یہ ظلم ھے
ایک جھٹکے میں پیٹرول اور ڈیزل 55، 55 روپے فی لیٹر مہنگا ۔
فیصلہ چند منٹ میں ہو جاتا ہے،
مگر اس کا بوجھ کروڑوں لوگوں کی زندگیوں پر پڑتا ہے ۔
ہر بار وہی کہانی:
عالمی قیمتیں بڑھ گئیں، جنگ ہو گئی، حالات غیر معمولی ہیں ۔
مگر سوال یہ ہے:
جب عالمی قیمتیں کم ہوتی ہیں تو ریلیف اتنی تیزی سے کیوں نہیں آتا؟؟؟
ایک لیٹر پیٹرول میں پہلے ہی
کسٹم ڈیوٹی، پٹرولیم لیوی، کلائمیٹ لیوی، کمپنی اور ڈیلر مارجن شامل ہیں۔
یعنی قیمت کا بڑا حصہ ٹیکسوں پر کھڑا ہے ۔
پھر کہا جاتا ہے کہ یہ “مشکل فیصلہ” ہے ۔
مشکل فیصلہ عوام کے لیے کیوں؟
حکومت کے اخراجات می�� کمی کیوں نہیں؟؟
اشرافیہ کو ملنے والا مفت پٹرول" یہ والی سہولت ختم کیوں نہیں ہوتی؟
آخر حکومت اپنے اخراجات کنٹرول کرنے کی بات کیوں نہیں کرتی؟؟
آخر قربانی ہمیشہ عوام ہی کیوں دے؟؟
پیٹرول مہنگا ہوتا ہے
تو صرف گاڑی نہیں چلتی ۔
ٹرانسپورٹ مہنگی،
سبزی مہنگی،
آٹا مہنگا،
ہر چیز مہنگی۔
اصل سوال یہ ہے:
کیا معیشت صرف عوام کی جیب سے ہی چلنی ہے؟
آخر ان کمزور پالیسیوں کا بوجھ
کب تک عوام اٹھائے گی؟؟
ریاست کا کام عوام کو ریلیف دینا ہوتا ہے،
نہ کہ ہر بحران کا حل
قیمتیں بڑھانا۔
آج پھر وہی ہوا:
فیصلہ اوپر،
بوجھ نیچے۔
حکمرانوں کو تو پٹرول فری ہی ملنا ہے ۔
اور عوام سے توقع یہ کہ وہ خاموش رہے ۔
ایسا آخر کب تک چلے گا؟؟
نہ شاہی محلوں میں رہا، نہ شاندار گاڑیوں میں گھوما، نہ بیرونِ ملک جائیدادیں بنائیں، نہ بچوں کو شاہانہ طرزِ زندگی دیا۔ صرف دو کام کیے: عبادت اور دین کی خدمت۔ امت کو ہمیشہ اتحاد کا سبق دیا. سید علی خامنہ ای ن�� لیڈرشپ کا معیار بہت بلند کر دیا ہے. شہادت مبارک ہو!