@RShahzaddk@TalalAdv آللہ تعالیٰ آپ کی والدہ محترمہ کی کامل معفرت فرمائیں درجات بلند فرمائیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائیں
آمین ثم آمین یارب العالمین
پیر مختار الدین شاہ مرحوم امتِ مسلمہ کا ایک قیمتی اثاثہ تھے،آپ کے انتقال کی خبر سے دل بوجھل ہے
آپ شعائرِ اسلام پر غیرت و حمیت کا مظاہرہ کرنے والے بزرگ نہایت نیک، متقی باعمل انسان تھے۔
ان کی پوری زندگی دینِ اسلام کی خدمت، اصلاحِ معاشرہ اور خلقِ خدا کی بھلائی کے لیے وقف رہی
ایڈمن
انا للہ واناالیہ راجعون حضرت مولانا مفتی مختار الدین صاحب رحمة الله عليه كى وفات ملك وملت كے لئے انتہائی افسوسناک خبر ہے ھم ملت کے ایک عظیم خیر خواہ اور روحانی پیشوا سے محروم ھوگئے لیکن انہوں نے جن دلوں میں تقویٰ طہارت اور تزکیہ کی آبیاری کی وہ انکا صدقہ جاریہ ہے جو ان شاء اللہ تعالی باقی رھیگا اللہ تعالی انکو درجات عالیہ عطا فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر جزیل سے نوازیں آمین
گزشتہ تین سالوں کا تسلسل ٹوٹ گیا
میری ترتیب رہی کہ میں روزانہ بعد نماز فجر بلا ناغہ اپنے والد صاحب کے نمبر پر کال کرتا ، ان کی خیریت دریافت کرتا ، اگر اکیلا ہوتا تو لمبی دیر تک بات چیت ہوتی رہتی مگر اب والد صاحب کا موبائل کی میری جیب میں ہے اور بعد نماز فجر والد صاحب کی قبر پر جاتا ہوں تو تسلسل سے بات کی ترتیب رولا دیتی ہے
اللہ تعالیٰ میرے والد صاحب مرحوم سمیت جن کے والدین اللہ کے حضور چلے گئے سب کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور بروز محشر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صحابہ کرام و اہلبیت عظام کے قدموں میں جگہ نصیب فرمائے
✍️ مفتی ابو محمد عفی عنہ
📜 27ویں آئینی ترمیم پر حضرت مفتی سید مختار الدین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ کا بیان
میں حکومتِ پاکستان سے پُرزور اپیل کرتا ہوں کہ حضرت شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی بصیرت افروز ہدایت پر عمل کیا جائے اور 27ویں آئینی ترمیم کو فی الفور واپس لیا جائے۔
یہ ترمیم نہ صرف ملک و ملت بلکہ دنیا و آخرت دونوں کے لیے شدید نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔
ہر صاحبِ اختیار اور ذمہ دار شخص کو چاہیے کہ وہ اپنے ہر عمل کے بارے میں غور کرے کہ میں یہ کام کیوں کرتا ہوں؟ کس کے اشارے پر کرتا ہوں؟ اس کا فائدہ کس کو پہنچتا ہے؟
اور سب سے بڑھ کر، کیا اس سے میری آخرت سنورے گی یا برباد ہوگی؟