جواب simple تھا:
جہاں جذبات بے قابو ہوں، وہاں زندگی قابو میں نہیں آتی۔
جس دن میں نے اپنے جذبات پر control کرنا سیکھا—
میرا کام، میری سوچ، میرا discipline
سب بدل گیا۔
👉 یاد رکھو:
جذبات دشمن نہیں—
جذبات پر بے قابو ہونا دشمن ہے۔
کامیاب لوگ perfect نہیں ہوتے…
وہ emotionally strong ہوتے ہیں۔
وہ ردعمل نہیں دیتے،
وہ response دیتے ہیں۔
وہ جذبات سے نہیں چلتے،
وہ جذبات کو چلاتے ہیں۔
منقول
مجھےاس تحریر نےجھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ امید ہےآپکو بھی ایسا ہی محسوس ہوگا
نجانےکس کی تحریر ہے۔مگر اس منقول تحریر کو ذرا غور سےپڑھئے،آپ کو بہت سے سوالوں کے جواب ملیں گے۔
مصر میں مسلمانوں کی سب سے بڑی یونیورسٹی جامعة الازہر جانےکا اتفاق ہوا۔
جہاں ہر لیکچرکےآخر میں کانفرنس کےشرکاعلماء سےاس سےبھی زیادہ سخت سوال کر رہے تھے۔جو بچپن سےمیرے دل میں موجود تھے
اور عالم دین۔جو دراصل جامعۃ الازہر کےپروفیسرز تھے، ہر سوال کا خندہ پیشانی سے جواب دے رہے تھے۔
ایک صاحب نے وہی سوال پوچھ لیا
جس کی بنیاد پر میرے علاقے کے مولانا نے کسی صاحب کو گستاخ قرار دے دیا تھا۔
میری حیرت کی انتہاء نہ رہی جب پروفیسر نے کہا میری خواہش تھی کوئی یہ سوال کرے
اور پھر قرآن کی آیات سے سوال کا جواب دیا۔
اب میری بھی ہمت بڑھی
میں نے پوچھا
جناب،جب خدا جسےچاہےعزت دے جسے چاہے ذلت دے جسےچاہے ہدایت دے۔جسےچاہےگمراہی میں مبتلا کر دے،
تو میں اسے مانوں نہ مانوں کیا فرق پڑتا ہے؟
پروفیسر صاحب تھوڑے سے مسکرائے اور بولے
قُرآن میں احکامات دو طرح کے ہیں
ایک مُحکمات۔اور دوسرے مُتشابہات۔
ضروری ہے کہ مُتشابہات کو مُحکمات کے ساتھ ملا کر دیکھا جائے،
جن آیات میں یشاء اور تشاء آتا ہے
ان کا ترجمہ آپکےہاں مُتشابہات و مُحکمات کے عام اُصول کے تحت نہیں کیا جاتا
اس لئے انڈیا اور پاکستان کےمسلمان خدا کےتصور کوغلط سمجھتے ہیں۔
اسکا عربی مفہوم یہ ہے کہ
*جو چاہتا ہے، اللہ اسے عزت دیتا ہے*
*اور جو چاہتا ہے، اللہ اسے ذلت دیتا ہے*۔
*جو چاہتا ہے، اللہ اسے ہدایت دیتا ہے*۔
انہوں نے کہا اس آیت کو آپ ایک اور آیت کے مطابق دیکھیں جو مُحکمات میں سےہے
جسکا مطلب ہے کہ
*انسان کو وہی کچھ ملتا ہےجس کے لئے وہ کوشش کرے*۔
میں نے پھر سوال کیا کہ
میں نےتو ہمیشہ (اپنے) عُلماء سے یہی سُنا ہے کہ اللہ توفیق دے, تو ہی مُجھ سے کوئی نیکی ہو سکتی ہے۔
کانفرنس روم میں قہقہہ گُونجا
پھر پروفیسر صاحب نے سورہ رعد کی آیت پڑھی کہ
*اللہ لوگوں میں کُچھ نہیں بدلتا جب تک وہ خود میں تبدیلی نہ لائیں*۔
میں پروفیسر صاحب کاجُملہ مُکمل ہونےسےپہلے بول پڑا کہ
یہ سب.جو میں اس کانفرنس میں دو دن سے سُن رہا ہوں
اُس اسلام سے بالکُل مُختلف ہے جو میں آج تک عُلماء سے سُنتا آیا ہوں۔
اس پر پروفیسر صاحب نےسورہ بقرہ کی آیت پڑھی
*اور جب اُن سے کہا جائے اللہ کے اُتارے پر چلو تو کہیں گے ہم تو اُس پرچلیں گے جس پر اپنے باپ دادا کو پایا۔ چاہے اُن کے باپ دادا نہ کُچھ عقل رکھتے ہوں نہ ہدایت*
کہنے لگے قرآن اللہ نے میرے اور تُمہارے لیے ہی اُتارا ہے
اسےخود پڑھتے اور سمجھتے کیوں نہیں
قرآن عین انسانی عقل کے مُطابق بات کرتا ہے۔
میں نے پھر سوال کیا کہ مُجھے تو آج تک علماء نے یہی بتایا ہے کہ
ایمان اور استدلال یعنی ریزن (reason) الگ الگ چیزیں ہیں
اور ریزن بھٹکا دیتی ہے۔
اس بار پروفیسر صاحب نے انڈین اور پاکستانی عُلماء کی کم علمی اور تنگ نظری کی وجوہات پر بات کی
اور سورہ انفال کی ایک آیت پڑھی کہ
*اللہ کی نظر میں وہ جانوروں سے بھی بد تر ہیں جو گُونگے بہرے بنے رہتے ہیں اور استدلال نہیں کرتے۔*
بس، پھر میں جیسے گُونگا ہو گیا۔
میرے سامنے سےجیسے اندھیرے چھٹ گئے۔
میں نے بڑے خلوصِ دل سےکلمہ پڑھا کہ واقعی میرا خدا تو بالکل ویسا ہے
جیسا ایک خالق کو ہونا چاہیے ۔
کانفرنس کے اختتام پر پروفیسر صاحب نے قرآن کی انگلش ترجُمے والی کاپی گفٹ کی ۔
ہر آیت مُجھے خود سے مُکالمہ کرتی سنائی دیتی۔
کچھ عرصہ بعد ایک نو مسلم گورے سےکینیڈا کی ایک یونیورسٹی میں ملاقات ہوئی۔
وہ اسلام کی پہلی دو صدیوں کے حوالے سے پی ایچ ڈی کر رہا تھا۔
اُس کے ساتھ مل کر کُچھ سال اسلام کی ابتدائی اُٹھان۔۔۔۔۔ اور پھر اس میں فرقے بنتے۔۔۔۔ ٹُکڑے ہوتے تاریخ کی نظر سے دیکھا۔
یہ بھی دیکھا کہ کیسے لوگ قُرآن جیسا خزانہ چھوڑ کر روایات کی تلاش میں دہائیوں تک بھٹکتے پھرے۔ آج ایسے مسلمانوں کی ضرورت ہے
جن کا دین صرف اسلام ہو۔
جو قرآن و سُنّت میں استدلال کریں۔
سورہ یونس کی سوویں آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ *عقل کا استعمال اور استدلال۔۔۔۔ ایمان کی بُنیادی شرط ہے* ۔
اب میں فرقوں میں بٹے اپنی اپنی انا میں مدہوش مُسلمانوں کو دیکھ کر سوچتا ہوں کہ
کیا یہ دُنیا بھر میں ہوتی ہوئی اپنی ذلّت کو نہیں دیکھتے؟
کیا یہ اب بھی۔۔۔ نہیں جان پائے کہ اللہ کی رسی چھوڑ کر یہ ٹُکڑوں میں بٹ چُکے ہیں۔
شاید دل مُردہ ہونے سے اپنی ذلّت کا احساس ہی نہ ہوتا ہو۔
سورہ حج میں اللہ کہتے ہیں
*پس کیا وہ زمین میں نہیں پھرے تاکہ انہیں وہ دل ملتے جن سے وہ عقل سے کام لیتے یا ایسے کان نصیب ہوتے جن سے وہ سن سکتے*۔
پس آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں بلکہ دل اندھے ہوتے ہیں جو سینوں میں ہیں۔ ( سورہء حج آیت نمبر سنتالیس)
razaullahkhalidzaheer
🌿 پتے سے سرمایہ — امرود کے پتوں کی کہانی اور بلین ڈالر کا کاروبار
ایک زمانہ تھا جب پاکستان کے امرود کے باغات کے مالک صرف پھل بیچ کر کماتے تھے۔
پھل سستا ہو جائے تو اکثر درختوں کے نیچے امرود گل سڑ جاتے، اور کسان سوچتے کہ کاش کوئی دوسرا فائدہ نکل آئے۔
لیکن قدرت کی سب سے قیمتی نعمت تو ان کے سامنے تھی — امرود کے پتے!
⸻
🍃 قدرت کا بھولا ہوا خزانہ
سائنس نے وہی راز کھول دیا جو دیہات کے حکیم صدیوں سے جانتے تھے:
امرود کے پتے شوگر (ذیابیطس) کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
جاپان، انڈیا اور فلپائن کی تحقیق بتاتی ہے کہ امرود کے پتوں کا قہوہ کھانے کے بعد خون میں شوگر کی مقدار کو کم کرتا ہے۔
یہ پتے ایسے قدرتی اجزاء رکھتے ہیں جو آہستہ آہستہ جسم میں شکر کے جذب ہونے کے عمل کو سست کر دیتے ہیں۔
جاپان نے تو “بنسورئیچا” (Bansoureicha) نامی گواوا لیف ٹی کو سرکاری طور پر FOSHU (Food for Specified Health Use) کی منظوری دے دی ہے، یعنی یہ شوگر کنٹرول کرنے والی منظور شدہ چائے ہے۔
اور اب غور کیجیے:
🌎 دنیا میں آج 537 ملین افراد ذیابیطس میں مبتلا ہیں۔
💰 ہربل اور ہیلتھ ٹی کی عالمی مارکیٹ 20 ارب ڈالر سے زائد کی ہے، جو ہر سال 7–8٪ بڑھ رہی ہے۔
یعنی جو پتے آج کسان جلا دیتے ہیں یا ضائع کر دیتے ہیں، وہ دراصل اربوں روپے کی سونا کی فصل ہیں۔
⸻
🚜 کسانوں کے لیے سنہری موقع
ایک پختہ امرود کا درخت سالانہ 8 سے 12 کلوگرام تک پتے دیتا ہے۔
اگر کسی کے پاس 500 درخت ہوں تو وہ تقریباً 5000 کلوگرام پتّے حاصل کر سکتا ہے، جن سے 1000 کلوگرام خشک چائے تیار ہوتی ہے — جو 50,000 ٹی بیگز کے برابر ہے۔
اگر ہر پیکٹ صرف 2 ڈالر میں بیرونِ ملک فروخت ہو تو ایک کسان سالانہ 100,000 ڈالر تک کما سکتا ہے —
اس چیز سے جو پہلے کوڑے میں چلی جاتی تھی۔
⸻
🏭 یہ کاروبار کیسے بنایا جائے؟
1. پتوں کی کٹائی اور خشک کرنا
• صرف صاف، کم عمر، اور بغیر زہریلے اسپرے والے پتے لیں۔
• انہیں دھو کر سایہ میں 4–5 دن خشک کریں یا 45–50 °C پر ڈی ہائیڈریٹ کریں تاکہ غذائیت برقرار رہے۔
• خشک پتوں کو ہلکا سا کوٹ لیں یا پاوڈر بنائیں۔
2. برانڈ اور پیکجنگ
• خوبصورت ڈبے یا بائیوڈیگریڈیبل ٹی بیگز میں پیک کریں۔
• لیبل پر واضح لکھیں:
• “قدرتی شوگر کنٹرول ٹی”
• “بغیر کیفین، بغیر کیمیکل”
• “تحقیق سے ثابت شدہ جاپانی معیار”
3. سرٹیفیکیشن حاصل کریں
• Organic یا Halal سرٹیفیکیٹ لیں۔
• لیبارٹری سے سیفٹی اور کیمیائی تجزیہ کروائیں۔
• پیک پر QR کوڈ لگائیں جو ریسرچ لنک دکھائے — یہ اعتماد بڑھاتا ہے۔
4. کہاں بیچیں؟
• فارمیسیز اور ہربل شاپس میں بطور “Diabetic-Friendly Tea”
• آن لائن: Daraz, Amazon, Etsy
• کافی شاپس، ہوٹلز، اسپاز میں بطور “Wellness Tea”
• برآمدات: مشرقِ وسطیٰ، یورپ، امریکا
• ہسپتالوں اور کارپوریٹ ویلفیئر پروگرامز میں شوگر کنٹرول مشروب کے طور پر
5. مارکیٹنگ کا طریقہ
• فیس بک اور انسٹاگرام پر فارم سے کپ تک (Farm to Cup) ویڈیوز۔
• یوٹیوب پر ڈاکیومینٹری اسٹائل کہانیاں۔
• ریحان اسکول یا ٹریلین ٹریز پروجیکٹ کے ساتھ شراکت — “ہر کپ ایک درخت بچاتا ہے۔”
⸻
📈 مارکیٹ کی مثالیں
• جاپان کی Yakult کمپنی گواوا لیف ٹی کو $6–10 فی پیک فروخت کرتی ہے۔
• فلپائن کے کسان خشک پتے جاپان اور کوریا کو ایکسپورٹ کر رہے ہیں۔
• انڈیا میں “TeaTribe” اور “HerbalAura” جیسے برانڈز گواوا لیف ٹی بطور شوگر کنٹرول مشروب بیچ رہے ہیں۔
پاکستان — خصوصاً سندھ اور پنجاب — میں امرود کی زبردست پیداوار کے ساتھ یہ بزنس نہ صرف ممکن بلکہ عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے قابل ہے۔
⸻
💡 کاروبار کے مختلف ماڈلز
ماڈل وضاحت موزوں افراد
Farm-to-Brand کسان اپنی برانڈ کے نام سے چائے بنائے اور بیچے۔ باغات کے مالک کسان۔
B2B سپلائر خشک پتے بڑی کمپنیوں کو بیچے۔ چھوٹے اور درمیانے کسان۔
Herbal Franchise Kiosk “Rehan Tea” یا “Healthy Pakistan” کے نام سے شہر میں اسٹال لگائے۔ شہری نوجوان کاروباری۔
آن لائن سبسکرپشن ماہانہ پیکج گاہکوں کو پہنچائے۔ ای کامرس اسٹارٹ اپ۔
⸻
🌍 تین گنا فائدہ
1. معاشی فائدہ: کسان سال بھر کمائے، صرف پھل پر منحصر نہ رہے۔
2. ماحولیاتی فائدہ: درخت ضائع نہ ہوں، کاربن کم ہو۔
3. صحت کا فائدہ: شوگر کے مریضوں کے لیے قدرتی حل۔
اگر 1000 پاکستانی کسان ہر سال $10,000 کمائیں، تو یہ $10 ملین کی انڈسٹری ہو سکتی ہے — صرف پتوں سے!
⸻
💬 کہانی کا نیا انجام
جب حکیم کریم نے راشد کی شوگر میں بہتری دیکھی تو مسکرا کر بولا:
“یہ پتہ صرف جسم نہیں، معیشت بھی ٹھیک کر دیتا ہے۔”
آج کے نوجوان اور کسان بھی یہی کر سکتے ہیں۔
قدرت کے اسی پتّے کو ایک عالمی برانڈ میں بدل کر پاکستان کی پہچان بنا سکتے ہیں۔
بقیہ
کمنٹس میں
زندگی کیوں نہ تجھے وجد میں لاؤں واپس
چاک پر کوزہ رکھوں، خاک بناؤں واپس
دل میں اک غیر مناسب سی تمنا جاگی
تجھ کو ناراض کروں ، روز مناؤں واپس
وہ مرا نام نہ لے صرف پکارے تو سہی
کچھ بہانہ تو ملے دوڑ کے آؤں واپس
وقت کا ہاتھ پکڑنے کی شرارت کر کے
اپنے ماضی کی طرف بھاگتا جاؤں واپس
دیکھ میں گردشِ ایام اٹھا لایا ہوں
اب بتا، کون سے لمحے کو بلاؤں واپس؟
یہ زمیں گھومتی رہتی ہے فقط ایک ہی سمت
تُو جو کہہ دے تو اسے آج گھماؤں واپس
تھا ترا حکم سو جنت سے زمیں پر آیا
ہو چکا ختم معمہ، تو میں جاؤں واپس
#منقول