تو غنی از ھر دو عالم من فقیر
روزِ محشر عذر ھائے من پذیر
ور حسابم را تو بینی نا گُزیر
از نگاہِ مصطفیٰ پنہاں بگیر
اے اللہ میں تیرا منگتا ھوں، تو دو عالم کو عطا کرنے والا ھے۔ روزِ محشر میرا عذر قبول فرمانا اگر میرے نامہ اعمال کا حساب نا گزیر بھی ھے تو پھر اے میرے مولیٰ اسے میرے آقا محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی نگاہوں سے پوشیدہ رکھنا۔
یہ رباعی علامہ کی کسی کتاب میں درج نہیں ھے کیونکہ علامہ کے ایک عاشق رمضان عطائی کی گذارش پر علامہ نے یہ رباعی اُن کو عطا کر دی تھی۔
#قومی_زبان
عقل ہے تیری سِپَر، عشق ہے شمشیر تری
مرے درویش! خلافت ہے جہاںگیر تری
ماسِوَی اللہ کے لیے آگ ہے تکبیر تری
تُو مسلماں ہو تو تقدیر ہے تدبیر تری
کی محمّدؐ سے وفا تُو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا، لوح و قلم تیرے ہیں
#یوم_اقبال#قومی_زبان