جو اس کے چہرے پہ رنگ حیا ٹھہر جائے
تو سانس، وقت، ��مندر، ہوا ٹھہر جائے
وہ مسکرائے تو ہنس ہنس پڑیں کئی موسم
وہ گنگنائے تو باد صبا ٹھہر جائے
سبک خرام صبا چال چل پڑے جب بھی
ہزار پھول سر راہ آ ٹھہر جائے
وہ ہونٹ ہونٹوں پہ رکھ دے اگر دم آخر
مجھے گماں ہے ک�� آئی قضا ٹھہر جائے
میں اس کی آنکھوں میں جھانکوں تو جیسے جم جاؤں
وہ آنکھ جھپکے تو چاہوں ذرا ٹھہر جائے
ہزار دل میں چھبے ہوں ہمارے خار مگر
زبان پر تو کم از کم گلاب رکھتے ہیں
ملال یہ نہیں ، رکھتے ہیں آپ دو چہرے
سوال یہ ہے کہ دونوں خراب رکھتے ہیں
محشر آفریدی
تمہی�� بھی کوئی الجھن روکتی ہے پیش قدمی سے
مجھے بھی لوگ کہتے ہیں کہ یہ جلوے پرائے ہیں
مرے ہم راہ بھی رسوائیاں ہیں میرے ماضی کی
تمہارے ساتھ بھی گزری ہوئی راتوں کے سائے ہیں
ساحر لدھیانوی
#اردو_زبان
تم زَمانے کے مُخالف تھے مگر تُم پر بھی
کُچھ نہ کُچھ چھوڑ گیا رَنگ زمانہ اپنا
آخری بار وہ ٫ اِس شان سے بِچھڑا تھا ٫ کہ پِھر
اُس سے مِلنے کو ، کبھی دِل نہیں مانا اپنا
رام ریاض
#اردو_زبان
وڈے دعوے کر کر آکھدا ھائیں،
تیڈے نال میں توڑ نبھیساں،
ہر ڈکھ تکلیف اچ نال راھساں،
تیکوں کلیاں چھوڑ ناں ویساں،
زندگی دے ہر اک موڑ اتے،
تیڈی عزت تے مانڑ ودھیساں،
اج شاکر تیڈی لوڑ پئی اے،
ھنڑ آدھائیں یار سوچیساں۔