اگر 2018 میں دھاندلی ہوئی تو تمام کرداروں کے نام لیئے جائیں پھر 2024 والے بھی تمام کرداروں کے نام لیئے جائیں ، اب اگر بات دور تک جاتی ہے جانیں دیں عوام بھی دیکھے کہ کتنی دور جاتی ہے.
دونوں پر کریں - اس ہی وقت یہ اوفر قبول کرنا چاہئیے اور 2018 اور 2024 کے الیکشن دونوں ایک ہی وقت کھولنے چاہئیں - سب آ کر ثبوت پیش کریں - بیرسٹر گوہر سلمان راجا اور شاہد خٹک کوئی دائر کیے بغیر یہ آفر مان لیں!
پاکستان کی تاریخ میں اس سے سنہرا موقع نہ آیا اور نہ شاید کبھی آئے، PTI کو فوری طور پر وزیراعظم کا 2018 کے الیکشن کی تحقیقات کا مطالبہ مان لینا چاہیے۔ چُھری خربوزہ پر گرے یا خربوزہ چُھری پر، نقصان خربوزے کا ہی ہوتا ہے، الیکشن 2018 کا کُھلے یا 2024 کا، نقصان الیکشن چوری کرنیوالوں کا ہی ہو گا، لہذا یہ ہائبرڈ نظام زہر کا پیالہ تو پی لے گا مگر 2018 الیکشن کی تحقیقات نہیں کروائے گا۔ لیکن اب تو وزیراعطم قومی اسمبلی میں کھڑے ہو کر پیشکش کر چکے ہیں، اب ن لیگ آگے آگے اور اپوزیشن کو پیچھے پیچھے بھاگنا چاہیے کہ کھولو 2018 کا الیکشن۔ روز اس پر پریس کانفرنس کریں، اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج کریں، سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کر دیں کہ کھولو 2018 کا الیکشن۔ ریاست 2024 کی چوری بچانے کیلئے کبھی 2018 نہیں کھولے گی لیکن اپوزیشن کی جیت دونوں صورتوں میں ہو گی
ن لیگ کا دعوی ہے کہ 2018 میں ان کے ساتھ بدترین دھاندلی ہوئی، آر ٹی ایس بٹھا کر ان کی اکثریت کو اقلیت میں بدلا گیا تو اب وہ حکومت میں ہیں، اداروں کی حمایت بھی حاصل ہے تو تحقیقات کرائیں، ایک ایک چیز قوم کے سامنے ثبوتوں کے ساتھ رکھ دیں۔ تاریخی طور پر ثابت ہو جائے جیسے آئی جی آئی کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے میں ثابت ہوگیا تھا۔
2018 سے تحقیقات کریں، وہ حکومت جائز تھی تو یہ بھی جائز ہے۔ شہباز شریف
مناسب بات ہے، 18 سے تحقیقات کریں اور دیکھیں کس الیکشن میں 32 ہزار لینے والا اسمبلی پہنچایا گیا، ایک لاکھ 52 ہزار والا ہار گیا۔ تحریک انصاف کو آفر قبول کرنی چاہیے
آپ ملکی نظام انصاف کی ستم ظریفی چیک کریں کہ
تقریبا 3 سال سے شاہ محمود قریشی قید ہیں، انکو اب تک کسی ایک مقدمہ میں سزا نہیں ہوئی، درج 54 مقدمات میں سے اب تک وہ متعدد میں بری ہوچکے ہیں باقیوں کے ٹرائل چل رہے، انکی دو کیسز میں ضمانت اٹکی ہوئی ہے اور انکی درخواست ضمانت پر سماعت ہی ممکن نہیں ہوپارہی۔
@iamowaisnoorani آپکے اتحادی ہی لگا رہے ہیں پابندیاں اور جسے آپ یہودی ایجنٹ کہتے تھے وہ پاکستان کی واحد حکومت ہے جسکے صوبے میں یوم فاروق پہ تعطیل ہوتی ہے