میرےجو بندے ایمان لائے ہیں،ان سے کہہ دو کہ وہ نماز قائم کریں،اور ہم نےان کو جو رزق دیا ہےاس میں سےپوشیدہ طور پر بھی اور علانیہ بھی (نیکی کے کاموں میں) خرچ کریں،(اور یہ کام) اس دن کےآنے سے پہلے پہلے (کرلیں) جس میں نہ کوئی خرید و فروخت ہوگی، نہ کوئی دوستی کام آئےگی۔
﴿ابراہیم،۳۱﴾
اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو، اور آپس میں جھگڑا نہ کرو، ورنہ تم کمزور پڑجاؤ گے، اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی، اور صبر سے کام لو۔ یقین رکھو کہ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔
﴿سورۃ الانفال، ۴۶﴾
حقیقت یہ ہے کہ تمہارے لئے رسول اللہ (ﷺ) کی ذات میں ایک بہترین نمونہ ہے، ہر اُس شخص کے لئے جو اللہ سے اور یومِ آخرت سے اُمید رکھتا ہو، اور کثرت سے اللہ کا ذِکر کرتا ہو۔
﴿سورۃ الاحزاب ، ۲۱﴾
جن لوگوں نے کفر اِختیار کیا ہے، اُن سے پکار کر کہا جائے گا کہ (آج) تمہیں جتنی بیزاری اپنے آپ سے ہورہی ہے، اُس سے زیادہ بیزاری اللہ کو اُس وقت ہوتی تھی جب تمہیں ایمان کی دعوت دی جاتی تھی، اور تم انکار کرتے تھے۔
﴿سورۃ غافر، ۱۰﴾
حدیث قدسی:
میرے بندو! یہ تمہارے "اعمال" ہی ہیں جنہیں میں نے محفوظ و شمار کر رکھاہے، پھر میں انہی کے مطابق پورا پورا بدلہ دوں گا. جو شخص خیرو بھلائی پائے تو وہ الله کا شکر ادا کرے اور جو شخص اس کے علاوہ کوئی اور چیز پائے تو پھر وہ اپنے آپ ہی کو ملامت کرے.
مشکوٰۃ 2326
(مسلم 6572)
یہ وہ لوگ ہیں جو اِیمان لائے ہیں، اور جن کے دِل اللہ کے ذکر سے اطمینان حاصل کرتے ہیں۔ یاد رکھو کہ صرف اللہ کا ذکر ہی وہ چیز ہے جس سے دِلوں کو اِطمینان نصیب ہوتا ہے۔
﴿سورۃ الرعد، ۲۸﴾
﴿ إنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَاالَّذِينَ آَمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وسَلِّمُوا تَسْليمًا ﴾
بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی (ﷺ) پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو ! تم بھی ان پر درود بھیجو ، اور خوب سلام بھیجا کرو۔
﴿سورۃ الاحزاب،۵۶﴾
کہہ دو کہ: ’’اگر تمام انسان اور جنات اس کام پر اِکٹھے بھی ہو جائیں کہ اس قرآن جیسا کلام بنا کر لے آئیں، تب بھی وہ اس جیسا نہیں لاسکیں گے، چاہے وہ ایک دوسرے کی کتنی مدد کرلیں۔
﴿سورۃ الاسراء ،۸۸﴾
حقیقت یہ ہے کہ تمہارے لئے رسول اللہ (ﷺ) کی ذات میں ایک بہترین نمونہ ہے، ہر اُس شخص کے لئے جو اللہ سے اور یومِ آخرت سے اُمید رکھتا ہو، اور کثرت سے اللہ کا ذِکر کرتا ہو۔
﴿سورۃ الاحزاب ، ۲۱﴾
پھر بھی تمہارا رَبّ ایسا ہے کہ جن لوگوں نے نادانی میں برائی کا ارتکاب کرلیا، اور اُس کے بعد توبہ کرلی، اور اپنی اصلاح کرلی تو ان سب باتوں کے بعد بھی تمہارا پروردگار بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے۔
﴿سورۃ النحل ،۱۱۹﴾