آپ بطور وکیل کیا واقعی اس بات کی حامی ہیں جو خود لکھ رہے ہیں؟
کیا قانون کسی جماعت یا فرد کو “انتہا پسند” قرار دینے کا اختیار سوشل میڈیا یا جذباتی بیانیے کو دیتا ہے؟
کیا عدالت سے پہلے فیصلہ سڑک پر ہونا چاہیئے؟
اگر ٹی ایل پی نے جرائم کیے تو کیا ریاست کو بھی وہی راستہ اختیار کرنا چاہیئے جو وہ جرم سمجھتی ہے؟
اور اگر “due process” پر خود یقین رکھتے ہیں تو پھر بغیر مقدمہ، بغیر ثبوت، کسی کے قتل کو کیسے “قانون پر عملدرآمد” کہہ سکتے ہیں؟
قانون تب ہی قانون رہتا ہے جب دشمن کے لیے بھی وہی اصول لاگو ہوں جو دوست کے لیے۔