السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
صبح بخیر،
اللہ پاک آپ کو لمبی، بابرکت، خوشحال اورصحت و سلامتی والی عمر نصیب فرمائے۔
ہر قسم کی بیماری، پریشانی، دکھ، تکلیف، آزمائش اور مصیبت سےمحفوظ رہیں۔
تمام جائزحاجات کو قبولیت کا درجہ عطا ہو۔
ہمیشہ کامیابی و کامرانی مقدر رہے۔
خوش رہیں۔
آمین۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
یوم عرفہ کے روزہ کے بارے میں میں اللہ سے امید کرتا ہوں کہ وہ گزشتہ ایک سال اور آئندہ ایک سال کے گناہوں کا کفارہ ہو جائے گا، اور اللہ سے یہ بھی امید کرتا ہوں کہ یوم عاشورہ ( دس محرم ) کا روزہ گزشتہ ایک سال کے گناہوں کا کفارہ ہو گا ۔
(ترمذی،۲۴۲۵)
حضرت معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا:
اللہ جس کے ساتھ خیر کا ارادہ کرتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا فرما دیتا ہے اور میں تو صرف تقسیم کرنے والا ہوں اور دیتا اللہ ہے۔
(بخاری، ۷۳۱۲)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے جو ( مصیبت کے وقت ) اپنے رخسار پیٹے، گریبان پھاڑ ڈالے، اور جاہلیت کی پکار پکارے۔
(صحیح بخاری،۳۵۱۹)
پاکستان ائیر فورس سعودی عرب پہنچ گئی ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جب جنگیں در جنگیں ہونگی تو اللہ غیرعرب میں سے ایک فوج اٹھائے گا جو عربوں سےاچھے سوار ہونگے اوربہتر ہتھیار رکھتے ہوں گےاللہ اسکے ذریعہ دین کی مدد فرمائے گا سنن ابن ماجه
رسولِ کریم ﷺ نے ہمیں دولت کا معیار سکھا دیا—
وہ دولت جو اخلاق، نرمی اور حسنِ سلوک میں چھپی ہے۔
ماں باپ کے قدموں میں جھک جانا، اُن کے دل کی بات سمجھ لینا،
یہی وہ خزانہ ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتا۔
جس کے اخلاق خوبصورت ہوں، وہی حقیقت میں سب سے امیر ہے۔
ﷺ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”مومن کو کوئی کانٹا بھی چبھتا ہے، یا اس سے بھی کم کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کا ایک درجہ بلند اور اس کے بدلے اس کا ایک گناہ معاف کر دیتا ہے“۔
(جامع ترمذی، ۹۶۵)
" درود پاک کی فضیلت "
حضرت محمد مُصطفیٰ ﷺ نے فرمایا:
مسلمان جب تک مجھ پر دُرُود شریف پڑھتا رہتا ہے فرشتے اُس پر رحمتیں بھیجتے رہتے ہیں ،اب بندے کی مرضی ہے کم پڑھے یا زیادہ ۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
جب کوئی قوم عہد توڑتی ہے تو ان میں قتل عام ہوجاتا ہے، جب کسی قوم میں فحاشی عام ہوجاتی ہے تو اللہ تعالیٰ ان پر موت کو مسلط کردیتا ہے اور جب کوئی قوم زکوٰۃ کی ادائیگی روک لیتی ہے تو اللہ تعالیٰ ان سے بارش روک لیتا ہے۔
(السلسلۃ الصحیحۃ، ۱۷۸۳)
حضرت انس بن مالک ؓ بیان کرتے ہیں، رسول الله ﷺ نے فرمایا:
اللَّهُمَّ اجْعَلْ بِالْمَدِينَةِ ضِعْفَيْ مَا جَعَلْتَ بِمَكَّةَ مِنَ الْبَرَكَةِ
اے الله! مدینہ میں وہ برکت دوگنی کر دے جو تو نے مکہ میں رکھی ہے.
بخاری 1885
(مسلم 3326؛ مشکوۃ 2754)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
" جمعے کے دن میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ کو ئی مسلمان اللہ تعا لیٰ سے کسی خیر کا سوال کرتے ہو ئے اس کی موافقت کرتا ہے تو اللہ تعا لیٰ اسے وہی خیر عطا کر دیتا ہے”
فرمایا یہ ایک چھوٹی سی گھڑی ہے ۔
(مسلم،کتاب الجمعہ ،۱۹۷۳)