امام زین العابدین علیہ السلام
جب حضرت نوح۴ کشتی بنا رہے تھے تو ایک بوڑھی مومنہ عورت روز اللہ کے نبی کے پاس اپنی گٹھڑی لے کر آتی اور کہتی
”اے اللہ کے نبی، کب کشتی روانہ ہوگی؟“
حضرت نوح ؑ فرماتے ”ابھی دیر ہے۔“
وہ عورت شام تک بیٹھی رہتی اور پھر اٹھ کر چلی جاتی
ایک دن حضرت نوح۴ نے فرمایا کہ اے عورت، جب جانا ہوا تو تمہیں بتا دیا جائے گا۔ یہ عورت واپس چلی گئی اور انتظار کرنے لگی کہ کب نوح بلائیں گے۔ اس دوران عذاب آگیا اور کشتی روانہ ہو گئی لیکن حضرت نوح علیہ السلام نے اس عورت کو نہ بلایا (ظاہری طور پر نوح ؑ کو اس کو بلانا بھلا دیا گیا)
جب طوفان تھما توایک دن حضرت نوح ؑ کے دل میں محبت اٹھی کہ شہر کو دیکھوں جہاں سے چلا تھا۔ وہاں آئے اور قریب جا کر دیکھا تو ایک جھونپڑی میں دیا جل رہا تھا۔ حضرت نوح ع یہ دیکھ کر چونک گئے کہ روئے زمین پر کوئی ایسا گھر بھی ہے کہ اتنے عظیم طوفان کے بعد بھی جس میں چراغ جل رہا ہے
انہوں نے وہاں تکبیر بلند کی تو وہ عورت سامان لے کر آگئی اور کہنے لگی ”یا نبی اللہ، کیا کشتی تیار ہے چلیں؟“ حضرت نوح ؑ نے حیرت سے اسکو دیکھا اور کہا رکو بڑھیا کیا تمہیں کچھ بھی پتہ نہیں چلا"
وہ کہنے لگی ”یا نبی اللہ، کیا نہیں پتہ چلا؟
فرمایا
اتنا بڑا سیلاب آیا، بارش آئی، تمہیں کچھ بھی پتا نہیں چلا
بڑھیا کہنے لگی ” یا نبی اللہ، بس ایک دن بادل گرجے تھے اور کچھ ہلکی سی پھوہار پڑی تھی“
حضرت نوح۴ حیران ہو کر آسمان کی طرف دیکھنے لگے اور کہا ” میرے اللہ، یہ کیا ماجرا ہے؟“
اللہ تعالیٰ نے حضرت نوح ؑ پر وحی بھیجی کہ اے میرے پیارے نبی، اس عورت کے دل میں چونکہ تمہاری محبت تھی اور تم نے اسے پابند کر دیا تھا اور چونکہ تمہارا اس سے وعدہ بھی تھا کہ نجات کی کشتی میں اسے لے جاؤ گے، تب جبکہ تم نے اپنا وہ وعدہ پورا نہیں کیا لیکن اے نوح ؑ، میں تو تمہارے وعدے کا ذمے دار تھا، اس لیے میں نے اس بڑھیا تک عذاب پہنچنے ہی نہیں دیا
امام سجاد علیہ السلام نے پاس بیٹھے مومنین سے فرمایا
اے مومنو، یہ حدیث قیامت تک کے مومنین تک پہنچانا تم پر واجب ہے انہیں بتا دو کہ جس نے ہم سے محبت کی، قیامت کا عذاب ضرور آئے گا لیکن جیسے اس بڑھیا کو پتہ نہیں چلا، ہمارے مومنوں کو بھی پتہ نہیں چلے گا کہ کب قیامت آئی اور کب چلی گئی
مصباح الھدیٰ ج1 ص58.
The disastrous situation in Gaza is no longer making headlines in Western media.
A Silent Genocide is going on with almost zero attention. It is shameful. And an indication that Israel has succeeded in one aspect of its effort to start wars to divert attention on failures.
Breaking News: Congressman Thomas Massie is reading Articles of Impeachment against @SecWar Pete Hegseth on the House floor now.
Watch here: https://t.co/w249wW2RVe
This is disturbing.
Republican Congressman @RepThomasMassie just read his articles of impeachment for Pete Hegseth on the House floor.
Below he discusses the illegal strike that killed fleeing school children in Iran.
It's chilling to listen to.