موٹر ویز (درپیش مسائل اور انکا حل ) :—
موٹر ویز پاکستان کا نہایت قیمتی اثاثہ ھیں ، اس کلچر کی بنیاد سابق وزیر اعظم پاکستان جناب محمد نواز شریف نے رکھی ، حکومتیں اس اثاثے میں اضافے کیلئے کوشاں رھیں ۔۔۔
آج کی تحریر میں ھم موٹر ویز پر درپیش مسائل اور انکے حل پر روشنی ڈالیں گے :
1- بیشتر مقامات پر پشاور لاھور موٹر وے کی مینٹیننس غیر معیاری ھے ، پیوند کاری نہایت بھدی ھے ،مختلف رنگوں سے کام لیا گیا ھے ، کىئ مقامات پر سڑک کے لیول خراب ھو چکے ھیں ، اچ��نک جھٹکے لگنے شروع ھو جاتے ھیں ۔
2- کىئ مقامات سے باڑھ ٹوٹ چکی ھے چنانچہ جانوروں کا موٹر وے پر مٹر گشت معمول بن رھا ھے
#
3- ریسٹ ایریاز پر کمرشل سرگرمیوں کی ایسے بھرما�� کی گىئ ھے کہ لوگوں اور گاڑیوں کی نقل و حرکت کی جگہ کم پڑ چُکی ھے ، رات گئے ٹرالرز اور ٹرکس ان ریسٹ ایریاز کی پارکنگ لاٹ بن جاتے ھیں اور بسا واقات گاڑی یا مسافربس کی نقل و حرکت کی جگہ بھی نہیں ملتی
،
4-ان ریسٹ ایریاز پر اشیاۓ صرف کی قیمت معمول سے بہت زیادہ ھے ، دکانداروں کا استدلال ھے کہ کرایہ کی شرح بہت زیادہ ھے ، بسوں کے مسافر موٹر ویز پر کھانے پینے کی اشیا خریدنے کی سکت نہیں رکھتے !!
سوال یہ ھے کہ عام آدمی کو سہولت پہنچانے کے نام پر موٹر ویز کو حد سے زیادہ کمرشلائز کس نے اور کیوں کیا ؟؟
5- سکھر لاھور موٹر وے پر ریسٹ ایریاز کی حالت ناگفتہ بہ ھے ، انکی اپ فوری گریڈیشن ��ہایت اھم ھے ، اسی طرح سڑک کی مینٹیننس کىئ مقامات پر غیر معیاری اور تکلیف و شرمندگی کا باعث ھے ۔
6- ان موٹر ویز کے جنگلے کے ساتھ ساتھ تجاوزات اور رھائشی سکیموں کا جال بچھ رھا ھے جو انکے قدرتی حُسن کو بری طرح مجروح کر رھا ھے اور آلودگی میں اضافہ کر رھا ھے ۔۔
7- ھیوی وھیکلز کے ایکسل لوڈ کو چیک کرنے کا معیاری نظام نہ ھونے کے باعث موٹر ویز کی بس ٹرک لینز بری طرح متاثر ھو چکی ھیں چنانچہ بسوں ٹرکوں اور ٹرالوں والے جھٹکوں سے بچنے کیلئے دوسری لین استعمال کرتے ھیں نتیجۃً گاڑیوں کے استعمال کیلئے ایک ھی لین باقی بچتی ھے ۔۔۔
8- جگلوٹ سکردو موٹر وے 60 ارب میں بنی ، وہ روڈ ٹو ڈیتھ بن چکی ھے ، کوئ پر سان حال نہیں
تجاویز :-
1-اشیاۓ صرف کی قیمتیں کم کرنے کیلئے موٹر ویز کے ریسٹ ایریاز پر موجود ُ دکانوں اور ریسٹورینٹس کو محض ٹھکیدار اور حکومت کی کمائ کا ذریعہ بنانے کی بجاۓ عوامی فلاح کے ن��طۂِ نظر سے کرایے کم کیے جائیں
2-موٹر ویز کے گرد کم از کم 300 میٹر رقبہ زرعی رھنا چاھئیے تاکہ گرین بیلٹ برقرار رھے اور فطری خوبصورتی کے علاوہ گاڑیوں کے دھوئیں سے پیدا ھونیوالی آلودگی کو بیلینس ھو سکے ، موٹر ویز کے قریب منصوبہ بندی کے ساتھ صنعتی و رھائشی زونز بنائیں
3- نىئ موٹر ویز پر قومی وسائل خرچ کرنے سے پہلے موجود موٹر ویز کی اپ گریڈیشن کی جاۓ اور انکے ٹول کے ٹھیکے دیتے وقت عوامی مفاد میں سخت شرائط عائد کی جائیں اور NHA انکی مانیٹرنگ بھی کرے -- ان ریسٹ ایریاز کے ساتھ مزید جگہ ایکوائر کر کے وھاں ٹرالوں اور ٹرکوں کیلئے نئے پارکنگ ایریاز تعمیر کیے جائیں
4-جی ٹی روڈ بھی اسی ملک کا حصہ ھے ، نىئ موٹر ویز بنانے سے پہلے کراچی لاھور پشاور جی ٹی روڈ کی تعمیر ِ نو وقت کی بہت بڑی ضرورت ھے ۔
4- غیر معیاری مینٹیننس کرنیوالے ٹھکیداروں کی جواب طلبی کریں ! معلوم کیا جاۓ اس تباھی کے پیچھے کون ھے؟ ان ٹھکیداروں ھی کے خرچ پر معیاری مینٹیننس کروائیں یا انے خلاف تادیبی کاروائ کریں ۔۔
5- جگلوٹ سکردو روڈ کے گرد حفاظتی جنگلے اور لینڈ سلائیڈنگ سے بچنے کیلئے کورڈ کوریڈور وقت کی اشد ضرورت ھیں ، فوری توجہ درکار ھے
صلاۓ عام ھے یاران ِ نُکتہ داں کے لئے
چراغِ شام جلا ہے کہ دل جلا کوئی
حصارِ ضبطِ فغاں سے نکل چلا کوئی
نہ کُوئے یار میں آوارہ کوئی دیوانہ
نہ بزمِ یار میں باقی ہے منچلا کوئی
بدل گیا ہے سراسر مزاجِ اہلِ جنوں
نہ شوقِ مرگ نہ جینے کا ولولہ کوئی
سلامت آگئے مقتل سے غازیانِ عشق
نہ سر گرے ہیں نہ خیمہ کہیں جلا کوئی
وہی تو جادہء منزل ہے رہروانِ وفا
وہ رہگزار کہ جس پر نہیں چلا کوئی
فدائیانِ محبت كی بیعتیں ہیں الگ
امیر شہر سے کہہ دے یہ برملا کوئی
مآلِ کلمہء حق سے ظہیر ڈر کیسا
صلیب و دار پہ مرتا بھی ہے بھلا کوئی
بنیادی طور پر اللہ میاں اپنے وصف سے سب کو ارائیں پیدا کرتا ہے، ہر پیدا ہونے والے بچہ شروع میں ارائیں ہی ہوتا ہے، یہ تو بعد ازاں حضرت انسان اپنے امرِ ارادی سے متغیر ہوتا ہے، جو نہانا چھوڑ دیتا ہے وہ گجر ہو جاتا ہے، جو بغل میں جوتا دبائے دن بھر ننگے پاؤں کھالے گھڑتا وہ جاٹ ہو جاتا ہے، جو ٹُن ہو کر عقل و خرد سے غافل رہے وہ رانا ہو جاتا ہے، جسے کمیٹیاں لے کر دوڑنے کا چسکا پڑ جائے وہ شیخ ہو جاتا ہے وغیرہ۔۔
بنیادی طور پر ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبروں کی آمد کا مقصد حضرتِ انسان کو واپس اسکی اصل ارائینت کی طرف لانا ہی تھا۔۔
2023 سے 2025 اور 2026 کے اب تک کے عرصے کے طور پر شمار کریں 100 حملے خود کش حملے ہوئے جن میں، 847 جاں بحق اور 1,310 زخمی ہوئے نوے فیصد شھہد اور زخمی پشتون ہیں اور اب نظر ڈالیں حملہ کرنیوالو�� پر تمام حملے پشتوں تنظیموں نے قبول کئے حملہ کرنیوالوں میں ایک بھی پنجابی، سندھی، مہاجر، ہزارہ وال یا کوئ اور قومیت شامل نہیں، ہاں بلوچ تنظیموں کے حملے شامل ہیں لیکن وہ دس فیصد سے کم ہیں جن میں بھی 90فیصد پختون اور بلوچ شھید ہیں ! لیکن جب آپ کہیں کہ خدا کیلئے اپنے گریبان میں جھانکنیں اپنے کلچرل اور مذھبی معملات کو دیکھیں آپ کو صرف گالیاں نکالنے والے ملیں گے بہت کم کوئ عقل کی بات کرے گا، بس پنجابیوں کو گالیاں اور فوج کو صلواتیں سنانے سے مسئلہ حل نہیں ہو سکتا ہشتوںوں کو اپنی معاشرت پر گہرے فکرو نظر کی ضرورت ہے!!