بزرگ کو فائر مار کر ڈاکو فرار ہو گئے ہیں
🥲
ان بطش ربک لشدید
تمہارے رب کے پکڑ بڑی سخت ہے
اللہ ان ظا+لموں کو اور ان کے سرپرستوں کو اور ان کو بچانے والوں کو تباہ و برباد کرے
صدر ٹرمپ: اٹلی کی وزیراعظم ملینا کو اندازہ نہیں ہے کہ اگر ایران کے پاس ایٹم بم ہوا تو وہ سب سے پہلے اٹلی کو تباہ کرے گا.
ملینا: اب تک دنیا میں 9 ملکوں کے پاس ایٹم بم موجود ہیں اور امریکہ واحد ملک ہے جس نے 2 بار ایٹم بم کا استعمال کرکے لاکھوں لوگوں کو ہلاک کیا ہے.
وہ کال جو دوبارہ کبھی نہیں آئی
ایک نوجوان اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھا ہنسی مذاق کر رہا تھا۔
موبائل بار بار بج رہا تھا۔
اس نے دیکھا امی CALLING
وہ مسکرایا اور بولا : یار بعد میں بات کرلوں گا.... اور کال REJECT کر دی۔ چند منٹ بعد پھر کال آئی...
پھر اس نے IGNORE کر دیا۔ تیسری بار کال آئی . دوستوں نے کہا:
اُٹھا لو یار... اس نے کہا: امی ہیں بعد میں بات کرلوں گا۔
کچھ دیر بعد اس کے موبائل پر ایک اور کال آئی... مگر اس بار امی نہیں تھیں۔ اس کے چچا تھے۔ آواز آئی: بیٹا فوراً گھر آجاؤ . دل گھبر ا گیا۔
جب وہ گھر پہنچا۔ تو دروازے پر خاموشی تھی ۔ اور اندر قرآن کی تلاوت ہو رہی تھی۔ امی انتظار نہ کر سکیں۔ نوجوان وہیں زمین پر بیٹھ گیا۔
موبائل ہاتھ میں تھا اور اسکرین پر لکھا تھا:
MISSED CALLS AMMI
وہ ٹوٹ کر رو پڑا: کاش میں پہلی بار اٹھا لیتا ۔
سبق
کچھ کالز ایسی ہوتی ہیں جو دوبارہ کبھی نہیں آتیں۔
ایک عرب رئیس دبئی کے ایک نہایت مہنگے ریستوران میں دوپہر کا کھانا کھا رہا تھا کہ اچانک ایک آدمی اندر آیا اور اس کے برابر والی کرسی پر بیٹھ گیا اور بولا:
“میرے پاس ایک سنہری لائٹر ہے۔ آپ اسے ضرور خریدنا چاہیں گے، لیکن اس کی قیمت دس لاکھ ڈالر ہے۔”
عرب ہنس پڑا :“پاگل ہو گئے ہو؟ دس لاکھ ڈالر؟ یہ لائٹر تو ایک ڈالر کا بھی نہیں!”
آدمی نے سکون سے سنہری لائٹر جلایا ۔ ایک جن نمودار ہوا اور بولا: ' کیا حکم ہے میرے آقا "
ریستوران میں سناٹا چھا گیا ۔
آدمی نے جن سے کہا: “میرے لیے ایک کپ چائے لے آؤ چینی کیساتھ۔”
جن نے تالی بجائی اور ایک چمک کے ساتھ ایک ٹرے پر چائے کا گلاس، چینی اور چمچ ظاہر ہو گئے۔
عرب رئیس حیرت سے اپنی آنکھیں ملنے لگا۔ اس نے لائٹر اس کے ہاتھ سے کیا اور دس لاکھ ڈالر کا چیک لکھ دیا۔
“مجھے کیسے پتا کہ یہ چیک اصلی ہے؟” آدمی چیک کو الٹ پلٹ کر بولا ۔۔
عرب رئیس نے حقارت سے اس پر اچٹتی نظر ڈالی ۔ بیٹھے بیٹھے فون گھمایا اور دس لاکھ ڈالر منگوا کر اسے دے دیئے ۔ رقم لے کر آدمی اپنی راہ چل دیا ۔
عرب رئیس بے حد جوش میں اپنے محل واپس آیا۔ اپنی عالی شان میز پر بیٹھا، لائٹر جلایا۔ ظاہر ھے کہ جن دوبارہ ظاہر ہو گیا۔
“کیا حکم ہے میرے آقا ؟” جن بولا
عرب رئیس نے مسکرا کر کہا "سب سے پہلے تو وہ دس لاکھ ڈالر اس آدمی سے واپس چھین لاؤ جو میں نے تمہارے لیے دیے۔ پھر مجھے ایک نیا اسپیڈ سپر کروز لا کر دو ، ایک ذاتی جیٹ طیارہ ، رولز رائس کا نیا موڈل، اور ان سب کو ایرانی میزائلوں سے بچانے کے لیے ایک ناقابلِ شکست آئرن ڈوم ۔”
جن شرمندہ سا ہو کر بولا: “مجھے بہت افسوس ہے جناب … میں صرف چائے یا کافی پیش کر سکتا ہوں۔ چینی کتنی لیں گے ؟”
۔۔۔ فاروق احمد ۔۔۔
(کہتے ہیں امریکیوں نے عربوں کے ساتھ کچھ ایسا ہی ہاتھ کیا)