خیبرپختونخواہ میں ن لیگ کا سرخیل بے اختیار ولی ہے جس کے 5 ہزار ووٹ تھے پنجاب میں کائرہ پیپلزپارٹی کا سب سے بڑا لیڈر ہے ان کے ووٹ تو نہ ہی پوچھیں تو اچھا ہے جو لوگ اپنے گھروں سے نہیں جیت سکتے انہوں نے پھر گورنر راج ہی لگانا تھا ! شفقت عباس ۔۔
مولانا فضل الرحمن کی سخت پریس کانفرنس۔ بولے تمام معاملات طے ہو گئے تھے۔ میں پشاور جا رہا تھا صوبائی قیادت سے بات کرنے۔لیکن صبح دس بجے ڈار کا فون آیا ہم ایمرجنسی لگانے جا رہے ہیں۔ میں نے کہا کیوں؟ کہا گیا دہشتگردی کیوجہ سے۔ میں نے کہا کیا بلوچستان میں دہشتگردی نہیں ہے کیا وہاں امن و امان کی حالت خراب نہیں ہے؟
عمران خان کی حکومت ختم ہونے کے بعد جولائی 2022 میں ایک بریفنگ میں جنرل باجوہ اور جنرل فیض نے بتایا ہم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کر رہے ہیں ہم نے پوچھا ٹی ٹی پی کی ضمانت کون دیگا تو باجوہ نے بتایا کہ انکی ضمانت افغان طالبان دینگے ، مشاہد حسین نے باجوہ اور فیض کی حماقتوں سے پردہ اٹھا دیا۔
عمران خان کی حکومت گرا کر اور پھر تحریک انصاف کو دیوار میں چُن کر غیراعلانیہ پابندی لگا کر جو کام آپ پچھلے ساڑھے چار سال میں نہیں کر سکے تو پھر اگلے چودہ سال پی ٹی آئی کی اینٹ سے اینٹ بجا کر بھی نہیں کرسکیں گے
محسن نقوی فرما رہے ہیں اب بھی وقت ہے بند گلی میں نہ جائیں محسن نقوی سے پوچھنا یہ ہے ان کو بند گلی میں دھکیلا کس نے واپسی کا راستہ کہاں ہے کس طرف ہے ؟
بلا چھین کر مینڈیٹ چھین کر مخصوص نشستیں چھین کر سیاسی سپیس چھین کر پارٹی توڑ کر پارٹی سے پریس کانفرنس کروا کر اب فرما رہے ہیں بند گلی میں نہ جاؤ واپس آ جاؤ
ارشاد بھٹی
ایک طرف رونا رویا جا تا ہے کہ ہم بینک کرپٹ ہو گئے ہیں، دوسری طرف 11 ارب کا لگژری جہاز خریدا جاتا ہے،آئینی عدالتوں کے ججوں کے لیے BMWs لی جاتی ہیں، چیف سیکرٹری کے لیے V8 اور دو، دو گاڑیوں کا انتظام کیا جاتا ہے!مالک۔
🚨اس بہادر بچی کو پوری پاکستانی 25 کروڑ عوام کی جانب سے دونوں ھاتھوں سے سلوٹ پیش کیا جاتا ھے کہ اِس ملک کے کرپٹ بکاؤ چور ڈاکو حکمران اور کرپٹ اداروں کو اس بہادر بچی نے ننگا کیا ھے سلوٹ دونوں ھاتھوں سے آپ جیسی بہادر بچی کو پیدا کرنے والے ماں باپ کو✌️💯🤲❤️
عمران خان کی پاکستان ہی کے اندر اسپتال منتقلی کو فریاد قرار دے کر تمسخر اڑانے والے خواجہ آصف آج سے سات سال پہلے پارلیمنٹ ہاؤس میں کھڑے اسپیکر قومی اسمبلی کو اپنے 25 ایم این ایز کی ضمانت دے کر فریادیں کر رہے تھے کہ خدارا میرے لیڈر کو پاکستان سے باہر جانے دو ، وہ واپس آ جائے گا۔ بس ایک بار اسے جانے دو۔ وہ زندگی موت کی کشمکش میں ہے ۔دیکھو اب تو ڈاکٹر بھی کہہ رہے ہیں اس کا علاج پاکستان میں نہیں ہوسکتا، پلیز اس کو جانے دو ۔۔
نوٹ؛ (اور لیڈر باہر جا کر چار سال کے لئے روپوش ہو گیا)
جانے لوگ ماضی کیوں بھول جاتے ہیں؟
قومی اسمبلی و سینٹ کے اپوزیشن لیڈر زمحمود خان اچکزئی اور سینٹر علامہ ناصر عباس سے بلاول بھٹو کی ملاقات میں مصطفی۱ نواز کھوکھر ، عامر ڈوگر ، اسد قیصر اور دیگر بھی شامل تھے ۔ اہم بات یہ کہ عین اس وقت پارلیمینٹ ہاؤس میں جمعیت العلمائے اسلام ف کے مولانا فضل الرحمان بھی موجود تھے ۔ ہلچل بتا رہی ہے کہ اپوزیشن کے اگلے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کی شرکت اسے مزید حیران کن بناسکتی ہے ۔ آگے آگے دیکھئیے ہوتا ہے کیا
راولپنڈی میں پانی آگیا لوگوں کے گھر اور کاروبار تباہ ہو گئے ریسکیو بھی ہو رہا ہے مگر ہم آج تک اس افتاد کا حل کیوں نہیں کر پائے ؟ NDMA اور PDMA نامی ادارے کوئی پلاننگ کیوں نہیں کر پائے اور اگر کی ہے تو اس پر عملدرآمد کیوں نہ ہو سکا؟ کیا اس بات کا بھی احتساب نہیں ہونا چاہیے ؟
لیں جی مریم نواز نے کمال کر دیا والے ڈوب کے مرجائیں سارے ۔ لعنت ہو آپ کی شکلوں پر۔ ابھی تو باس کا نام آئے گا جو تین طاقتوروں سے کنیکٹڈ ہے یہ یاد رکھیے گا
محمد حنیف صاحب نے دو منٹ میں نواز شریف اور شریف خاندان کی بیساکھیوں پر کھڑی سیاست کا پوسٹ مورٹم کر دیا۔ 👏👏
"میاں صاحب نے بتا دیا ہے کہ اب عوام انہیں ووٹ دے یا بےشک نہ دے، "خدمت" میاں صاحب نے ہی کرنی ہے۔ اور اس خدمت کو بهگتنا عوام نے ہے"
😂😂
بجلی کا بل زیادہ آتا ہے میم نے پنکھے بند کروا دیئے ہیں اشرافیہ کی مراعات جاری و ساری اور بچے اتنی شدید گرمی میں بغیر پنکھوں کے سکول میں بیٹھے ہیں رانا سکندر حیات صاحب توجہ فرمائیے