آپ کا واٹس ایپ ہیک ہو جائے تو گھبرانے کے بجائے درست اقدام اٹھائیں۔ چند آسان مراحل کے ذریعے اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ دوبارہ فعال کیا جا سکتا ہے۔
مزید آگاہی کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں، خود کو محفوظ رکھیں اور دوسروں کو بھی باخبر کریں۔
#WhatsAppSafety#StaySafeOnline#CyberAwareness #PublicAdvisory #DigitalSecurity #Pakistan
چند روز قبل بھلوال سرگودھا سے دو بچیاں اغواء ہوئیں جن کے والد نے رابطہ کیا کہ پلیز میری بچی کے لیئے آواز اٹھائیں تو ہوا یوں
کہ بچی بی ٹی ایس آرمی کی فین تھی اور وی پلے نامی ویڈیو گیم کی شوقین تھی وہیں اس بچی کو کسی نے ٹریپ کیا
وہ بچی جس کا نام سجلات تھا وہ اپنی دوست رابعہ کے ساتھ گھر سے باہر نکلی اس ہی گیم کے پیچھے چھپے نیٹ ورک نے ان کو ٹریپ کیا ۔
پولیس ایف آئی آئے تمام ڈیپارٹمنٹ پیچھے لگے رہے آخر کار ایک شخص کی طرف اشارہ گیا جو اسلام آباد میں فحاشی سینٹر چلاتا تھا جب پولیس نے ریڈ کی وہ وہاں سے غائب ہوگیا ۔
یقین مانیں یہ جو پندرہ سولہ سال کی بچیاں ہوتی ہیں ان کو باآسانی ٹریپ کیا جاتا ہے اور اس طریقہ سے کیا جاتا ہے کہ انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے ۔
کراچی میں پچھلے دس دن میں یہ تمام بچیاں لاپتہ ہوئی ہیں اگر ان بچیوں کو آگے بیچ دیا جاتا ہے
پلیز میری بہنوں اور بیٹیوں ہوش کے ناخن لیں گھر کے باہر نکلی ہر بچی دوسروں کے لیئے بس گوشت کا لوتھڑا ہے ۔
اپنی بیٹیوں کی حفاظت کریں اب یہ وہ دور نہیں ہے جب لوگ پسند کی شادیاں کرتے تھے اب لوگ ٹریپ کرکے آگے بیچ دیتے ہیں اور اس دلدل میں معصوم بچیاں ایسے دھنس جاتی ہیں کہ ان کو کوئی بازیاب نہیں کروا سکتا ۔
اگر کوئی ایسی فورس تشکیل دی جائے جو تمام برے اڈوِں پہ ریڈ کرے تو ہزاروں بچیاں باہر نکل آئیں گیں ۔
#MaryamNawazSharif
#PunjabPolice
رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ
(سورۃ البقرہ، آیت 250)
ترجمہ:
"اے ہمارے رب! ہم پر صبر نازل فرما، ہمارے قدم جما دے اور ہمیں کافروں کے مقابلے میں فتح عطا فرما
وَاُخْرٰى تُحِبُّوْنَـهَا ۖ نَصْرٌ مِّنَ اللّـٰهِ وَفَتْحٌ قَرِيْبٌ ۗ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِيْنَ
اور دوسری بات جو تم پسند کرتے ہو اللہ کی طرف سے مدد ہے اور جلدی فتح، اور ایمان والوں کو خوشخبری دے دو۔
مفت کھانا کھائیں.....!
جگہ جگہ یہ لکھا دیکھ خیال آتا ہے،
ایسا بینر کہیں نہیں نظر آتا جس پر لکھا ہو:
مفت ویلڈنگ سیکھیں
مفت پلمبرنگ سیکھیں
مفت گاڑی مستری بنیں
مفت انجینئرنگ سیکھیں
مفت کمپیوٹر سیکھیں
مفت چائینی، کورین، جاپانی، انگلش لینگویج کورس کریں
مفت درزی بنیں وغیرہ وغیرہ۔
خیرات کرنے والے قوم کو نکما اور بھکاری بنا رہے ہیں۔
دو دیگوں پر جتنا خرچہ آتا ہے اتنے پیسوں میں ویلڈنگ کی مشین اور ضروری آلات آجاتے ہیں آپ تنخواہ پر ایک استاد رکھ لیں اور صرف ایک ہفتے کی ویلڈنگ لرننگ کلاس دیں اور آخر میں دس ہزار کی ایک ویلڈن مشین ہر سیکھنے والے کے حوالے کریں آئندہ کے لئے وہ خود کفیل ہو جائے گا۔ اور تاحیات عزت کی روزی روٹی کمائے گا۔
قوم کو بھکاری نہیں ہنر مند بنائیں، یہ کام حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت بھی ہے، آپ سے ایک ضرورت مند نے سوال کیا تو آپ نے اسے کلہاڑا لے کر دیا اور فرمایا جنگل سے لکڑیاں کاٹو اور بیچو۔
سوچ کے نئے زاویے
Copied from Zulfiqar Abbasi post
مشہور ٹیلی کام کمپنی موبی لنک جاز کے پاکستان میں تقریباً
70 ملین یوزر ہیں ۔۔ جی ہاں ! تقریباً سات کروڑ ۔
ان میں تین چار کروڑ تو ایکٹو یوزر ہوں گے ۔
ہمارے ہاں ہر دوسرا بندہ جاز کمپنی کی لوٹ مار کا رونا رو رہا ہے ۔۔
ہر نمبر پر دو تین سروسز تو ایکٹو ہوتی ہیں ، جن سے
روزانہ کے کم از کم چار پانچ روپے تو چارج ہوتے ہیں ۔۔
ان میں سے اکثر سروسز ایسی ہوتی ہیں جن کا یوزر کو نہ پتہ ہوتا ہے ،
نہ کوئی فائیدہ ۔۔
پھر سونے پہ سہاگہ یہ کہ ان سروسز کو بند کرانے کا طریقہ بھی نہیں آتا ۔۔ سرسری سا حساب لگائیں ۔۔ تین کروڑ یوزر ۔ روزانہ کی فضول کی سروسز کے چارجز فی سم صرف 3 روپے ۔۔ جی ہاں !
کروڑوں کے حساب سے ان کی روزانہ کی لوٹ مار ہے ۔۔ اور ہم سوائے گالیوں کے کچھ اور کر ہی نہیں سکتے ۔
چند دن پہلے میرے نمبر " جاز پڑھو " کے نام سے کوئی سروس ایکٹو ہوگئی ۔۔ آج میں نے ہیلپ لائن پہ کال کی
اور نمائندہ کو کہا کہ سپروائزر سے بات کرائیں ، تھوڑی سی ٹال مٹول کے بعد کال ٹرانسفر کر دی گئی ۔۔
آدھے گھنٹے بعد سپروائزر لائن پہ تھا ۔۔ سپروائزر سے کافی دیر بحث کی اور ریفنڈ کا کہا ۔۔ کہ میری طرف سے کوئی سروس ایکٹو نہیں ہوئی ۔۔ اگر میری طرف سے کسی لنک وغیرہ پر کلک ہوا ہے تو ریکارڈ دیں ۔۔ نہیں تو میں کنزیومر کورٹ جاؤں گا ۔۔
پانچ دس منٹ بعد اس کہا کہ ٹھیک ہے میں ری فنڈ کی درخواست دے رہا ہوں ۔۔
آدھے گھنٹے میں آپ کو ری فنڈ کر دیا جائے گا ۔
اور پھر ایک گھنٹہ بعد بیلنس چیک کیا تو مبلغ چالیس روپے اکاؤنٹ میں آ چکے تھے ۔۔
بات چالیس روپے کی نہیں ، بلکہ بات یہ ہے کہ میں اپنے یہ پیسے لٹیروں کو کیوں دوں ۔۔ اپنا حق چھینتا رہوں گا ۔
اسی لیے میں بارہا کہتا ہوں کہ اپنا حق چھیننا سیکھیے ۔۔
ورنہ ہماری یہ خاموشی ان کی لوٹ مار کی عادت کو تقویت دیتی جائے گی ۔
اگر آپ کے موبی لنک نمبر سے بھی کوئی چارجز ہو رہے ہیں تو
جاز ہیلپ لائن 111 پر کال کر ملائیں ۔۔
نمائندہ سے بات کرنے کے لیے 2 کا آپشن منتخب کریں ۔۔
پھر 7 پریس کر کے 0 دبا دیں ۔۔ نمائندہ سے بات کرنے کیلئے 1 ملائیں ۔
اور نمائندہ تعاون نہ کر رہا ہو تو اس کا نام پوچھیں ، پھر اسے کہیں سپروائزر سے کال ملا دے ۔۔
پھر سپروائزر کو کھری کھری سنا دیں ۔
تحریر جمال عبقری
اپنے موبائل کی میمری فری میں 15GB بڑھائیں اور اپنی تصویریں اور ویڈیوز ہمیشہ کے لیے آنلائن محفوظ کریں اور موبائل گم یا چوری ہونے کی صورت میں تمام تصویریں ویڈیوز دوبارہ ریکور کریں۔
یہ سوال کافی دفعہ پوچھا جاتا ہے کہ موبائل کی میمری فل ہوگئی ہے اس کو بڑھانے کا کوئی طریقہ اور موبائل چوری ہوگیا ہے تصویریں اور ویڈیوز کو ریکور کرنے کا کوئی طریقہ تو آج میں آپ کو ان ہی دو مسئلوں کا حل بتاوں گا وہ بھی صرف ایک ایپ Google Photos کی مدد سے جو کہ گوگل کی آفیشل ایپ ہے اور زیادہ تر موبائلز میں یہ پہلے سے موجود ہوتی ہے اور اگر نہیں موجود تو گوگل پلے سٹور سے اس ایپ کو آسانی سے انسٹال کر سکتے ہیں۔ گوگل پلے سٹور سے اس ایپ کا سکرین شاٹ دیکھایا گیا ہے۔
اس ایپ کو اوپن کر کہ سائیڈ پر اوپر آپکی جی میل آئی ڈی آرہی ہے اس پر کلک کریں تو سیٹنگ کھل جائے گی اس میں Turn on Backup پر کلک کرنا ہے۔ دیکھیے تصویر 1
آپکی تصویریں اور ویڈیوز اپلوڈ ہونا شروع ہو جائیں گی۔ جب تمام تصویریں اپلوڈ ہو جائیں گی تو آپ کے پاس فری سپیس کی آپشن آئے گی جیسے میرے پاس 411mb کی آپشن آ رہی ہے۔ اس پر کلک کریں گے تو جو جو تصویریں اپلوڈ ہو چکی ہیں وہ موبائل سے ڈلیٹ ہو جائیں گی۔ اگر آپ موبائل سے تصویریں ڈلیٹ نہیں کرنا چاہتے صرف اپلوڈ کرنا چاہتے ہیں تو فری سپیس پر کلک نہ کریں۔ کیمرہ کی تصویریں اور ویڈیوز اور جو آپ نے سکرین شاٹ لیے ہیں اور جو ویڈیوز اور تصویریں آپ نے ڈاون لوڈ کی ہیں وہ اس میں آپلوڈ ہو جائیں گی لیکن اگر آپ چاہتے ہیں کہ موبائل کی باقی فولڈرز میں موجود تصویریں اور ویڈیوز بھی اپلوڈ ہو جائی تو ان کو سیٹنگ پر کلک کر کہ سلیکٹ کر سکتے ہیں دیکھیے تصویر 2
واٹس ایپ کی تصویریں ویڈیوز اور موبائل کے باقی فولڈرز کی تصویریں آٹو اپلوڈ کرنے کے لیے Back up and sync پر کلک کریں۔ دیکھیے تصویر 3
یہاں پر آپ دیکھ سکتے ہیں کہ 15GB میں سے کتنی جگہ ابھی باقی ہے۔ جیسے میرے پاس ابھی 13GB جگہ خالی ہے۔ نیچے کچھ مزید ضروری سیٹنگ ہیں جیسے کہ Upload Size اس میں دو آپشن ہی کہ تصویریں یا ویڈیو اوریجنل کوالٹی میں اپلوڈ کرنی ہیں یا سائز ٹھوڑا کم کر کہ۔ یہاں جو آپکو بہتر لگے اگر ڈیٹا زیادہ ہے تو Storage Saver پر کلک کر دیں۔ تصویروں کی کوالٹی میں معمولی فرق آئے گا لیکن آپکو جگہ زیادہ مل جائے گی لیکن اگر آپ اوریجنل کوالٹی رکھنا چاہتے ہیں تو Orignal Quailty سیلکٹ کر لیں۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ صرف وائے فائے پر ہی ڈیٹا اپلوڈ ہو تو یہاں Mobile date Usage میں جا کر No data کر دیں اور اگر چاہتے ہیں کہ موبائل ڈیٹا پر اپلوڈ ہوں تو Unlimted یا 5mb 10mb 30mb کی اپشنز سیلکٹ کر سکتے ہیں۔ دیکھیے تصویر 4
لاسٹ میں آپشن ہے Backup device folder پر کلک کر کہ موبائل میں واٹس ایپ کے فولڈرز اور باقی فولڈرز کو سلیکٹ کر دیں گے تو ان تمام فولڈرز میں موجود تصویریں ویڈیوز بھی اپلوڈ ہو جائیں گی۔ دیکھیے تصویر 5۔
اس طرح آپ کی تمام تصویریں ویڈیوز آٹو آپکی جی میل آئی ڈی پر اپلوڈ ہوتی رہیں گی اور اگر آپ چاہیں تو فری سپیس پر کلک کر کہ موبائل میں جگہ خالی کر سکتے ہیں۔ تصویریں آپکو شو ہوتی رہیں گی۔ اگر کوئی تصویر ویڈیو آپکو چاہیے تو اسے آپ ڈاون لوڈ کر سکتے۔
نوٹ۔ آپ کی تمام تصویریں جی میل آئی ڈی پر اپلوڈ ہو رہی ہیں تو آپکو آئی ڈی پاسورڈ کو یاد رکھنا ہے اگر آئی ڈی پاس ورڈ بھول گئے تو تمام ڈیٹا بھی نہیں ملے گا۔ اور ایک بہت اہم بات کی اگر یہ جی میل آئی ڈی اور پاس ورڈ اگر کسی اور کے پاس گیا تو وہ آپکی تمام تصویریں اور ویڈیوز دیکھ سکتا ہے۔
ہوشیار رہیں!!! اگر کوئی آپ کو ایسے Msgs کرے کہ آپ کی فیملی کی تصاویر کسی نے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردیں ہیں یہ اُس کا لنک ہے،
تو برائے مہربانی ایسے نمبرز کو رپورٹ کرکے بلاک کردیا کریں اور ہرگز لنک پر کلک نہ کریں اگر غلطی سے بھی آپ نے لنک پر کلک کردیا تو آپ کے موبائل کا سارا ڈیٹا اُس ہیکر کے پاس چلا جائے گا۔
یہ میسیج آگے دوستوں اور عزیزوں کو بھی بتائیں تاکہ وہ اِس نئے Scam سے بچ سکیں۔ جزاک اللہ 🙏
لازمی RT کریں ۔۔
پرانی پوسٹ ... اکثر لوگوں کو ناک کی ہڈی بڑھی ہونے کا مسلہ ہوتا ہے. اس کو sinus پرابلم کہتے ہیں . اس بیماری میں ناک بند ہو جاتی ہے . سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے . لگاتار چھینکیں آتی ہیں اور ناک مسلسل بہنا شروع کر دیتی ہے. یہ بہت تکلیف دہ بیماری ہے اور بندہ اس دوران اپنے کام پہ فوکس نہیں کر سکتا . لوگوں کے سامنے چھینکیں آنے یا ناک بہنے سے بھی انتہائی شرمندگی ہوتی ہے. مجھے بھی یہ بیماری تھی . پہلے کم تھی لیکن پھر وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی گئی .٢٠٠٩ میں ...میں نے لیاقت نیشنل ہسپتال میں اسپیشلسٹ ای این ٹی ڈاکٹر کو چیک کروایا .ڈاکٹر صاحب نے کنفرم کیا کہ مجھے sinus کا مسلہ ہے . انہونے دو ڈراپس لکھ کے دیئے ، ایک زاینو سن تھا .دوسرا بیٹنی سول تھا . ڈاکٹر صاحب نے ناک میں بھاپ لینے کو بھی کہا. میں نے ڈراپس استعمال کئے . اور بھاپ لی تو میری ناک بلکل کلیر ہو گئی اور مجھے بہت سکون ملا . اس کے بعد مجھے لگاتار یہ ڈراپس استعمال کرنے کی ضرورت پیش نہ آئی . ڈاکٹر صاحب نے کہا تھا کہ اگر ڈراپس سے مسلہ حل نہ ہوا تو پھر ناک کی ہڈی کا آپریشن کرنا پڑے گا .
٢٠١٦ میں یہ بیماری بہت زیادہ بڑھ گئی .میں تب لندن میں تھا .میں نے غور کیا کہ جب میں گھر پہ ہوتا ہوں تو میری ناک بند ہو جاتی ہے . ہر بارہ گھنٹے بعد مجھے سپرے لینا پڑتا اور بھاپ لینا پڑتی . میں نے نیٹ پہ سرچ کی . لوگوں نے لکھا ہو کہ اس کی ایک وجہ ... ڈسٹ مائٹس ہوتی ہیں. یہ بلکل انتہائی چھوٹے چھوٹے کیڑے ہوتے ہیں جو انسان آنکھ کو تو نظر بھی نہیں آتے .یہ خورد بین سے نظر آتے ہیں . مجھ سمیت بہت سے لوگوں کو اس سے الرجی ہوتی ہے . جس کی وجہ سے ناک بند ہو جاتی ہے . سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے .چھینکیں آتی ہیں اور ناک مسلسل بہتی ہے .
میں نے اس کا پراپر علاج کروانا شروع کیا . یہاں ایک سپرے ملتا ہے . اوٹرا ون . یہ آپ کی ناک تو چند سیکنڈز میں کھول دیتا ہے . آپ کو سکون مل جاتا ہے . لیکن پھر آپ کو یہ سپرے ہر بارہ گھنٹے بعد استعمال کرنا پڑتا ہے . یہ کوئی پکا حل نہیں .میں نے ای این ٹی اسپیشلسٹ کو چیک کروایا . انہونے پہلے چند ماہ مجھے سٹیرایڈ سپرے دیئے کہ sinus بہتر ہو جائے . اس کے بعد ... انہونے مجھے avamy s سپرے کے استعمال کا مشورہ دیا .
Avamys کو لونگ ٹرم میں استعمال کرنا کوئی مسلہ نہیں . لیکن سٹیرائیڈ سپرے لونگ ٹرم میں استعمال کرنا ٹھیک نہیں رہتا کیوں کہ اس کے سائیڈ افیکٹس ہوتے ہیں اور
اس سے شوگر کی بیماری کا خطرہ ہوتا ہے . avamys سے ایسا کوئی مسلہ نہیں . avamys بہت اچھا سپرے ہے .
بیماری کا لونگ ٹرم حل ہے .مسلسل استعمال کرنے کی ضرورت نہیں . تین دن میں ایک دفعہ استعمال کر لیں . اسپیشلسٹ نے مجھے کہا تھا ہم پوری کوشش کریں گے کہ آپریشن نہ کریں . کیوں کہ بہت سے کیسز میں آپریشن سے بھی مسلے حل نہیں ہوتے .مریض کو صبر سے پراپر علاج کروانا ہوتا ہے . اس کے بعد میرے ٹیسٹ لئے گے . اور کنفرم کیا گیا کہ مجھے ڈسٹ مائٹس سے الرجی ہے . یہاں کے سرکاری ادارے این ایچ ایس کی طرف سے باقاعدہ مختلف قسم کی الرجی ز کے بارے میں آگاہی مہم چلائی جاتی ہے . ان کی ویب سائٹ پہ انہونے ڈسٹ مائٹس الرجی سے بچنے کے طریقے بتائے ہیں . دسٹ مائٹس....انسانی جسم کے ڈیڈ سیلز کو کھاتی ہیں . یہ کارپٹ اور بیڈ میٹرس وغیرہ میں ہوتی ہیں. ان کا انسان کو کوئی نقصان نہیں . لیکن یہ میرے جیسوں کو الرجی ضرور کر دیتی ہیں. ان سے کیسے بچا جائے. انٹی الیرجی بیڈنگ لیں. میں نے رضائی ، تکیے اور میٹریس کوور ... انٹی الیرجی لیا ہے . رضائی کے کوور اور بیڈ شیٹ کو اگر ساٹھ ڈگری سے زیادہ گرم پانی پہ دھویا جائے تو ڈسٹ مائٹس مر جاتی ہیں . جتنی ممکن ہو ... صفائی رکھی جائے . یہ طریقے ہیں جن سے ڈسٹ مائٹس پہ قابو پایا جا سکتا ہے .
صحت ہزار نعمت ہے . اگر انسان جسمانی طور پہ فٹ نہیں تو وہ کچھ بھی نہیں کر سکتا . اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں .میں نے بہت سے لوگوں کو یہ sinus والا مسلہ ہوتے دیکھا ہے .
لوگ حکیموں کے پاس جاتے ہیں . دیسی نسخے آزماتے ہیں . کوئی ہومیو پتھک علاج کرواتا ہے . لیکن اس کا بیسٹ علاج ... اچھا ای این ٹی اسپیشلسٹ ہی کر سکتا ہے .امید ہے میری اس پوسٹ سے دوستوں کی آگاہی میں اضافہ ہو گا .
احمد فہیم
یار ایس بچے دی آواز تے نال پنجابی شاعری وی زبردست چَس کرا دتی مُنڈے دی آواز نے
واہ میریا مولا تیرے کیسے رنگ نیارے
کئی نخریاں دے نال کھاندے کئی بُھکے مرن وچارے
اپنی ذاتی معلومات شناختی کارڈ نمبر
تاریخ اجراء،
تاریخ تنسیخ،
انگلیوں کے نشان،
شناختی کارڈ کی کاپی،
خاندانی تفصیلات غیر متعلقہ افراد کو نہ دیں۔
جعلی کالز اور ایس ایم ایس کے دھوکوں سے ہوشیار رہیں۔
ڈیٹا کی حفاظت @NadraPak کے ساتھ ساتھ آپ کی بھی زمہ داری ہے
#محتاط_رہیں_محفوظ_رہیں
نوزائیدہ بچوں میں یرقان ایک بہت عام حالت ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق ہر دس میں سے چھ بچوں کو پیدائش کے بعد یرقان ہوتا ہے اور قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں میں یہ شرح دس میں سے آٹھ ہے۔
زیادہ تر ہمیں اس کے علاج کی ضرورت نہیں ہے اور یہ خود ہی ٹھیک ہو جاتا ہے۔
والدین کو معلوم ہونا
ساگودانہ صحت کا قدرتی محافظ
ساگو دانہ چھوٹے چھوٹے سفید رنگ کے دانے ہوتے ہیں جنہیں دودھ یا پانی میں پکایا جاتا ہے۔
یہ ایک درخت کے تنے سے حاصل کیے جاتے ہیں۔ یہ ایک پام نما درخت ہوتاہے۔ جسے ساگو پام ( Sago Palm) کہا جاتا ہے۔ ہندی، پنجابی اور بنگالی میں سابو دانہ کہا جاتا ہے
1👇
7: And last, Balms and Vapor rubs. Balms improve breathing, relieve Congestion and ease Cold and Flu Symptoms. Massage on the chest, neck, nose, forehead and back helps children get a good sleep. (n/n)