مایُوسی سے بڑھ کر کوئی چیز انسان کے لئے قاتل اور مہلک نہیں
آزمائشیں اور مُصیبتیں ایک مومن کو مایوس نہیں بلکہ ہوشیار اور مضبوط کرتی ہیں ❤️
خوش رہیں آباد رہیں ❤️
عقل والوں کے لیے زبردست مثال ہے -
ھم ”تربوز“ خریدتے ہیں مثلاً پانچ کلو کا ایک دانہ.. جب اسے کھاتے ھیں تو پہلے اس کاموٹا چھلکا اتارتے ہیں
پانچ کلو میں سے کم ازکم ایک کلو چھلکا نکلتا ہے.. یعنی تقریبا بیس فیصد.. کیا ھمیں افسوس ھوتا ہے؟ کیا ھم پریشان ھوتے ھیں؟ کیا ھم سوچتے ھیں کہ ھم تربوز کو چھلکے کے ساتھ کھا لیں؟
نہیں بالکل نہیں.. یہی حال کیلے، مالٹے کا ہے..
ھم خوشی سے چھلکا اتار کر کھاتے ھیں.. حالانکہ ھم نے چھلکے سمیت خریدا ھوتا ہے.. مگر چھلکا پھینکتے وقت تکلیف نہیں ھوتی..
ھم مرغی خریدتے ھیں.. زندہ، ثابت.. مگر جب کھانے لگتے ھیں تو اس کے بال، کھال اور پیٹ کی آلائش نکال کر پھینک دیتے ھیں.. کیا اس پر دکھ ہوتا ہے؟.. نہیں..
تو پھر چالیس ہزار میں سے ایک ہزار دینے پر.. ایک لاکھ میں سے ڈھائی ہزار دینے پر کیوں ہمیں بہت تکلیف ہوتی ہے؟.. حالانکہ یہ صرف ڈھائی فیصد بنتا ہے.. یعنی سو روپے میں سے صرف ڈھائی روپے..
یہ تربوز، کیلے، آم اور مالٹے کے چھلکے اور گٹھلی سے کتنا کم ہے.. اسے ”زکوۃ“ فرمایا گیا ہے.. یہ پاکی ہے.. مال بھی پاک.. ایمان بھی پاک.. دل اور جسم بھی پاک اور معاشرہ بھی خوشحال..انشاءاللّٰہ امید ھے میری بات سے آ پ متفق ھونگے ..
ایک مرتبہ کا واقعہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم طواف فرما رہے تھے ایک اعرابی کو اپنے آگے طواف کرتے ہوئے پایا جس کی زبان پر “یاکریم یاکریم” کی صدا تھی۔
حضور اکرم نے بھی پیچھے سے یاکریم پڑھنا شروع کردیا۔ وہ اعرابی رُکن یمانی کیطرف جاتا تو پڑھتا یاکریم، پیارے نبی بھی پیچھے سے پڑھتے یاکریم۔
وہ اعرابی جس سمت بھی رخ کرتا اور پڑھتا یاکریم بھی اس کی آواز سے آواز ملاتےہوئے یاکریم پڑھتے۔ اعرابی نے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کیطرف دیکھا اور کہا کہ اے روشن چہرے والے !اے حسین قد والے !
اللہ کی قسم اگر آپ کا چہرہ اتنا روشن اور عمدہ قد نہ ہوتا تو آپ کی شکایت اپنے محبوب نبی کریم کی بارگاہ میں ضرور کرتا کہ آپ میرا مذاق اڑاتے ہیں.
سید دو عالم صلی اللہ علیہ و سلم مسکرائے اور فرمایا کہ کیا تو اپنے نبی کو پہچانتا ہے ؟ عرض کیا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر تم ایمان کیسے لائے؟ عرض کیا: بِن دیکھے ان کی نبوت و رسالت کو تسلیم کیا، مانا اور بغیر ملاقات کے میں نے انکی رسالت کی تصدیق کی۔
آپ نے فرمایا: مبارک ہو، میں دنیا میں تیرا نبی ہوں اور آخرت میں تیری شفاعت کرونگا۔
وہ حضور علیہ السلام کے قدموں میں گرا اور بوسے دینے لگا۔ آپ نے فرمایا: میرے ساتھ وہ معاملہ نہ کر جو عجمی لوگ اپنے بادشاہوں کے ساتھ کرتے ہیں۔
اللہ نے مجھے متکبر وجابر بناکر نہیں بھیجا بلکہ اللہ نے مجھے بشیر و نذیر بناکر بھیجا ہے۔ راوی کہتے ہیں کہ اتنے میں جبرائیل علیہ السلام آئےاور عرض کیا کہ اللہ جل جلالہ نے آپ کو سلام فرمایا ہے اور فرماتا ہے کہ اس اعرابی کو بتادیں کہ ہم اسکا حساب لیں گے۔ اعرابی نے کہا: یا رسول اللہ! کیا اللہ میرا حساب لے گا؟ فرمایا: ہاں، اگر وہ چاہے تو حساب لے گا۔ عرض کیا کہ اگر وہ میرا حساب لے گا تو میں اسکا حساب لونگا۔ آپ نے فرمایا کہ تو کس بات پر اللہ سے حساب لیگا؟
اس نے کہا کہ اگر وہ میرے گناہوں کا حساب لیگا تو میں اسکی بخشش کا حساب لونگا۔ میرے گناہ زیادہ ہیں کہ اسکی بخشش؟
اگر اس نےمیری نافرنیوں کا حساب لیا تو میں اسکی معافی کا حساب لونگا۔
اگر اس نے میرے بخل کا امتحان لیا تو میں اس کے فضل و کرم کا حساب لونگا۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ سب سماعت کرنے کے بعد اتنا روئے کہ ریش مبارک آنسوؤں سے تر ہو گئی پھر جبرائیل علیہ السلام آئے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اللہ سلام کہتا ہے اور فرماتا ہے کہ رونا کم کریں آپ کے رونے نے فرشتوں کو تسبیح و تحلیل بھلا دی ہے اپنے امتی کو کہیں نہ وہ ہمارا حساب لے نہ ہم اسکا حساب لیں گے اور اس کو خوشخبری سنادیں یہ جنت میں آپ کا ساتھی ہوگا۔
"کیا عقل نے سمجھا ہے کیا عشق نے جانا ہے
ان خاک نشینوں کی ٹھوکر میں زمانہ ہے"
تحریر کو لائک کرنے سے اچھا ہے کہ شیئر (ری پوسٹ) کردیں یہ آپکے اکاؤنٹ میں نیکیوں کا وزن زیادہ کرتی ہے ۔“
(مسند احمد بن حنبل)
*پانی کی کمی*
*سے کَمر میں درد..!*
یقیناً
آپ جانتے ہیں
ہمارے جسم کی ساخت
میں پانی کا حصہ سب سے زیادہ ہے.!!
اور خاص طور پر
ریڑھ کی ہڈی 75 فیصد پانی سے بنی ہے
مُہروں کے درمیان
نرم کُشن جیلی کی طرح
کی ڈسک جسے فائبروسس اور کارٹیلجینس کہتے ہیں اس کا ستّر سے اسّی فیصد
پانی پر مشتمل ہے.
لیکن اس بات کا کَمر درد سے کیا تعلق ہے.؟
جی ہاں،
یہی بات آپ سے عرض کرنا چاہتا ہوں ہمارے جسم کی ساخت میں پٹھے مسلز سب سے طاقت ور خاندان ہیں
یوں سمجھیں
یہ جسم کے وڈیرے، چوہدری ہیں اور جب ان کی زمینوں کو پانی کی ضرورت ہو اور پانی کی سپلائی کم ہو تو یہ اپنی ضرورت کا پانی زور زبردستی چھین جھپٹ کر کہیں سے بھی حاصل کر لیتے ہیں
یہاں تک کہ
ریڑھ کی ہڈی کے جیلی نما کُشن ڈِسک سے بھی پانی چوری کر لیتے ہیں..!
اور یہ بھی
ایک وجہ بنتی ہے
کَمر درد کی
نا صرف کَمر بلکہ سر، گردن شولڈر سمیت خود پٹھوں میں سختی کھچاؤ اور درد بھی اسی پانی کے جھگڑے پر ہوتا ہے..!!
کمر درد کی دوائیں کھانے سے پہلے ریڑھ کی ہڈی کو پانی پلائیں پانی کی کمی پوری کریں.
ایک دن کی مقدار
کا تناسب آپ کے وزن کے حساب سے یہ ہونا چاہیے.
50 کلو 2.5 لیٹر روزانہ
60 کلو 3 لیٹر روزانہ
70 کلو 3.5 لیٹر روزانہ
80 کلو 4 لیٹر روزانہ
90 کلو 4.5 لیٹر روزانہ
100 کلو 5 لیٹر روزانہ
اسے خوش ذائقہ بنانے کے لیے لیموں، الائچی، پودینہ، شہد ، ملا سکتے ہیں لسی، چھاچھ سکنجبین پی سکتے ہیں البتہ چینی اور نمک اپنی صحت کو دیکھ کر شامل کریں.
کسی فرد کی کَمر میں
درد ہے تو آج ابھی پانی کی مطلوبہ ضرورت پوری کریں اور حیرت انگیز نتائج دیکھیں.
ہمارے معاشرے کی موجودہ اخلاقی صورتحال 😞
میاں بیوی کے پاکیزہ تعلق پر گھٹیا لطیفے اور ویڈیوز بنائی جا رہی ہیں ، جبکہ گرل فرینڈ ، بوائے فرینڈ پر عشقیہ اور درد بھری شاعری ہوتی ہیں ، نکاح کو بوجھ اور حرام محبت کو باعثِ سکون دکھایا جاتا ہے
ڈرامہ انڈسٹری ، فلم انڈسٹری ، مارننگ شوز ، گھٹیا فنکار اور دن رات فحاشی پھیلانے والا میڈیا آپکی نسلیں برباد کرنے کا کام بخوبی انجام دے رہا ہے ۔۔۔
اپنی شرعی ،خاندانی اقدار کی حفاظت کریں.....
ہر عمل کا پھل ہوتا ہے اور ہر پھل اپنے درخت کی جنس سے ہوتا ہے چنانچہ جس نے اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ اور محبوب کام کیے تو وہ انسان رب تعالیٰ کا محبوب بن جاتا ہے