میں حلفیہ طور پر اس بات کا اعتراف کرتا ہوں کہ میں نے پاکستان پیپلز پارٹی کو کبھی ووٹ نہیں دیا اور نہ ہی آئندہ دینے کا کوئی امکان ہے۔ اس کے باوجود ایک وقت ایسا تھا جب مجھے اس جماعت سے ایک لگاؤ محسوس ہوتا تھا۔ اس لگاؤ کی صرف ایک وجہ تھی کہ عاصمہ جہانگیر پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا کرتی تھیں۔
جب میں پیپلز پارٹی کے اس دور کے منظرنامے پر نظر ڈالتا تھا تو مجھے این ڈی خان، مبشر حسن، کمال الدین اظفر، فرحت اللہ بابر، رضا ربانی، جہانگیر بدر، قمر زمان کائرہ، تاج حیدر، چوہدری منظور، اعتزاز احسن اور محترمہ بینظیر بھٹو جیسے نام دکھائی دیتے تھے۔ یہ سب لوگ بردباری، وضع داری، روشن خیالی اور جمہوری اقدار کے نمائندہ چہرے تھے
۔
ان شخصیات کی موجودگی میں پیپلز پارٹی ایک تعلیم یافتہ اور حقیقی جمہوری جماعت محسوس ہوتی تھی۔ مگر آج یہ ایک سیاسی جماعت سے زیادہ ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی بن کر رہ گئی ہے۔
آج ان تمام لوگوں کی جگہ میمنوں، شاہ��ں، غنیوں اور وہابوں نے لے لی ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنی ذمہ داریوں سے منہ چھپاتے ہیں، جو وکٹم بلیمنگ کرتے ہیں، جو مرنے والے کو ہی اس کی موت کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں، اور جو آگ میں جل کر راکھ ہو جانے والوں کو ہی قصوروار قرار دیتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں اپنی ذمہ داری کا کوئی احساس نہیں، جن کے منہ سے معذرت کے دو بول تک ادا نہیں ہو پاتے۔
یہ وہ لوگ ہیں جو سانحات کو روٹین کا واقعہ قرار دے کر دوسرے ممالک کی مثالیں دیتے ہیں کہ وہاں تو اس سے زیادہ لوگ مر گئے تھے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو اقتدار کو اپنا پیدائشی حق سمجھتے ہیں اور یہ توقع رکھتے ہیں کہ ان سے کوئی سوال پوچھنے کی جرات نہ کرے۔ ان کی ترجیحات عوامی خدمت نہیں بلکہ دولت کمانا اور اپنی گدی اپنی اولاد کو منتقل کرنا ہے۔ ان کے پاس فلمی اداکاروں کی طرح ٹک ٹاک بنانے کا وقت تو ہے، مگر کسی غریب کی داد رسی کے لیے نہ وقت ہے نہ نیت۔
ان کے ساتھ ساتھ ان کی مراعات اور تنخواہوں پر پلنے والا میڈیا سیل بھی اتنا ہی بے شرم ہے کہ کسی سانحے کے بعد بلڈنگ انتظامیہ کو تو ذمہ دار ٹھہرا دیتا ہے، مگر یہ سوال نہیں اٹھاتا کہ حکومت میں ہونے کے باوجود یہ بدانتظامی ہوئی کیسے؟ یہ نہیں بتایا جاتا کہ کمشنری نظام، جو شہر میں چار ماہ سے فعال ہے، فٹ پاتھوں سے پتھارے ہٹانے، چائے کے ہوٹل والوں کی کرسیاں اٹھانے اور کے ایم سی کے ساتھ مل کر تجاوزات ختم کرنے میں تو سرگرم ہے، مگر اسی حکومت کے زیر انتظام بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے یہ نظام کیوں نہیں بنایا کہ غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے، بے ضابطہ عمارتوں کو مسمار یا قانونی دائرے میں لایا جائے؟
حقیقت یہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے کبھی اس شہر کو اپنا سمجھا ہی نہیں، اس شہر کی نفسیات کو جاننے کی کوشش بھی نہیں کی۔ ان کا ہاتھ اس شہر کی نبض پر کبھی رہا ہی نہیں۔ انہوں نے ماضی میں ایم کیو ایم کی کچھ ریزرو سیٹس پر منتخب ہونے والی خواتین کو اپنے ساتھ شامل کیا، چند سابقہ پارلیمنٹیرینز کو توڑا، کچھ کو ترجمان بنایا، کسی کو مشیر بنایا۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل اور اس کے گردونواح سے کچھ نوجوانوں کو بھی نوکری اور پیسے کی لالچ دے کر اپنے ساتھ ملایا، اور یہ سمجھ لیا کہ وہ کراچی کو فتح کر لیں گے یا یہاں اپنا وجود منوا لیں گے۔
وہ یہ سمجھنے میں مکمل طور پر ناکام رہے کہ کراچی کے لوگ پیپلز پارٹی سے خود کو اس لیے دور محسوس کرتے ہیں کیونکہ اس جماعت کا مائنڈ سیٹ بنیادی طور پر وڈیرانہ ہے۔ پیپلز پارٹی کراچی والوں کو بھی اپنا غریب ہاری اور مزارع سمجھتی ہے۔ وہ یہ سمجھتی ہے کہ جس طرح وہ دیگر علاقوں میں اپنے ووٹرز کا استحصال کرتی ہے، ویسے ہی کراچی والوں کو بھی ہانک سکتی ہے۔ نوے فیصد حقوق چھین کر دس فیصد واپس دے کر ان کے دل جیت سک��ی ہے۔
پیپلز پارٹی یہ حقیقت ماننے کو تیار ہی نہیں کہ وہ کراچی کو اندرون سندھ کی طرز پر نہیں چلا سکتی، جہاں کوئی سوال نہ ہو، جہاں ایک فرد کی نوکری اس کے پورے خاندان کی عمر بھر کی خاموشی اور وفاداری کی ضمانت ٹھہرے۔ شاید یہی بغض ہے جس کی سزا کراچی کے عوام کو دی جاتی ہے۔ یہی ذہنیت، یہی نظریہ�� اور یہی سوچ گل پلازہ جیسے سانحات کے بعد کھل کر سامنے آتی ہے، جہاں بڑی بے نیازی کے ساتھ وکٹم بلیمنگ کی جاتی ہے اور سارا ملبہ دوسروں پر ڈال دیا جاتا ہے۔
#احمد_اشفاق
کارواں آگے بڑھ رہا ہے لوگ جُڑتے چلے جا رہے ہیں تمام احباب سے گزارش کہ اس مہم کو آگے بڑھاتے رہیں کراچی شہر کا متفقہ مطالبہ سانحۂ گُل پلازہ کے پسِ پردہ چھپے مذموم گھنا��نے عزائم کو بے نقاب کیا جائے وفاقی حکومت اسکی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کے قیام کا اعلان کرے۔
#JITonGulPlaza
Field Marshal General Asim Munir Sahib,
Today, a clear, historic, and decisive choice stands before you:
Either stand with the 98% oppressed, suffering, devastated yet patriotic people of Pakistan
the same people who have always stood shoulder to shoulder with the Pakistan Army;
Or stand with the 2% corrupt, incompetent, self-serving looters rulers and elite, Those who stand with the Pakistan Army for their own interests
who have plundered and hollowed out this country.
The decision is now yours.
If Pakistan is to be saved, you must stand with the oppressed people.
Otherwise, this same class has been devouring the country for the past 78 years and will continue to do so.
History will always remember where you chose to stand.@OfficialDGISPR@DGPR_PAF@dgprPaknavy
آ�� کا تعلق کسی بھی قوم یا صوبے سے ہو اگر آپ دل میں انسانیت کا درد رکھتے ہیں تو اس دل سوز سانحے کی غیر جانبدرانہ تفتیش کا مطالبہ کریں
#JITonGulPlaza
اس ٹرینڈ کا حصہ بنیں اور مطالبہ کریں اس سانحے پر جے آئی ٹی بنانے کا۔ تاکہ اس سانحے کے پیچھے چھپے ہوئے عزائم اور محرکات سامنے آئیں۔
عملی کام کرنےکا وقت ہے ،ورلڈ بینک کو email کریں کہ PPP کی گورنمنٹ ایک کرپٹ ، نااہل گورنمنٹ ہے انہیں پیسہ دینے کی بجائے پروجیکٹس کا سارا پیسہ پاک فوج اور فیڈرل کےزریعے کراچی سے کشمور تک لگایا جائے۔ورلڈ بینک کا ای میل ایڈریس یہ ہے
اور ہم نے email کر بھی دی
[email protected]
اپنی آنکھوں کے سامنے بےبسی سے اپنے پیاروں کو آگ میں جلتے دیکھنا کیا یہ قیامت کم ہے ؟
اپنی ساری زندگی کی جمع پونجی کو اپنے سامنے راکھ ہوتے دیکھنا اس دکھ کو جھیلنا آسان ہے ؟
کئی سالوں کی محنت و مشقت کے بعد کھڑے کئے گئے کاروبار کو کوئلہ ہوتے دیکھنا کیا کتنا اذیت ناک ہو گا ؟
کس حوصلے سے اپنا اور اپنے بچوں کا مستقبل، اپنے خوابوں کو کچھ ہی گھنٹوں میں راکھ بنتے دیکھا ہو گا ؟
یہ باتیں اسی دل میں آ سکتی ہیں جس دل میں انسانیت کا درد ہو۔
#JITonGulPlaza
All of #Karachi is grieving the horrific Gul Plaza tragedy. And yet, PPP’s low life SMT is melting down on Twitter, with nothing to defend their utterly incompetent leaders. Have some shame! & have a shred of fear of God.
Imagine, for even a second, if your own families were trapped in that fire. Think before you spew venom at anyone criticizing your useless leaders.
#GulPlazaFire
@junaidraza01 Governor sahab knows what awaam wants to hear, so ensuring he sells the right chooran. Har 6 mahenay baad cash karnay ki koshish kartay hein bhai ka naam.