یہ جو لاکھوں کروڑوں ہر طرف لبیک والے ہیں
اگر سچ مُچ میں دہشتگرد ہوجائیں تو کیا ہو گا
عرسِ مبارک امیرالمجاہدین نوراللہ مرقدہ کے سلسلے میں منعقدہ ایکس گرینڈ اسپیسز کی آخری باوقار نشست
خصوصی خطاب شاگرد امیر المجاھدین حضرت علامہ مولانا محمد اویس رضوی صاحب✨
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
شعبۂ نشر و اشاعت تحریک لبیک پاکستان، ہونہار نوجوان سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ محمد جنید رفیق کے والدِ گرامی، ممتاز و قابلِ احترام عالمِ دین حضرت علامہ قاری محمد رفیق خان سیفی صاحب کے انتقالِ پُرملال پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کرتا ہے۔
🚨 بھارتی ریاست راجستھان میں بانیِ تحریک لبیک پاکستان علامہ خادم حسین رضوی کا عرس؛ پاکستان میں پابندیاں اور حکومتی پالیسیوں پر اٹھتے سوالات 🚨
بھارتی ریاست راجستھان میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے بانی علامہ خادم حسین رضوی کا عرس نہایت عقیدت و احترام اور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، جس نے سرحد کے دونوں جانب ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ایک طرف جہاں بھارت میں اس تقریب کے انعقاد کی خبریں زیرِ گردش ہیں، وہیں دوسری جانب پاکستان میں ان کے عرس اور اس سے جڑی تقریبات پر عائد پابندیوں کے حوالے سے عوامی اور سیاسی حلقوں میں کئی سوالات جنم لے رہے ہیں۔
پاکستان میں اس نوعیت کی تقریبات یا عوامی اجتماعات پر پابندیوں کے پیچھے حکومتی و انتظامی حلقوں کی جانب سے عموماً امن و امان (لا اینڈ آرڈر) کی صورتحال اور سیکیورٹی خدشات کا جواز پیش کیا جاتا ہے۔ انتظامیہ کا مؤقف ہوتا ہے کہ بڑے مذہبی یا سیاسی اجتماعات کے باعث شاہراہوں کی بندش، ٹریفک کی روانی متاثر ہونے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے خدشے کے پیشِ نظر پیشگی اقدامات کیے جاتے ہیں۔
تاہم، مبصرین اور ناقدین اس صورتحال کو ایک اور زاویے سے دیکھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ریاستوں کی بنیادی پالیسی مذہبی معاملات میں غیر جانبدار رہنا اور شہریوں کو مذہبی آزادی فراہم کرنا ہے، تو پھر کسی ایک مخصوص مکتبِ فکر یا شخصیت سے منسوب عقیدت کے اظہار پر قدغن کیوں لگائی جا رہی ہے؟ یہ سوال بھی شدت سے اٹھایا جا رہا ہے کہ سرحد پار ایک ایسی شخصیت کا عرس منایا جانا—جس کا تعلق پاکستان کی مذہبی سیاست سے رہا ہو—اور خود اپنے ہی ملک میں اس پر پابندیاں عائد ہونا، آخر کن محرکات کا نتیجہ ہے؟
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ معاملہ محض ایک مذہبی تقریب تک محدود نہیں بلکہ اس کے پسِ پردہ علاقائی سیاست، سفارتی نزاکتوں اور داخلی سلامتی کے معاملات بھی کارفرما ہو سکتے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومتی حلقے ان اٹھتے ہوئے سوالات اور عوامی بے چینی پر کیا واضح مؤقف اختیار کرتے ہیں۔
رضوی برادران کو جب محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا تھا تو ایک گہری خاموشی چھا گئی تھی، مگر سہیل آفریدی کی گرفتاری پر چھائی خاموشی نے وہ ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
خادم حسین رضوی کے عرس کے موقع پر حکومتی اقدامات اور لاہور ہائیکورٹ کی پیش رفت پر آپ کی کیا رائے ہے؟
کیا یہ تحریک لبیک پاکستان کے لیے ایک اہم سیاسی اور قانونی موڑ ثابت ہوگا؟
بریکنگ
توہین رسالت، توہین اللہ پاک اور توہین قرآن کے مجرم کو لاہور ہائیکورٹ نے موت آ جانے تک پھانسی کے پھندے پر لٹکانے کا حکم دے دیا۔۔
لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس امجد علی شاہ نے فیصلے میں لکھا کہ حضور پاک کی توہین کرنے والا کسی صورت رعایت کا مستحق نہیں ہے اس مجرم کو تب تک تختہ دار پر لٹکائے رکھا جائے جب تک اس کی آخری سانس ختم نہ ہو جائے۔۔۔
مجرم محمد ابتسام مصطفی نے فیسبک اور دیگر سوشل میڈیا فورمز پر توہین آمیز کتاب کا مواد شائع کیا تھا
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی خبر فیک/ من گھڑت ہے،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی محض ایک مطالبہ نہیں بلکہ قومی فرض اور قرض ہے۔ گزشتہ 23 برس سے وہ امریکی قید میں ہیں۔ ان کی رہائی کی جھوٹی اور غیر مصدقہ خبریں پھیلانے کے بجائے ہمیں ان کی حقیقی رہائی کے لیے مؤثر آواز بلند کرنی چاہیے۔ اس ذمہ ��اری کا آغاز حکمرانوں، اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ، پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت سے ہوتا ہے، جبکہ پوری قوم کو بھی سوشل میڈیا، روایتی میڈیا اور عملی جدوجہد کے ذریعے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔آئیے! ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے متحد ہو کر آواز اٹھائیں اور اس قومی فرض اور قرض کی ��دائیگی میں اپنا حصہ ڈالیں۔
سربراہ ٹی ایل پی حافظ سعد حسین رضوی اور انس رضوی کی گمشدگی اور بازیابی سے متعلق درخواست پر مختصر سماعت کے دوران وزارتِ داخلہ نے رپورٹ جمع کروائی۔ اب سماعت
27 نومبر کو ہوگی۔ دونوں کی مبینہ گمشدگی کو 403 دن ہو چکے ہیں #TLP#Lahore
⚡لاہور ہائیکورٹ میں سربراہ ٹی ایل پی حافظ سعد حسین رضوی اور انس رضوی کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت
♦️وزارتِ داخلہ نے گمشدگی کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں پیش کردی
♦️رضوی برادران کی جبری گمشدگی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت جسٹس جواد ظفر نے کی
♦️سماعت کے دوران جسٹس جواد ظفر نے ٹی ایل پی کے وکلاء کو آگاہ کیا کہ وزارتِ داخلہ کی جانب سے رپورٹ موصول ہو چکی ہے۔
♦️کیس کی سماعت 27 نومبر بروز جمعہ تک ملتوی.‼️
ل��ہور ہائیکورٹ: سربراہ ٹی ایل پی حافظ سعد حسین رضوی کی بازیابی سے متعلق درخواست پر مختصر سماعت؛ وزارتِ داخلہ نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی
رضوی برادران کی جبری گمشدگی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت جسٹس جواد ظفر نے کی
مختصر سماعت کے دوران جسٹس جواد ظفر نے ٹی ایل پی کے وکلاء کو آگاہ کیا کہ وزارتِ داخلہ کی جانب سے رپورٹ موصول ہو چکی ہے
تاہم رپورٹ موصول ہونے کے باوجود عدالت نے مزید کارروائی نہیں کی اور کیس کی سماعت 27 نومبر بروز جمعہ تک ملتوی کردی،ترجمان ٹی ایل پی
حافظ سعد حسین رضوی اور حافظ انس حسین رضوی کو جبری گمشدہ ہوئے 403 دن مکمل ہو چکے ہیں