@ArifHabibLtd AOA. Please inform the acct. opening charges (2026) of Arif Habib Limited for the Sahulat Acct. & also for the normal Acct. & the minimum initial deposit amount. If there's an updated link or pdf of charges and minimum initial deposit, please do share.
Jizakallah.
@ArifHabibLtd
اُم المؤمنین حضرت عائشہ ؓ نے پوچھا: یا رسول الله ﷺ! کیا عورتوں پر بھی جہاد فرض ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: "ہاں! ان پر ایسا جہاد فرض ہے جس میں قتال نہیں، اور وہ جہاد حج اور عمرہ ہے."
ماجہ 2901
(مسند احمد 24967، 25836؛ مشکوۃ 2534)
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ، انھوں نے فرمایا :
میں نے کہا :
اے اللہ کے رسول !
کیا عورتوں پر بھی جہاد فرض ہے ؟
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
ہاں ! ان پر ایسا جہاد فرض ہے جس میں جنگ نہیں ہوتی ۔ وہ حج اور عمرہ ہے ۔
(ابن ماجہ :2901)
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
’’ جس شخص نے تین بیٹیوں کی پرورش کی ، انہیں ( حسن معاشرت کا ) ادب سکھایا ، ان کی شادی کی اور ان کے ساتھ احسان کا معاملہ کرتا رہا ، تو اس کے لیے جنت ہے ۔‘‘
(سنن ابی داؤد،۵۱۴۷)
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
گالی گلوچ کرنے والے دو آدمیوں میں سے گالی کا گناہ ان میں سے شروع کرنے والے پر ہوگا، جب تک مظلوم حد سے آگے نہ بڑھ جائے.
ترمذی 1981
(مسلم 6591؛ ابوداؤد 4894؛ مسند احمد 10128، 10131؛ مشکوٰۃ 4818)
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
خبردار! جب بھی کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ خلوت (تنہائی) میں ہوتا ہے، تو اِن کے ساتھ تیسرا شیطان ہوتا ہے!
ترمذی 2165
(مشکوٰۃ 6012، 3118؛ السلسلة الصحيحة 1721؛ مسند احمد 6668، 6670، 11522، 12221؛ المستدرک للحاكم 387)
قالَ ﷺ:
دو کے سوا کسی اور میں حسد (رشک) نہیں:
1) ایک وہ آدمی جسے الله نے قرآن دیا اور وہ رات اور دن اس کے ساتھ قیام کرتا ہے، اور
2) دوسرا وہ آدمی جسے الله نے مال دیا اور وہ اسے رات اور دن خرچ کرتا ہے.
مسلم 1894، 1895
(بخاری 5025، 7529؛ ماجہ 4209؛ ترمذی 1936؛ مشکوٰۃ 2113)
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
الطَّاعِمُ الشَّاكِرُ بِمَنْزِلَةِ الصَّائِمِ الصَّابِرِ
کھانا کھا کر الله تعالیٰ کا شکر ادا کرنے والا، (اجر و ثواب میں) صبر کرنے والے روزہ دار کے برابر ہے.
ترمذی 2486
(ماجہ 1765، 1764؛ السلسلة الصحيحة 350؛ مشکوٰۃ 4205)
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
الله تعالیٰ اس بات پر اپنے بندے سے راضی اور خوش ہوتا ہے کہ وہ کھانا کھائے اور اس پر الله کی حمد (تعریف اور شکر) کرے، یا پینے کی کوئی چیز پیئے اور اس پر الله کی حمد کرے.
مسلم 6932
(ترمذی 1816؛ السلسلة الصحيحة 824؛ مشکوٰۃ 4200)
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے جو کسی عورت کو اس کے شوہر کے خلاف ابھارے، یا غلام کو اس کے مالک کے خلاف کر دے.
ابوداؤد 2175
(ابوداؤد 5170؛ مسند احمد 9850؛ مشکوٰۃ 3262)
حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں:
ایک آدمی نے عرض کیا: الله کے رسول! فلاں عورت اپنی نمازوں، روزوں، اور صدقات کی کثرت کے حوالے سے مشہور ہے، لیکن وہ اپنی زبان درازی سے اپنے پڑوسیوں کو تکلیف پہنچاتی ہے، آپ ﷺ نے فرمایا: "وہ جہنمی ہے."
مشکوٰۃ 4992
(مسند احمد 9699؛ الادب المفرد 119)
حضرت ابوامامہ ؓ نے رسول الله ﷺ کے وضو کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:
آپ ﷺ دونوں گوشۂ چشم (دونوں آنکھوں کے ناک سے ملنے والے حصے) کا مسح کیا کرتے تھے، نیز آپ ﷺ نے فرمایا کہ "کان سر کاحصہ ہیں."
مشکوٰۃ 416
(ترمذی 37؛ ماجہ 444؛ ابوداؤد 134)
اچھا گمان خوشحال زندگی کی ضمانت
روتے ہوئے جاو گے تو مرے ہوئے کی خبر لاوگے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اللہ تعالی نے فرمایا: میں اپنے بندے کے ساتھ وہی معاملہ کرتا ہوں جو وہ مجھ سے گمان کرتا ہے اور جب وہ مجھے پکارتا ہے تو میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں۔
سلسلہ احادیث صحیحہ، ح139
قالَ ﷺ:
جب تم میں سے کوئی اپنی نیند سے بیدار ہو تو اُس وقت تک اپنا ہاتھ برتن میں نہ ڈالے جب تک اسے تین دفعہ دھو نہ لے، کیونکہ اسے معلوم نہیں ہے کہ رات کے وقت اسکا ہاتھ کہاں (کہاں) رہا.
مسلم 643
(ترمذی 24؛بخاری 162؛ ابوداؤد 103؛ نسائی 442؛ ماجہ 393؛ مسند احمد 639؛ مشکوٰۃ 391)
قالَ ﷺ:
جب تم میں سے کوئی پانی پئے تو برتن میں سانس نہ لے. اور جب بیت الخلاء میں جائے تو اپنی شرمگاہ کو سیدھے ہاتھ سے نہ چھوئے، اور نہ سیدھے ہاتھ سے استنجاء کرے.
بخاری 153، 154، 5630
(مسلم 613، 615؛ ماجہ 310؛ ترمذی 15، 1889؛ ابوداؤد 31؛ نسائی 47، 48؛ مسند احمد 531؛ مشکوٰۃ 340)
قالَ ﷺ:
تم میں سے جو کوئی برائی دیکھے تو لازم ہے کہ:
1) اپنے ہاتھ سے اسے بدل دے،
2) اگر اتنی طاقت نہ ہو تو اپنی زبان سے اسے بدل دے،
3) اگر اس کی طاقت بھی نہ ہو تو اپنے دل سے (اسے برا جانے)، اور یہ سب سے کمزور ایمان ہے.
مسلم 177
(ترمذی 2172؛ ابوداؤد 4340؛ نسائی 5011؛ ماجہ 1275)
رسول اللهﷺ نے فرمایا:
اُس شخص کے لئے مبارک باد ہے جس نے میری زیارت کی اور مجھ پر ایمان لایا. اور اُس شخص کے لئے سات مرتبہ مبارک باد ہے جو مجھ پر ایمان لایا، حالانکہ اس نے میری زیارت نہیں کی.
صحیح ابن حبان 7233، 7232
(السلسلة الصحيحة 3512؛ مسند احمد 139، 140؛ مشکوٰۃ 6290)