وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے اپنے ممکنہ اغوا کی کوششوں کی تصدیق انتہائی تشویشناک اور قابلِ مذمت ہے۔🚨
ایک منتخب وزیراعلیٰ صرف ایک فرد نہیں بلکہ اپنے صوبے کے 4 کروڑ عوام کی عزت، آئینی منڈیٹ اور نمائندگی کا ضامن ہوتا ہے۔ پنجاب حکومت کا ایسا فاشسٹ اور انتقامی رویہ نہ صرف جمہوری اقدار کی دھجیاں اڑاتا ہے بلکہ صوبوں کے درمیان نفرتیں بڑھا کر وفاق کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔
سیاسی مخالفت اپنی جگہ، لیکن ایک صوبائی سربراہ کو یوں نشانہ بنانا اور ان کے اغوا کی سازشیں کرنا کھلی غنڈہ گردی ہے۔ پنجاب حکومت کو اپنے اس افسوسناک رویے پر فوراً جواب دہ ہونا چاہیے اور ایسے گھناؤنے اقدامات کا سلسلہ بند ہونا چاہیے!
لاہور سے تحریک انصاف کے کارکن تقی رضا کے گھر پولیس کا دھاوا،، پولیس چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے دیکھائی دے رہی ہے، جو خاتون ویڈیو بنا رہی ہے ماسک پہنے افسر اس سے موبائل چھیننے کی کوشش کر رہا ہے،،
عمران خان کا انکشاف !
میرے ساتھ ظلم کر رہے ہیں مجھے ٹارچر کر رہے ہیں، دس ماہ سے مجھے قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے کوئی Human contact نہیں ہوتا، مجھے پڑھنے کا مواد فراہم نہیں کیا جاتا، جیل میں کوئی میری بات نہیں سنتا، ڈاکٹر نے مجھے کہا کہ آپ کی قیدِ تنہائی ذہنی دباؤ کی وجہ بنی ہے ! ڈاکٹر عظمیٰ خان کی پریس کانفرنس
حکومت کے مطابق عمران خان کو اپنے ہی شہر میں غیر سرکاری ہسپتال میں علاج کروانے کا عدالتی فیصلہ غلط ہے۔ لیکن نواز شریف کو جیل سے لندن بھیجنے کا عدالتی فیصلہ عین قانونی تھا
کل 7 تاریخ کو گلگت بلتستان میں الیکشن ہو رہا ہے۔ گلگت بلتستان الیکشن کو کسی صورت الیکشن نہیں کہا جا سکتا۔ تحریک انصاف کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی۔ تحریک انصاف کے خلاف تمام ناجائز حربے استعمال کیے گئے۔ تحریک انصاف سے نشان چھینا گیا، پابندیاں لگائی گئیں۔ یہ اپنے من پسند الیکشن کروانا چاہتے ہیں۔ ابھی سے فیصلہ ہو چکا ہے کہ کس کی کتنی سیٹیں ہوں گی۔ گلگت بلتستان کے عوام سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا یہ اختیار آپ کا ہے یا ان کا ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام، آپ نے ووٹ عمران خان کو دینا ہے۔ آپ لوگوں نے ثابت کرنا ہے کہ ووٹ کا حق آپ کا ہے۔ کل انشاءاللہ تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی۔ گلگت بلتستان کی عوام فاشسٹ حکومت کے خلاف ووٹ دے گی۔ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب ہے جس کی وجہ سے معیشت تباہ ہو گئی ہے۔ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی اور بے روزگاری ہے۔ انشاءاللہ مجھے امید ہے کل کے الیکشن میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے جیتے گی۔
آئیں 8 فروری دھرائیں
گلگت بلتستان کے لوگو یہ فاشسٹ گورنمنٹ اپ کے ووٹ سے اتنا ڈرتی ہے کہ پہلے نشان چھینا پھر امیدواروں کو کمپین نہیں کرنے دی گئی۔۔ تو سات جون کو اپ لوگ گھروں سے باہر آئیں اپنے امیدوار کے نشان پر ٹھپہ لگائیں اور پی ٹی آئی کو جتائیں
#گلگت_بلتستان_خان_کا
گلگت بلتستان کے غیرت مند سپاہیو! 7 جون کو نکلنا ہے اور اپنے ووٹ کی طاقت سے اس ظالم نظام سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔
ورنہ قوم کی نسلیں بھی غلام بن جائیں گی یہ الیکشن نہیں، ظالموں کے خلاف غیرت کی جنگ ہے۔ #گلگت_بلتستان_خان_کا#جی_بی_کا_کپتان_عمران_خان