تھوڑی تنخوا میں برکت کے لئے زبردست عمل!!!
حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانویؒ کے ملفوظات کے لیے (@malfoozat) کو فالو کریں۔ جزاک الله خیرا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اللہ نے تمہیں تین آفتوں سے بچا لیا ہے: ایک یہ کہ تمہارا نبی تم پر ایسی بدعا نہیں کرے گا کہ تم سب ہلاک ہو جاؤ، دوسری یہ کہ اہل باطل اہل حق پر غالب نہیں آئیں گے، تیسری یہ کہ تم سب گمراہی پر متفق نہیں ہو گے ۔
(سنن ابی داؤد، ۴۲۵۳)
جس نے بھی وڈیو بنائی اس نے سب انسانوں کی ترجمانی کی ہے۔
واقعی کھانے کھاتے بار بار غزہ کا خیال غمزدہ کر دیتا ہے۔
میری بیٹی ایک دن آئی اور کہا ابوجی میری تمام سیونگز غزہ والوں کو بھیج دیں۔
غزہ کو مت بھولیں اور نہ بھولنے دیں
آواز اٹھائیں ، شیئر کیجیئے
سیدنا انسؓ فرماتے ہیں کہ میں نےدس سال مدینہ میں آپ ﷺکی خدمت کی، میں ایک کمسن بچہ تھا،میرا ہر کام اس طرح نہ ہوتا تھاجیسے میرے آقا کی مرضی ہوتی تھی،لیکن آپ ﷺنے کبھی بھی مجھ سے اف تک نہیں کہا اور نہ مجھ سے یہ کہا: تم نے ایسا کیوں کیا؟ یا تم نےایسا کیوں نہیں کیا؟
(ابوداؤد،۴۷۷۴)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
“جس نے اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کا سامان سفر تیار کیا حقیقت میں اس نے جہاد کیا اور جس نے غازی کے اہل و عیال میں اس کی جانشینی کی ( اس کے اہل و عیال کی خبرگیری کی ) حقیقت میں اس نے جہاد کیا“۔
(ترمذی، ۱۶۲۸)
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
لَا يَتَكَلَّفَنَّ أَحَدٌ لِضَيْفِهِ مَا لَا يَقْدِرُ عَلَيْهِ
کوئی شخص اپنی طاقت سے زیادہ مہمان کے لئے تکلف نہ کرے.
السلسلة الصحيحة 451
(المستدرک للحاكم 7147)
قالَ ﷺ:
مسلمان جب بھی کسی پریشانی، بیماری، رنج و ملال، تکلیف، اور غم میں مبتلا ہو جاتا ہے. یہاں تک کہ اگر اسے کوئی کانٹا بھی چبھ جائے تو الله تعالیٰ اسے اس کے گناہوں کا کفارہ بنا دیتا ہے.
بخاری 5642
(بخاری 5641، 5640؛ مسلم 6565؛ ترمذی 966، 3038؛ مسند احمد 13156؛ مشکوٰۃ 1537)
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
قرآن کی آیات کی سردار آیت الکرسی ہے.
المستدرک للحاكم 3030
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
سورۃ البقرۃ میں ایک آیت ایسی ہے جو قرآن کریم کی تمام آیات کی سردار ہے، جس گھر میں اس کی تلاوت کی جاتی ہے وہاں سے شیاطین بھاگ جاتے ہیں، وہ "آیت الکرسی" ہے.
المستدرک للحاكم 3026
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
مومن کو کوئی تکلیف نہیں پہنچتی، نہ تھکاوٹ، نہ بیماری، نہ غم، حتیٰ کہ کوئی فکر بھی جو اسے فکر مند کر دے. مگر اس کے بدلے اس کے گناہوں کو مٹا دیا جاتا ہے.
مسلم 6568
(ترمذی 966)
ان سے جنگ کرو، تا کہ اللہ تمہارے ہاتھوں سے ان کو سزا دِلوائے، اُنہیں رُسوا کرے، اُن کے خلاف تمہاری مدد کرے، اور مؤمنوں کے دِل ٹھنڈے کردے،
اور اُن کے دِل کی کڑھن دُور کردے، اور جس کی چاہے توبہ قبول کرلے۔اور اللہ کا علم بھی کامل ہے، حکمت بھی کامل۔
﴿سورۃ التوبۃ، ۱۴-۱۵﴾
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
دو چیزیں ہیں جنہیں انسان ناپسند کرتا ہے:
(1) انسان موت کو ناپسند کرتا ہے، حالانکہ موت مؤمنوں کے لئے فتنے سے بہتر ہے، اور
(2) وہ قلّتِ مال کو ناپسند کرتا ہے، جبکہ قلّتِ مال کا حساب کم ہے.
مشکوٰۃ المصابيح 5251
(مسند احمد 9306؛ السلسلة الصحيحة 1192)
ابوجری جابر بن سلیم ؓ کہتے ہیں، میں نے نبی ﷺ سے کہا:
مجھے کوئی نصیحت کیجئے. آپ ﷺ نے فرمایا: "کسی کو گالی نہ دینا."
کہتے ہیں، اس کے بعد سے میں نے کسی کو بھی گالی نہیں دی. نہ آزاد کو، نہ غلام کو، نہ اونٹ کو اور نہ بکری کو.
ابوداؤد 4084
(مسند احمد 8981؛ السلسلة 442؛ مشکوٰۃ 1918)
حضرت ابوموسیٰ ؓ سے روایت ہے کہ :
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
’’ تکلیف دہ باتیں سن کر اللہ سے زیادہ صبر کرنے والا کوئی نہیں، اس کے ساتھ دوسروں کو شریک ٹھہرایا جاتا ہے اور اس کی اولاد بنائی جاتی ہے پھر بھی وہ انھیں عافیت میں رکھتا ہے اور انھیں رزق عطا کرتا ہے۔‘‘
(مسلم : 2804)