اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ دنیا کا بہترین مذہب یا عقیدہ آپ کا ہے تو پھر بہترین عمل کرکے دیکھانا بھی آپ کی ذمہ داری ہے اگر آپ بہترین عمل دکھانے میں ناکام ہیں تو اپنے عقیدے کا پرچار کرنا چھوڑ دیں کیونکہ جو عقیدہ آپ کو نہیں بدل سکا وہ کسی اور کو کیا بدلے گا
🖤
جب انسان کو تکلیف پہنچتی ہے تو وہ لیٹے، بیٹھے یا کھڑے ہر حال میں ہمیں پکارتا ہے، لیکن جب ہم اس کی تکلیف دور کر دیتے ہیں تو وہ ایسے ہو جاتا ہے جیسے کبھی ہمیں پکارا ہی نہ تھا۔
(سورۃ یونس آیات 12)
🥲🤒🤒
شعور آ نہیں رہا شعور آچکا ہے
اور یہ شعور ہی ہے کہ دنیا بھرسے لاکھوں اورسیز اپنے پاکستان پہنچے ہیں صرف اور صرف پاکستان کے لیے
یہ شعور ہی ہے جو گاؤں میں رہنے والی سیدھی سادھی خواتین صرف اپنے ملک کے لیے ووٹ ڈالنے نکلی ہیں
یہ شعور ہی ہے کہ لوگوں نے سمجھا کہ وہ کون تھا جو ملک سے بھاگا اور وہ کون ہے جو ملک کی خاطر جیل میں ہے؟؟
اگر نشان بلا ہوتا تو کیا ہی ہوتا ؟؟؟
تھوڑا نہیں پورا سوچیے؟؟
ایک بیج بغیر آواز کے باہر نکلتا ہے لیکن ایک درخت زبردست آواز کے ساتھ زمین پر گرتا ہے، تباہی آواز رکھتی ہے اور تخلیق خاموشی، یہ خاموشی کی طاقت ہے، خاموشی سے جئیں.
محبت!
محبت اعتماد اور بھروسے پہ قائم ہوتی ہے، لالچ مفاد خود غرضی طعنے، الزام تراشی اور شکوک محبت کے قاتل ہوتے ہیں، جو اعتماد اور بھروسے کے ساتھ محبت کرے اسے سو میں سے 99 بار محبت دھوکہ نہیں دیتی، مگر خود غرض اور شکی لوگوں کو ایسی سزا دیتی ہے کہ وہ خود اپنی نظروں میں گر جاتے ہیں