عمران خان آپ صرف قاسم اور سلیمان کے نہیں بلکہ پوری قوم کے باپ ہیں،
آپ کی محبت، ہمت اور قربانی نے لاکھوں دلوں کو امید دی۔ ہمت دی۔
خدا آپ کو صحت، طاقت، خوشی اور ظالم سے رہائی دے۔
Happy Father’s Day ❤️
ایک طویل عرصے کے بعد لاہور میں ایسا احتجاج دیکھنے میں آیا جس نے خوف کے سائے مٹا دیے آزادی رضاکار کے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے قیادت کرتے ہوئے اہل لاہور کو ایک نئے عزم اور حوصلے کے ساتھ میدان میں لا کھڑا کیا
آزادیِ رضاکار کی قیادت میں میاں اکرم عثمان اصغر گجر اور حافظ ذیشان سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی اور اہلِ لاہور کے دلوں سے خوف کی فضا کو ختم کر دیا اور مریم ریجیم کے خلاف کھڑے ہو گئے
میرے مرشد کی آج قیدِ تنہائی میں 1051ویں رات گزر رہی ہے
(میری اس ٹویٹ میں خان صاحب کے لیے دعا لکھی ہوتی ہے)
اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًا
بیشک مشکل کے ساتھ آسانی ہے
اے اللّٰہ
وہ شخص جو تیرا اور تیرے محبوب ﷺ کا نام بلند کرتا رہا
جو دن رات اس امت کے مستقبل کی فکر میں رہا
آج وہ تنہا ہے… قید میں ہے…
جہاں نہ روشنی ہے، نہ آواز، نہ کوئی ساتھی،
صرف تنہائی ہے، سناٹا ہے، اور تیری ذات کا سہارا ہے۔
یا اللّٰہ
ہمیں نہیں معلوم وہ اس گرمی میں، ان دیواروں کے پیچھے
کیسے سانس لیتا ہوگا…
جب ہر روز اس کا جسم پسینے میں بھیگتا ہوگا
تو کون ہے جو اس کا حال پوچھتا ہو؟
کون ہے جو اسے کہتا ہو کہ "حوصلہ رکھو، ہم تمہارے ساتھ ہیں؟"
اے ﷲ
ہم کمزور سہی، بکھرے سہی، مگر بےوفا نہیں…
ہم تیرے سامنے گواہی دیتے ہیں کہ
عمران خان حق پر ہے، اور ہم اس کے ساتھ ہیں۔
یا اللّٰہ
قوم کو حوصلہ دے، جُرات دے، اتحاد دے
جو نکلے وہ واپس نہ ہٹے
جو بولے وہ دبنے نہ پائے
جو چلے وہ رکے نہیں
یہ تحریک صرف سیاست نہیں
یہ ضمیر کی جنگ ہے،
یہ سچ کی پکار ہے۔
میرے اللہ ہمیں مزید طاقت عطا فرما
مزید ہمت عطا فرما
میرے اللہ ہم کمزور ہیں
ہم بکھرے ہوئے ہیں
ہمارے ارد گرد گھیرے تنگ ہیں لیکن تو ہمارا ہے
تو ہماری مدد کر
ہماری مدد کو آجا
یا اللّٰه تیری خدمت میں 1050دنوں اور راتوں کی دعائیں اور آج رات کی دعائیں پیش کرتا ہوں
یا اللّٰه یا رحمن یا رحیم یا کریم
یا اللّٰه ہمارے مرشد کو اپنے حفظ و امان میں رکھ
یا اللّٰه ہمارے مرشد پہ اپنا خصوصی نظر و کرم کر دے
یا اللّٰه ہمارے مرشد کی زندگی میں برکت ڈال دے
یا اللّٰه ہمیں ہمارے مرشد کے منہ سے میرے پاکستانیوں دوبارہ سننے کی توفیق عطا فرما دے
یا اللّٰه ہمارے مرشد کے ایک ایک بال کی حفاظت فرما
یا اللّٰه ہمارے مرشد کو رہائی کا پروانہ عطا فرما دے
یا اللّٰه ہمارے مرشد کو اس زندان میں سرخرو کر دے
یا اللّٰه ہمارے مرشد کی عزت اور جان کی حفاظت فرما
یا اللّٰه ہمارے مرشد کو مزید عروج کی بلندی عطا فرما
یا اللّٰه ہمارے مرشد کو اس حقیقی آزادی کی جنگ میں غازی بنا دے
یا اللّٰه ہمارے مرشد کو فتح عطا فرما
یا اللّٰه ہمارے مرشد کو فاتح بنا دے
یا اللّٰه کوئی بھی شخص ہمارے مرشد کے پاس مرشد کو نقصان پہنچانے کے لیے جائے تو تو ایسے تمام لوگوں کو عبرت کا نشانہ بنا دے
یا اللّٰه مرشد کے حق میں انصاف کے فیصلے لکھوا دے
یا اللّٰه مرشد کو کوئی خراش نہ آئے
یا اللّٰه مرشد کی زندگی میں اضافہ کر دے
یا اللّٰه ہمارے مرشد کو محفوظ رکھ
یا اللّٰه ہمارے مرشد کو اپنی پناہ میں رکھ
یا اللّٰه مرشد کی حفاظت کے لیے فرشتے بھیج دے
یا اللّٰه جس طرح تو نے ہمارے مرشد کو باقی راتوں میں اپنی پناہ میں رکھا
آج رات بھی مرشد کو اپنی پناہ میں رکھ
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِهِ وَسَلِّمْ
آمین یا رب العالمین
(حیدر سعید)
اگر کوئی کہتا ہے کہ عمران خان رہا ہو رہے ہیں تو میں ٹی وی پر کہتی ہوں وہ عمران خان کے دشمن ہوں گے، کیونکہ یہ عمران خان کو رہا نہیں کریں گے
علیمہ خان کی گفتگو 🔥
“عاصم منیر تاریخ کا ظالم ترین ڈکٹیٹر اور ذہنی مریض ہے۔ اس کے دور میں جتنا ظلم ہوا اس کی مثال نہیں ملتی۔ اس میں نہ کوئی اخلاقیات ہیں اور نہ ہی اسلام کی سمجھ۔ عاصم منیر اپنی کرسی کی ہوس میں کچھ بھی کر سکتا ہے۔ ماضی کے ڈکٹیٹرز کے ادوار میں بھی ظلم و ستم کی تاریخ رقم کی گئی مگر عاصم منیر نے ہر حد عبور کر لی ہے۔
اس ملک کے ججوں کو خود پر شرم آنی چاہیے۔ ہم نے بارہا عدلیہ سے رجوع کیا، لیکن انہوں نے اپنی ذاتی مراعات کے عوض اپنے ضمیر کا سودا کر لیا ہے۔ انہوں نے اپنی دیانتداری بیچ ڈالی ہے۔
وہ جانتے ہیں کہ وہ مجھے توڑ نہیں سکتے، اس لیے وہ میری اہلیہ کو اذیت پہنچاتے ہیں۔ صرف مجھے بلیک میل کرنے کے لیے ججز بشریٰ بی بی کے ساتھ اس قدر غیر انسانی سلوک کی اجازت کیسے دے سکتے ہیں؟ انہیں دن کے 24 گھنٹے قید تنہائی میں رکھا جاتا ہے، اور پورے ہفتے میں مجھ سے ملاقات کے محض 30 منٹ دئیے جاتے ہیں، اور اکثر تو اس ملاقات پر بھی پابندی عائد کر دی جاتی ہے۔ اسلام میں عورتوں، بچوں اور بزرگوں کو نقصان پہنچانے کی ممانعت ہے۔ ان کے مقاصد بالکل واضح ہیں۔
جج معاشرے میں انصاف کے ذمہ دار ہوتے ہیں، لیکن اس ملک کے ججز کو خود پر شرم آنی چاہیے۔”
- عمران خان
#FreeBushraBibi
#FreeImranKhan