تینوں ماں بیٹے ان چند لمحوں میں جیتے جی مر گئے😥
تم اتار دیتے لیکن تھپڑ نا مارتے
اپنے دو بچوں کی ٹرین کی ٹکٹ ناں لینے پر ریلوے سکیورٹی اہلکار کا بچوں کی ماں پر بچوں کے سامنے تشدد
اس ماں کے تو جسم پر تھپڑ مارے گئے سہلا لے گی تو تکلیف ختم ہو جائے گی
لیکن
اس ماں کے دل پر لگے زخم اور اپنی ماں کو مار کھاتے دیک�� کر جو زخم بچوں کے دل پر لگے کیا وہ کبھی بھریں گے
یہ جنگ ہے؟ ہاتھ پیچھے بندھے، آنکھوں پر سیاہ پٹی، عام شہری کو دو فٹ کے فاصلے گولی مار دی۔ یہ جنگ نہیں نسل کشی ہے جو دنیا کی آنکھوں کے سامنے جاری ہے۔ سف��کیت کی ایسی مثال تو شاید ہٹلر کے جرمنی میں نہ ملے۔
قومیں فحاشی سے ھی تباہ و برباد ھوتی ھیں
کیا حالت ھوگئی یورپ کی
نہ بہن کی پہچان نہ ماں کی سڑکوں پر ننگی انسانیت سسک سسک کر دم توڑ رھی ھے جانوروں سے بدتر زندگی
ڈاکٹر صاحبہ آپکی فحاشی کو پرموٹ کرنی والی یہ پوسٹ مبارک ھو
53 چیزیں جن سے رسول اللہ ﷺ نے اللہ کی پناہ مانگی
1. قرض سے۔ [بخاری: 6368]
2. برے دوست سے۔ [طبرانی کبیر: 810]
3. بے بسی سے۔ [مسلم: 2722]
4.جہنم کے عذاب سے۔ [بخاری: 6368]
5. قبر کے عذاب سے۔ [ترمذی: 3503]
6. برے خاتمے سے۔ [بخاری: 6616]
7. بزدلی سے۔ [مسلم: 2722]
8. کنجوسی سے۔ [مسلم: 2722]
9. غم سے۔ [ترمذی: 3503]
10. مالداری کے شر سے۔ [مسلم: 2697]
11. فقر کے شر سے۔ [مسلم: 2697]
12. ذیادہ بڑھاپے سے۔ [بخاری: 6368]
13. جہنم کی آزمائش سے۔ [بخاری: 6368]
14. قبر کی آزمائش سے۔ [بخاری: 6368]
15. شیطان مردود سے۔ [بخاری: 6115]
16. محتاجی کی آزمائش سے۔ [بخاری: 6368]
17. دجال کے فتنے سے۔ [بخاری: 6368]
18. زندگی اور موت کے فتنے سے۔ [بخاری: 6367]
19. نعمت کے زائل ہونے سے۔ [مسلم: 2739]
20. الله کی ناراضگی کے تمام کاموں سے۔ [مسلم: 2739]
21. عافیت کے پلٹ جانے سے۔ [مسلم: 2739]
22. ظلم کرنے اور ظلم ہونے پر۔ [نسائی: 5460]
23. ذلت سے۔ [نسائی: 5460]
24. اس علم سے جو فائدہ نہ دے۔ [ابن ماجہ: 3837]
25. اس دعا سے جو سنی نہ جائے۔ [ابن ماجہ: 3837]
26. اس دل سے جو (اللہ سے) نہ ڈرے ۔ [ابن ماجہ: 3837]
27. اس نفس سے جو سیر نہ ہو۔ [ابن ماجہ: 3837]
28. برے اخلاق سے۔ [حاکم: 1949]
29. برے اعمال سے۔ [حاکم: 1949]
30. بری خواہشات سے۔ [حاکم: 1949]
31. بری بیماریوں سے۔ [حاکم: 1949]
32. آزمائش کی مشقت سے۔ [بخاری: 6616] کے
33. سماعت کے شر سے۔ [ابو داﺅد: 1551]
34. بصارت کے شر سے۔ [ابو داﺅد: 1551]
35. زبان کے شر سے۔ [ابو داﺅد: 1551]
36. دل کے شر سے۔ [ابو داﺅد: 1551]
37. بری خواہش کے شر سے۔ [ابو داﺅد: 1551]
38. بد بختی لاحق ہونے سے۔ [بخاری: 6616]
39. دشمن کی خوشی سے۔ [بخاری: 6616]
40. اونچی جگہ سے گرنے سے۔۔ [نسائی: 5533]
41. کسی چیز کے نیچے آنے سے۔ [نسائی: 5533]
42. جلنے سے۔ [نسائی: 5533]
43. ڈوبنے سے۔ [نسائی: 5533]
44. موت کے وقت شیطان کے بہکاوے سے۔ [نسائی: 5533]
45. برے دن سے۔ [طبرانی کبیر: 810]
46. بری رات سے۔ [طبرانی کبیر: 810]
47. برے لمحات سے۔ [طبرانی کبیر: 810]
48. دشمن کے غلبہ سے۔ [نسائی: 5477]
49. ہر اس قول و عمل سے جو جہنم سے قریب کرے۔
[ابو یعلی: 4473]
50. کفر سے۔ [ابو یعلی: 1330]
51. نفاق سے۔ [حاکم: 1944]
52. شہرت سے۔ [حاکم: 1944]
53. ریاکاری سے۔ [حاکم: 1944]
حضور صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے نبی اور رسول ہیں،
آپ کو اللہ تعالیٰ نے معصوم پیدا فرمایا،
نہ آپ کو شیطان بہکا سکتا تھا اور نہ ہی دنیا کی کسی چیز کا خوف!
آپ صلى اللہ علیہ وآلہ وسلم نے امت کی تعلیم کے لیے یہ دعائیں مانگ کر امت کو سکھایا کہ ان چیزوں سے پناہ مانگیں،
اے اللہ!! رب العالمین!! ہم ہر اس چیز سے تیری پناہ مانگتے ہیں جس سے تیرے پیارے حبیب ﷺ نے پناہ مانگی۔۔
آمین یارب العالمین۔۔۔۔
بالکل یہی حالات پاکستان کے پرائیویٹ ہاسپٹل میں ہیں ہمارا ایک عزیز ساہیوال انٹرنیشنل ہاسپٹل میں ایا ہارث کا پیشنٹ تھا اس کا بل 6 لاکھ روپے بنا دیا گیا ہے
اسرائیل کی جاسوس ایجنسی موساد نے سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات کے دوران پوری پاکستانی قیادت کو قتل کرنے کی کوشش کی-
جیو پولیٹیکل تجزیہ کار پیپے ایسکوبار نے ماریو نوفل کے شو میں ڈرامائی کہانی کا انکشاف کیا- ایسکوبار کے مطابق، پاکستانی ملٹری انٹیلی جنس نے مصدقہ اطلاعات کو انٹرسیپٹ کیا کہ اسرائیل کی موساد، نیتن یاہو کی طرف سے جاری کردہ احکامات کے تحت سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات کے دوران پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اور ممکنہ طور پر پورے پاکستانی وفد کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے-
پاکستان کا جواب سیدھا اور غیر مبہم تھا- ایسکوبار نے اسرائیل کو بھیجے گئے پیغام کا تذکرہ کیا: "اگر آپ ہمارے وفد کو چھوتے ہیں، تو ہم آپ کو نقشے سے مٹا دیں گے"- مبینہ طور پر پاکستانی دھمکی نے منصوبہ ٹھنڈا کر دیا-
یہ واقعہ کبھی بھی مین سٹریم میڈیا کی سرخیوں میں نہیں آیا-
خانہ کعبہ کی مقدس ساخت اور پیمائش
خانہ کعبہ کی تعمیر اللہ رب العزت کی جانب سے عطا کردہ عظمت و جلال کا مظہر ہے اس کی دیواروں کی کل اونچائی تقریباً 13 اعشاریہ 1 میٹر ہے اور ان کی موٹائی تقریباً 1 میٹر ہے خانہ کعبہ کے چاروں کونوں اور ان کے درمیان دیواروں کی لمبائی کا احوال درج ذیل ہے
کعبہ شریف کے چار مقدس رکن
رکنِ حجرِ اسود
یہ وہ برکت والا کونہ ہے جہاں حجرِ اسود نصب ہے اور یہیں سے طواف کا آغاز ہوتا ہے
رکنِ عراقی
یہ حطیم کی جانب والا کونہ ہے جس کا رخ عراق کی سمت ہے
رکنِ شامی
یہ کونہ شام کی جانب واقع ہے
رکنِ یمانی
یہ وہ مبارک کونہ ہے جو یمن کی سمت واقع ہے اور طواف کے دوران رکنِ حجرِ اسود سے پہلے آتا ہے
رکن سے رکن تک دیواروں کی لمبائی
رکنِ حجرِ اسود سے رکنِ عراقی تک کی دیوار (مشرقی جانب) تقریباً 12 اعشاریہ 84 میٹر لمبی ہے
رکنِ عراقی سے رکنِ شامی تک کی دیوار (شمالی جانب، حطیم کی طرف) تقریباً 11 اعشاریہ 28 میٹر لمبی ہے
رکنِ شامی سے رکنِ یمانی تک کی دیوار (مغربی جانب) تقریباً 12 اعشاریہ 11 میٹر لمبی ہے
رکنِ یمانی سے رکنِ حجرِ اسود تک کی دیوار (جنوبی جانب) تقریباً 11 اعشاریہ 52 میٹر لمبی ہے
دیگر نمایاں تعمیری تفصیلات
کعبہ شریف کی چھت کے چاروں اطراف ایک حفاظتی دیوار یا منڈیر ہے جس کی اونچائی 80 سینٹی میٹر ہے، جو چھت پر موجود افراد کی حفاظت اور غلافِ کعبہ کو باندھنے کے کام آتی ہے
بابِ کعبہ سطحِ مطاف سے 2 اعشاریہ 25 میٹر بلند ہے، اس دروازے کی کل لمبائی 3 اعشاریہ 10 میٹر اور چوڑائی 1 اعشاریہ 90 میٹر ہے
حجرِ اسود زمین سے تقریباً 1 اعشاریہ 5 میٹر کی اونچائی پر نصب ہے، جبکہ شاذروان جو کہ کعبہ کی بنیادوں کو محفوظ رکھنے والی سنگِ مرمر کی ابھری ہوئی سپورٹ ہے، اس کی چوڑائی تقریباً 45 سینٹی میٹر اور اونچائی 13 سینٹی میٹر ہے
حطیم کی بیرونی نصف دائرہ دیوار کی اونچائی 1 اعشاریہ 32 میٹر اور چوڑائی تقریباً90سینٹی میٹر ہے، اس کا اندرونی رقبہ تقریباً 28 سے 30 مربع میٹر کے درمیان ہے، اور میزابِ رحمت جو بارش کا پانی گرانے والا سنہری پرنالہ ہے، اس کی لمبائی 2 اعشاریہ 58 میٹر اور چوڑائی 26 سینٹی میٹر ہے
(تدوین ارادت)
پاکستانی اشرافیہ 4۔17 ارب ڈالر سالانہ مراعات اٹھا رہی ہے، آئی پی پیز مافیا،کھاد مافیا،شوگر مافیا،فارما مافیا،جیسے سنگدل اور سفاک دیگر مافیاز عوام کو حکومتی سرپرستی میں لوٹ رہے ہیں۔
اسلام آباد میں 80 ہزار لوگوں کے گھر مسمار کئے گئے لیکن اشرافیہ کی ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کی بلڈنگ اور اشرافیہ کے کلب کھڑے ہیں۔
لاہور پریس کلب میں حقوق خلق پارٹی کے زیر اہتمام قومی کانفرنس برائے ممعیشت سے خطاب۔
ہت دفعہ لکھا کہ نون لیگ کی موجودہ حکومت مکمل عوام دشمن ہے ان سے جو مرضی کروا لیں یہ شوق اقتدار میں کر لیں گے اب نون کی وزیر شزا فاطمہ صاحبہ نے قومی اسمبلی سے قانون منظور کروا لیا کہ کسی کے گھر ذاتی جائداد سے فائبر تاریں گزار سکتے اگر کوئی کھمبا جرنیٹر لگانا تو تیس دن میں گھر خالی کرنا ہو گا اگر نا کیا تو پانچ کروڑ جرمانہ اس فون کمپنی کو دیں گے
یہ آپ سب کے گھروں کا سودا ہے اور قومی اسمبلی کے انگوٹھا چھاپوں نے بغیر پڑھے یہ بل پاس بھی کر دیا تھا
اب کیا اس کام پر نون کی حکومت کی تعریفیں کریں ؟
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام 800 ارب تقریباً سالانہ پر پہنچ گیا
یعنی تین ارب ڈالر
تین ارب ڈالر سے ہم اپنا بیرونی قرضہ بھی اتار سکتے
سالانہ قسطیں دیکر
تین ارب ڈالر سے ہم کئی صنتیں لگا سکتے
جس سے ہزاروں لاکھوں نوکریاں جنریٹ کر سکتے
تین ارب ڈالر سے ہم پی آئی اے کو دوبارہ اعلی معیار کی ائر لائن بنا سکتے
تین ارب ڈالر سے ہم دنیا کی بہترین یونیورسٹیاں سکول کالجز بنا سکتے پسماندہ علاقوں میں
ہم اپنی آنے والی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر سکتے
تین ارب ڈالر سے زرعی انقلاب لا سکتے
تین ارب ڈالر سے ہم دور دراز کے علاقوں میں بہترین قسم کے ہسپتال بنا سکتے
تین ارب ڈالر سے کئی ایسے منصوبے لگا سکتے جس سے ہمارے پڑھے نوجوانوں کو نوکریاں مل سکتی
تین ارب ڈالر عوام کو قرض دیکر ہم نئی فیکٹریاں لگوا سکتے ان مصنوعات کی جو ہم امپورٹ کرتے ہیں
ہم اپنی ایکسپورٹ کو دو گناہ کر سکتے
لیکن ہم نے عوام کو فقیر ہی بنانا ہے بس
انتہائی اہم 🚨کیا یہ بچہ اسرائیل کے لیے خطرہ نظر آتا ہے؟؟
اسرائیل نے کل اس بچے سام کو مقبوضہ مغربی کنارے میں چہرے پر گولی مار کر شہید کر دیا انہوں نے اس کی ماں کو بھی قتل کر دیا۔۔۔سام صرف 7 ماہ کا تھا۔
اس بارے میں آپ جتنی شدت سے آواز اُٹھا سکتے ہیں اُٹھائیں ورنہ ہم مُجرم ہیں