وسیم اکرم نے بابر اعظم کی کپتانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیم اور کوچ میں تبدیلیوں سے بابر اعظم کے لاعلم ہونے پر انہیں حیرت ہوئی۔ سابق کپتان کے مطابق دوسرے ٹیسٹ کے بعد بابر اعظم کو صرف بطور کھلاڑی کھیلنا چاہیے تھا۔#WasimAkram#BabarAzam #PakistanCricket #visionpoint #visionpointpk
بی وائی سی جعلی ویڈیوز، تصاویر اور پروپیگنڈے کے ذریعے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتی ہے ۔ ریاستی ادارے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں ۔عکاشہ یاسین.
https://t.co/kVkqnl9IbU
اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے اعلان کیا ہے کہ حکومت اسکولوں میں غیر ملکی طلبا کی تعداد محدود کرنے اور تعلیمی اداروں میں برقع و نقاب سے متعلق نئی پابندیوں کے لیے قانون سازی کی تیاری کر رہی ہے۔ مجوزہ قانون کے تحت غیر ملکی طلبا کے والدین کے لیے اطالوی زبان سیکھنے کی شرط بھی شامل ہوگی۔#Italy #EducationPolicy #GiorgiaMeloni #visionpoint #visionpointpk
پاکستان کا پام آئل درآمدی بل 3.8 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ حکومت نے مقامی خوردنی تیل کی پیداوار بڑھانے اور درآمدی انحصار کم کرنے کے لیے 2026 سے 2031 تک شارٹ ٹرم اور اس کے بعد لانگ ٹرم منصوبہ تیار کیا ہے، جس سے اربوں ڈالر کی درآمدی بچت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
#PalmOil #PakistanEconomy #FoodSecurity #visionpoint #visionpointpk
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز نے جرات اور شجاعت کی نئی تاریخ رقم کر دی۔ بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی کے دوران 8 دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کر دیا گیا۔ پاک فوج کے بہادر افسران، کیپٹن ابوزر فاروق اور لیفٹیننٹ شیراز بابر نے اپنے جوانوں کی آگے بڑھ کر قیادت کی اور دشمن کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے 4 دیگر اہلکاروں سمیت جامِ شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور عزمِ استحکام کے تحت وطنِ عزیز سے غیر ملکی معاونت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ پیش قدمی جاری رہے گی۔
ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ انٹری ٹیسٹ آج منعقد ہورہا ہے۔ ٹیسٹ کے لیے مجموعی طور پر 1 لاکھ 38 ہزار 160 امیدوار رجسٹرڈ ہیں، جبکہ امتحان پاکستان کے 34 مراکز اور سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک بین الاقوامی مرکز پر ہوگا۔
#MDCAT #MedicalEducation #Pakistan #visionpoint #visionpointpk
تعلیم، ترقی اور بدلتا پنجاب!
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کا عوامی راحتی اور ترقیاتی وژن رنگ لا رہا ہے۔ مظفرگڑھ میں شروع کی گئی جدید الیکٹرک بس سروس نے عوام بالخصوص طلباء کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کر دی ہیں۔اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح معصوم بچے آرام دہ الیکٹرک بس کے اندر سفر کرتے ہوئے بھی پورے شوق سے اپنا ہوم ورک کر رہے ہیں۔ یہی وہ حقیقی تبدیلیاں اور منصوبے ہیں جو قوم کے نونہالوں کے خوابوں کو سچ کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز کا یہ اقدام پنجاب کے ہر ضلعے میں بہتری کی ایک نئی امید لایا ہے!
#MaryamNawazSharif #PMLN #ElectricBusService #MuzaffargarhDevelopment #ChangeInPunjab #YouthAndEducation
وفاقی حکومت نے ڈیفنس سیونگز اور بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس کے منافع کی شرح میں کمی کے بعد نئے ریٹس جاری کردیئے ہیں۔ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ کی مدت 10 سال مقرر ہے، جبکہ ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر میچورٹی کے وقت 3 لاکھ روپے ملنے کی رقم بتائی گئی ہے۔
#NationalSavings #SavingsCertificates #PakistanEconomy #visionpoint #visionpointpk
شاہ غلام قادر نے کہا کہ سید افتخار گیلانی ہم سے الگ نہیں بلکہ ہمارے عزیز ہیں اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حمایت ان عناصر کو روکنے کے لیے ہے جو مبینہ طور پر غیر روایتی طریقے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر عطاتارڑ نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر کے دھمکی آمیز بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس بیان نے ان کی نیت ظاہر کردی ہے ۔ وہ جمہوری راستوں کے بجائے انتشار اور توڑ پھوڑ چاہتے ہیں ۔
9مئی کی فلم دہرانے کا پلان پی ٹی آئی کی سازش بے نقاب ۔" ہم اسلام آباد کو تباہ کر دیں گے،اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے ، پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کی دھمکی۔"
@JunaidAkbarMNA
وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے مطابق فیول ریلیف اسکیم کے تحت ہفتے میں 600 روپے کا پیٹرول ڈلوانے والے صارف کو صرف 100 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ ان کے مطابق اب تک 22 لاکھ افراد رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، جن میں 92 فیصد موٹر سائیکل، رکشہ اور چنگ چی مالکان شامل ہیں۔
#FuelRelief#PetrolSubsidy #Pakistan #visionpoint #visionpointpk
عالمی تیل بحران کے باعث پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے اور ملک میں ایندھن کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔#PetroleumPrices#OilCrisis#PakistanEnergy#visionpoint #visionpointpk