🚨 تہران کے اندر سے فلمائی گئی ویڈیوز، جو مارچ میں امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران ریکارڈ کی گئی تھیں، ایران میں انٹرنیٹ بلیک آؤٹ ختم ہونے کے بعد اب سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں۔
ویڈیوز میں دھماکوں، تباہی اور خوفناک مناظر دیکھے جا سکتے ہیں، جنہوں نے سوشل میڈیا پر صارفین کو حیران کر دیا ہے۔
بلاول کی توپوں کا رُخ وفاق میں بیٹھی ن لیگ کی جانب ۔۔۔ جس کی پیپلز پارٹی اتحادی ہے اور پیپلز پارٹی کی بیساکھیوں پر حکومت کھڑی ہے۔ ہر بجٹ میں ووٹ دیا ہر ترمیم پاس کروائی اور تنقید بھی اس پر۔
عوام کو پاگل سمجھا ہوا ہے سچ میں۔
#GBelections
اگر کسی غریب کو یہ خوش فہمی ہے کہ صرف کیو آر کوڈ اسکین کرنے سے 200 یونٹ تک بجلی کی سبسڈی مل جائے گی، تو وہ اس خوش فہمی میں نہ رہے۔ فارم 47 کی حکومت نے اس عمل کو ذلالت سے اتنا پیچیدہ بنا دیا ہے کہ درخواست گزار کے بینک اکاؤنٹس، آمدنی، کریڈٹ کارڈ کے اخراجات اور دیگر مالی تفصیلات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ اس کے بعد ہی حکومت یہ فیصلہ کرے گی کہ وہ واقعی سبسڈی کا مستحق ہے یا نہیں۔
@SanaullahDawn
جی بی الیکشن: مجلس وحدت مسلمین کا کوئی بھی امیدوار ن لیگ کے حق میں دستبردار نہیں ہوا، الیکشن سے قبل عوام کے اذہان کو پراگندہ کرنے کیلئے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ ناصر شیرازی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج شروع:
پمز ہسپتال اسلام آباد میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاج، ہم مریضوں کا علاج کریں یا اپنے اخراجات پورے کریں، ینگ ڈاکٹرز
امریکہ کہاں آن پہنچا ہے
امریکی خوشی سے اسلام آباد آکر ایرانیوں سے بات نہیں کر رہے۔ مجبوری سے آئے ہیں کیونکہ اور کوئی راستہ نہ رہا تھا۔ جنگ کے شروع کے دنوں میں صدر ٹرمپ نے کیا کہا تھا کہ ایک ہی ڈیمانڈ ہے کہ ایران غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالے (Unconditional surrender)۔ وہ غیر مشروط حالت جو کسی مشتبہ یا ملزم کی تھانیدار کے سامنے بیٹھے تھانے میں ہوتی ہے۔ ہاتھ جوڑے ہوئے اور زمین پر گھٹنے لگائے۔ امریکی یہ چاہتے تھے۔ اور ایران پر حملہ اسی توقع کی بنیاد پر کیا گیا تھاکہ دو تین روز کی بمباری کے بعد اسلامی حکومت ختم ہو جائے گی اور اُس کے خلاف ایران کے عوام اُٹھ کھڑے ہوں گے۔ دنیا کی تاریخ کے سخت ترین حملے تھے اور ہفتوں جاری رہے۔ ایران کا بھاری نقصان ہوا‘ اس میں کوئی شک نہیں‘ تباہی ہوئی۔ لوگ مارے گئے‘ میناب ایلیمنٹری سکول کی تقریباً 165‘170 بچیاں ماری گئیں۔ لیکن گھٹنے کوئی نہ ٹکے‘ ایران کی طرف سے ترلے کوئی نہ کیے گئے۔ یہ تو امریکہ بہادر تھا جو آخر میں ہاتھ پیر مارنے لگا کہ کوئی نکلنے کا راستہ ملے۔ وہ جو انگریزی کا لفظ آج کل بہت استعمال ہوتا ہے‘ آف ریمپ (off ramp)ملے۔ آخر آف ریمپ پاکستان نے مہیا کیا۔ اور مولا کے رنگ دیکھئے کہ امریکہ کے نائب صدر کو پھر اسلام آباد آنا پڑا۔
ان مذاکرات کا کیا نتیجہ نکلتا ہے دیکھنا پڑے گا۔ حتمی معاہدہ تو نہیں نکلے گا لیکن جنگ بندی پکی ہو جائے تو دو دن کے مذاکراتی عمل کا اتنا نتیجہ بھی خوش آئند سمجھا جائے گا۔ لیکن دیرپا معاہدے کے بغیر بھی کئی چیزیں واضح ہو گئی ہیں۔ سب سے بڑی بات تو یہ کہ خلیج فارس اور گلف کوآپریشن کونسل یعنی جی سی سی کے ممالک میں امریکی تھانیداری اور چودھراہٹ کو شدید دھچکا لگا ہے۔ جی سی سی کے بردار ممالک ‘ ہمارے تو سب برادر ہیں‘ سوچتے تو ہوں گے کہ کیسے امریکی اڈوں پر انحصار کر رہے تھے جو ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں سے اپنے آپ کو نہ بچا سکے‘ ہمارا دفاع انہوں نے خاک کرنا تھا۔ اس جنگ سے پہلے تو ان ملکوں کی یہ سوچ تھی کہ امریکی دفاعی معاہدوں اور اڈوں کے ہوتے ہوئے ان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہو گیا ہے اور ان کے میزائل شکن نظام کے ہوتے ہوئے کوئی چڑیا بھی ان کی طرف نہ آ سکے گی۔ لیکن اس جنگ میں ثابت ہو گیا کہ گلف ممالک کا تصورِ تحفظ شیشے کے قلعے کی مانند ہے۔ تیل تنصیبات پر حملوں نے ثابت کر دیا کہ گلف ممالک کا تمام تیل اور گیس انفراسٹرکچر ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کی زد میں ہے۔ امریکہ بھی ایسا دوست ثابت ہوا کہ حملے سے پہلے عرب اتحادیوں سے کسی قسم کے صلاح مشورے کی ضرورت محسوس نہ کی۔
دوسری بات یہ ثابت ہو گئی کہ ایران جب چاہے آبنائے ہرمز کو بند کر سکتا ہے۔ کیا کیا یبلیاں صدر ٹرمپ نے نہ ماریں کہ ہمارے بحری جہاز آئل ٹینکروں کی حفاظت کریں گے۔ نیٹو اتحادیوں سے کہا کہ اس پانی کے راستے کو کھولنے میں مدد کریں۔ اور تو اور چین کی طرف اشارے کیے گئے کہ اس کے مفاد میں ہے کہ اس پانی کی گزرگاہ کو کھولا جائے۔ لیکن ایران نے کر دکھایا کہ اس کی اجازت کے بغیر کوئی بحری جہاز یہاں سے گزر نہیں سکتا۔ یعنی امریکہ کی دھمکیاں بڑھکیں ہی رہیں۔اور اب جو مذاکرات ہو رہے ہیں اس وقت بھی اکا دُکا جہاز ہی وہاں سے گزر رہا ہے‘ مکمل طور پر یہ اہم گزرگاہ ابھی تک نہیں کھلی۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا چھوڑیے امریکہ میں سوال اٹھ رہے ہیں کہ اس جنگ کی جھَک صدر ٹرمپ نے کیوں ماری۔ مقصد کیا تھا؟ کون سے سٹریٹجک مقاصد حاصل کرنے تھے؟ نیویارک ٹائمز میں آنکھیں کھول دینے والی ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ فروری کی 11تاریخ کو وائٹ ہاؤس کے سچوایشن روم میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں اسرائیلی وزیراعظم نے پریزینٹیشن دی کہ یہ موقع ہے ایران پر حملے کرنے کا۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ امریکہ کوئی معصوم بچا تھا جسے کھینچ اور دھکیل کے اس جنگ کی طرف لایا گیا۔ 1979ء کے انقلابِ ایران سے لے کر آج تک ایران کو ہر امریکی حکومت اپنا بڑا دشمن ہی سمجھتی رہی ہے۔ لیکن کسی امریکی صدر نے اس قسم کے حملے کا نہیں سوچا۔ یہ ٹرمپ کا کارنامہ ہے کہ ایسے حملے کی طرف ذہنی طور پر مائل تھا اور پھر نیتن یاہو نے یوں سمجھیے صدر ٹرمپ کا ذہن پکا کیا۔مفروضہ البتہ یہی تھا اور بنیادی نکتہ نیتن یاہو نے یہی اُٹھایا کہ جنگ دیرپا نہیں ہوگی‘ دنوں میں فیصلہ ہو جائے گا اور ایرانی رجیم ختم ہو جائے گی۔ ٹرمپ کے ذہن میں یہ نقشہ اُبھرا کہ ایرانی رجیم کو ختم کرنے کی ہر کوئی بات کرتا آیا ہے لیکن صحیح معنوں میں اسے ختم کرنے کا اعزاز اس کے سر ہوگا۔ آرڈر پھر ہو گیا کہ جنگ شروع کی جائے۔ نتیجہ جو نکلا ہمارے سامنے ہے اور آج امریکی حکومت وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ثالثی قبول کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔ ویتنام کی جنگ میں امریکی سُبکی کو مکمل ہونے میں دس سال لگے۔ افغانستان میں امریکہ سولہ سال پھنسا رہا اور پھر جا کے کابل ایئرپورٹ سے افراتفری میں نکلنے کے مناظر ساری دنیا نے دیکھے۔ لیکن یہاں سُبکی کا جھومر چند ہفتوں میں ہی امریکہ کے ماتھے پر سج گیا ہے۔ سمجھ رہے تھے کہ ونیزویلا کا حشر ایران کاہوگا اور سامانِ عبرت اپنا تیار ہو گیا۔
بہرحال مسلمان ممالک کی حالت تو دیکھی جائے۔ غزہ پر ظلم و بربریت کے پہاڑ گرتے رہے اور اُمہ میں سے ایک ملک بھی نہ تھا جو غزہ کے باسیوں کے دفاع میں انگلی بھی اٹھاتا۔ حزب اللہ نے اپنی تباہی کے امکان مول لیے لیکن جو کچھ کر سکتے تھے غزہ کے باشندوں کے دفاع میں کیا۔ عمل بے سود تھا ‘ غزہ میں قتل عام کا سلسلہ نہ رکا لیکن حزب اللہ نے ہمت تو دکھائی۔ یمن کے حوثیوں نے ہمت دکھائی اور جو کر سکتے تھے غزہ کے دفاع میں کیا۔ امریکی بمباری کا نشانہ بنے۔ امریکی بمباری کرتے ایک ماہ بعد تھک گئے‘ حوثیوں نے ہاتھ نہ جوڑے۔ رونا آتا ہے یہ منظر دیکھ کے کہ اتنے تیل کے ذخائر‘ اتنی دولت اور ساتھ ہی انتہا کی بے بسی۔ دفاعِ غزہ تو دور کی بات رہی کتنے ہی مسلم ممالک تھے جو اسرائیل سے رشتے استوار کر رہے تھے۔ غزہ پر قتل و غارت کے درمیان ہی پچھلے سال جون میں اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا اور بارہ روزہ جنگ کے آخری روز صدر ٹرمپ نے B2 بمبار بھیج کر ایران کی جوہری تنصیبات پر بھاری بم گرائے۔ لیکن ایران نے ہاتھ روکے رکھے اور میزائلوں سے جواب دیا لیکن محتاط انداز سے کیونکہ جنگ کی طرف ایران جانا نہیں چاہتا تھا۔ لیکن اب ایران پر جنگ مسلط کی گئی اور اُسے مجبوراً اپنے وجود کی خاطر بھرپور جواب دینا پڑا۔ یہ آزمائش ایسے بنی کہ ایران تو ڈٹا رہا اور امریکی طاقت بے نقاب ہو گئی۔ یہی وجہ ہے کہ آج امریکی نائب صدر اسلام آباد میں تشریف فرما ہیں۔ ایران کی طرف سے غیر مشروط ہتھیار ڈلتے تو یہاں کسی نے آنا تھا؟ آرڈر واشنگٹن سے جاری ہوتے اور ونیزویلا کی طرح ایران امریکہ کے سامنے بے بس ہوتا۔
سچ تویہ ہے کہ سنی شیعہ تمیزسے بے نیازایرانی قوم کی استقامت کی وجہ سے مردہ جسموں میں بھی ایک نئی جان آ گئی ہے۔ مرے ہوئے دلوں میں ایک نئی دھڑکن محسوس ہو رہی ہے۔
"ایران کے ساتھ کسی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے: جے ڈی وینس، امریکی وفد واپس روانہ"
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طویل مذاکرات ہوئے، لیکن کسی حتمی معاہدے پر نہیں پہنچے، بغیر کسی ڈیل کے امریکا جا رہے ہیں۔
نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے مذاکرات کے بعد اسلام آباد میں پریس بریفنگ میں بتایا کہ ہمارے ایران کے ساتھ طویل مذاکرات ہوئے ہیں، لیکن بری خبر یہ ہے کہ ابھی تک حتمی معاہدے تک نہیں پہنچے، اور یہ امریکا سے زیادہ ایران کیلئے بری خبر ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 21 گھنٹے سے مذاکرات جاری ہیں، جن میں مختلف امور پر بات چیت ہو رہی ہے، مذاکرات میں نیک نیتی کے ساتھ شرکت کی اور اپنی شرائط واضح طور پر پیش کی ہیں، ایران نے امریکی شرائط تسلیم نہ کرنے کا انتخاب کیا۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ کسی ڈیل کے بغیر ہم واپس امریکا جا رہے ہیں، ایرانی وفد سے جوہری ہتھیاروں سے متعلق کوئی واضح عزم نہیں سنا، ہمیں واضح اور مثبت تصدیق درکار ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرے گا۔
پریس بریفنگ کے دوران امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھی شکریہ ادا کیا، بعدازاں نائب امریکی صدر جے ڈی وینس وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے واپس امریکا روانہ ہوگئے
ایران امریکا مذاکرات کی ناکامی ایران نے مختصر لیکن جامع ترین انداز میں صرف ایک فقرے میں بیان کر دی۔
" جو امریکا جنگ کے میدان میں حاصل نہ کر سکا وہ مذاکرات کی میز پر حاصل کرنا چاہتا تھا"
🚨ایران کی آبنائے ہرمز میں کارروائی، گزشتہ چند گھنٹوں میں 3 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا، انتباہ کو نظر انداز کرنے پر تھائی لینڈ اور لائبیریا کے جہاز کو پاسداران انقلاب نے نشانہ بنایا، سمندری ڈیٹا فراہم کرنے والے ادارے نے بھی ان دونوں جہازوں کی تصدیق کی ہے، اب تک جہازوں پر 13 حملے ہوچکے ہیں جن میں تین آج ہوئے ہیں، ایران کا کہنا ہے کہ ہم حملہ پر حملہ کرتے رہیں گے جب تک کہ تمہیں اپنے اقدام کا پچھتاوا نہ ہو۔۔۔!!!
حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کی رملہ بیس پر حملہ کیا، جو تل ابیب کے جنوب مشرق میں واقع ہے، اور اس میں خصوصی نوعیت کے میزائل استعمال کیے گئے۔ جو بڑی کامیابی سے اپنا ہدف حاصل کرگئے
تل ابیب سے لیک ہونے والی ویڈیوز میں ایرانی میزائل حملوں کے بعد ہونے والی اصل تباہی نظر آ رہی ہے، حالانکہ اسرائیل جنگ کے دوران ایسی معلومات چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔
تیل اور بجلی کی قیمتوں پر ہر اپوزیشن سیاست کرتی ہے مسلم لیگ ن جب اپوزیشن میں تھی تو چند روپے تیل مہنگا ہونے پر آسمان سر پر اٹھا لیتی تھی اب خود حکومت میں آئی ہے تو تیل کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر اضافے کی وجہ عالمی منڈی کی قیمت کو قرار دیتی ہے لیکن وہاں تو آج تیل سستا ہو گیا🤔
🚨🚨🚨🚨
مریم نواز صاحبہ کے صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں قبضہ مافیا کا راج، راولپنڈی انتظامیہ سے ملی بھگت سے فیک کاغذات بناکر نشاط سینیما کی اراضی پر قبضہ، عدالتی آرڈر اور سٹے کے باوجود جگہ پر کنسٹرکشن کا کام جاری، اصل مالکان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کے ہر دفتر میں درخواست دی مگر کوئی شنوائی نہ ہوسکی ،اب عدالتی محاذ پر مقابلہ ہوگا۔۔۔
@MaryamNSharif@AzmaBokhariPMLN@RwpPolice
اہم خبر ، آئینی بنچ صاحب اپنے فیصلے میں کہہ رہے ہیں " ملٹری کورٹس سے سزا یافتہ کے لئے ہائیکورٹ میں اپیل کا حق دینے کی قانون سازی 45 دن میں حکومت کرے " آج 22 ستمبر کو تفصیلی فیصلے میں بھی یہ دہرایا گیا جبکہ حکومت کو 7 مئی کے فیصلے کے بعد 45 دن یعنی 22 جون تک یہ قانون سازی کرنا
تھی حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی شاہد آئینی بنچ کا فیصلہ کوڑے کی نظر ہو گیا اب 45 کی بجائے 135 دن سے زائد گزر چکے