امید ہے سی ایم صاحبہ @MaryamNSharif فوری نوٹس لیں گی اور اس کی انکوائری کریں گی
ساتھ @NCCIAOFFICIAL کا نام استعمال کر کے کون گھروں پر بھیج کر دھمکا رہا ہے اس کی بھی انکوائری ہونی بہت ضروری ہے
سیاسی اختلاف رکھنا یا غلط کی نشاندہی کرنا کوئی قابل گرفت عمل نہیں
میڈم @AzmaBokhariPMLN صاحبہ پلیز آپ سے درخواست ہے اس پر آپ میڈم سی ایم کو یاد کرائیں
@ibnehussain03@MaryamNSharif@KhSaad_Rafique@Mian_JavedLatif
مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کرو گے???
کل مشکل وقت پڑا تو کوئی موٹو پتلو کام نہیں آئے گا۔ اپنے کارکنوں کو سچ بولنے کی سزا مت دیجئے۔ حکمران آپ ہیں تو شکوہ بھی آپ سے ہی ہو گا۔ اور کس دروازے پے دستک دیں???
ابھی کچھ دیر پہلے دو بندے ہمارے گاؤں والے گھر آئے جو سرکاری نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل پہ تھے.
اور انہوں نے اپنا نام نہیں بتایا مگر یہ کہا کہ ہم NCCIA سے ہیں.
گھر میں کوئی مرد موجود نہیں تھا جو موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ اور ان بندوں کی تصاویر لے سکتا. CCTV فوٹیج میں دیکھا سکتا ہے سرکاری نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل ہے ایک نے چہرہ ڈھانپا ہوا تھا دوسرے کا چہرہ تصویر میں صاف دیکھا جا سکتا ہے.
انہوں نے آ کر سب سے پہلے میرے مرحوم والد کا پوچھا اور اسکے بعد دوسرے بھائی کے گھر جا کے میری فیملی کی عورتوں کو دھمکایا اور کہا کہ آپکا لڑکا جس کا نام ( من مستم) اور اصل نام عبدالله ہے وہ ٹویٹر پہ بہت اچھلتا ہے ہم اسلئے آئے ہیں کہ آپ اسکو بولیں چپ کر جائے ورنہ ہم ایسا چُپ کروائیں گے کہ وہ پھر کبھی بولے گا نہیں.
مجھے ٹویٹر پہ 8 سال ہوگئے ہیں ہم نے کبھی ریاست مخالف کوئی ایک لفظ بھی نہیں بولا.
اپ گواہ ہیں جنگ کے دنوں میں جب ایک جماعت کے لوگ افواج کے خلاف رہے تھے ہم راتوں کو جاگ جاگ کر دعائیں کر رہے تھے لکھ رہے تھے.
میری 31 سالہ زندگی میں مجھ پہ کوئی جھوٹی FIR بھی نہیں ہے نا آج تک پولیس اسٹیشن گیا ہوں نا میرا کسی بھی قسم کوئی کرئمنل ریکارڈ ہے.
میں مزدور بندہ ہوں میں اپنی جیب سے 175000 کا ٹکٹ خرید کر پاکستان آیا تھا نواز شریف کو ووٹ ڈالنے.
اسکے باوجود میری فیملی کو دھمکانا اور کہنا کہ اسے چپ کروائیں ورنہ ہم ایسا چپ کروائیں گے وہ کبھی بولے گا نہیں.
یہ ریٹرن مل رہا ہے مجھ جیسے نواز شریف کے ورکر کو جو سراسر زیادتی ہے اور بدمعاشی بھی.
میری وزیر اعلی @MaryamNSharif سے اور @NCCIAOFFICIAL@OfficialDPRPP سے اپیل ہے کہ اس دھمکیوں کا نوٹس لیا جاے اور مجھے بتایا جاے کہ مجھے اور میری فیملی کو کس غیر قانونی کام پہ یا بولنے پہ ایسی دھمکیاں دی جا رہی ہیں.
مرکز مفتی محمود سرکاری جگہ پہ ہے یہ بات تو عدالت میں ثابت ہوگی اور اگر سچ ہوا تو اسکو گرایا جانا چاہیے.
مگر اسلام آباد والا پلازہ تو عدالت نے کہا ہے کہ غیر قانونی ہے اسے وزیر اعظم نے کیوں روکا گرانے سے. ؟
سراسر موم یا پھر سنگ ہوجا
دو رنگی خوب نہیں یک رنگ ہوجا... 😊😊
پنجابی مزدور روزی کمانے بلوچستان گئے جنکو بے دردی سے قتل کردیا گیا انکی میتیں واپس آئیں.... وزیر اعلیٰ پنجاب یا انکی کابینہ کا کوئی وزیر مشیر کوئی چھوٹا موٹا بندہ بھی جنازے پہ نا پینچا.
یہ ہے غریب کی ٹوٹل ویلیو نا رزگار کے مواقع نا عزت نا ہی مرنے پہ افسوس.
اخے سب دی ماں ہے 💔💔
اسلام آباد میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن ہوا تھا آپکو یاد ہوگا... جس میں عام لوگوں کے گھر دکانیں اور مسجد مسمار کردی گئی تھی... ساتھ ہی امیر لوگوں کا غیر قانونی رہائشی پلازہ بھی تھا جسے روک دیا تھا انکوائری کے نام پہ.
پوچھنا یہ تھا کہ غیر قانونی پلازے کو کب گرانا ہے.؟
چکوال میں CCD نے بچی قتل کی قاتل نوکری سے برخاست.
ملتان میں شہری نے بچہ کچل دیا شہری کا انکاونٹر.
لاہور میں شہری نے غریب کو تھپڑ مارے جواب میں تھپڑ مروائے گئے.
بہاولپور میں پولیس والے نے بیوی کے سامنے شوہر کے تھپڑ مارے نوکری سے برخاست.
اخے قانون سب کے لیے برابر ہے 😅😅
لاہور میں پٹرول پمپ پہ غریب بندے کو تھپڑ مارنے والے کو پولیس اسٹیشن میں تھپڑ مروائے گئے اور فخر سے کہا گیا کہ تھپڑ کے بدلے تھپڑ.
مگر بہاولپور میں بیوی کے سامنے خاوند کو تھپڑ مارنے والے پولیس کے بدمعاش پہ تھپڑ کے بدلے تھپڑ والی حد کیوں نہیں.؟
کوئی چاپلوس کردے تاویل پیش اسکی بھی😅
نوشہرہ ورکاں گجرانوالہ میں غریب بچی جو ٹیوشن پڑھاتی ہے اُس نے ٹیوشن فیس کا مطالبہ کیا جس پہ بچے نے اپنے بدمعاش والد کو بتایا اور بدمعاش والد نے ٹیچر کے گھر گھس کے گالیاں نکالی ٹیچر اور اسکی والدہ کو تھپڑ مارے۔
کپڑے پھٹے پورا محلہ اکٹھا ہوا ٹیچر کو اسپتال داخل کروایا گیا علاج ہوا میڈیکل رپورٹ لیکر متاثرہ فیملی تھانہ نوشہرہ ورکاں پہنچی۔
تھانے کے عملے نے درخواست وصول کرلی مگر ملزمان کو گرفتار نہیں کیا ملزمان ابھی بھی اس غریب فیملی کو دھمکا رہے ہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں لگا رہے ہیں۔
ملزمان اثر و رسوخ والے ہیں غریب فیملی کی التجا ہے وزیر اعلیٰ سے اور حکام سے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی کی جائے۔
محترمہ@MaryamNSharif صاحبہ یہ بھی کسی کی بیٹی ہے
غریب ہیں انکو سارا دن تھانے میں بٹھا کر واپس بھیج دیا گیا ہے۔
@OfficialDPRPP@DCGRW@rpogujranwala@cpogujranwala@CMComplaintCell
میڈم سیڈ نا ہوں۔
انہی ججز کے لئے نئی گاڑیاں اور مراعات میں اضافے آپ نے کئے۔
تنخواہوں میں چار چار گنا اضافے کئے۔۔۔اسکے بعد بھی اگر ایسا رزلٹ ہے تو تنخواہیں پھر سے بڑھا کر دیکھ لیں۔
کیونکہ قانون سازی اور ایسے لوپ ہول جن سے ملزم فائدہ اٹھاتے وہ کور کرنا آپکے بس کی بات نہیں۔
اس وقت عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 117 ڈالرز فی بیرل ہوچکی ہے۔
تاریخ کی بلند ترین سطح پہ پہنچ چکی تیل کی قیمیتیں۔
مگر پاکستان میں پھر بھی وزیروں مشیروں ججوں بیوروکریٹس کو اربوں روپے کا تیل فری دیا جا رہا ہے۔
ہم کوئی غریب ملک تھوڑی ہیں بھلا 😅😅
چکوال میں CCD نے 9 سال کی بچی کو گولیوں سے بھون ڈالا تھا انکو سزا نا ہوئی۔۔۔آج لاہور میں CCD کے ایک اہلکار نے عورت سے زیادتی کر ڈالی۔
اب ایسا کریں انکے لئے ایک اور ڈیپارٹمنٹ بنا دیں جو ان CCD والوں کو فرائی کرے۔
فیصل آباد میں آٹا 190 سے 200 روپے کلو مل رہا ہے اور گھریلو استعمال والی گیس 600 روپے کلو۔۔۔جبکہ سرکاری ریٹ 279 روپے ہے۔
کوئی پوچھنے والا نہیں ہے کوئی حکومتی رٹ نظر نہیں آ رہی۔
کوئی حرامزادہ حکومتی ٹاوٹ بتا دے 30 ہزار کمانے والا مزدور کیسے گزارہ کرے گا۔؟
اخے غریب دوست حکومت
وزیروں کی تنخواہ اور آئل ریفائنری کے منافع ہزار فیصد بڑھ گے ججز کی تنخواہ اور اراکین اسمبلی کی مراعات بھی ہزار فیصد بڑھ گئیں شہباز شریف کی حکومت کے اصل بینفشری تو یہ لوگ ہیں
غریب کی زندگی البتہ اس دوران ہزار فیصد بدترین ہو گئی مڈل کلاس غریب ہو گئی فاقہ زدہ عوام بڑھ گئی
اب کون کون سے فوائد گنوائیں
99 ہزار ارب روپے کا مقروض مُلک جس کی 70 فیصد آبادی کی ماہانہ آمدن 30 ہزار سے بھی کم ہے اُس مُلک کے وزیر اعظم ہاؤس کے سوئمنگ پول میں بوائلر لگانے کے لئے 3.1 ملئین کا ٹینڈر جاری تاکہ گرم پانی میں سوئمنگ کر سکیں۔
مگر یاد رہے کہ وزیر اعظم تنخواہ نہیں لیتے 😊😊