سوراب کے گوندان میں مبینہ بمباری، مولانا ہدایت الرحمٰن کا فوری تحقیقات کا مطالبہ
خواتین و بچوں سمیت شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے حقائق قوم کے سامنے لانے کا مطالبہ۔
’’بلوچستان کے عوام کو بمباری نہیں، امن، تحفظ اور انصاف چاہیے۔‘‘
محکمہ اطلاعات حکومت بلوچستان کی جانب سے 79ویں یومِ آزادی پر ’’ٹک ٹاک آزادی چیلنج 2026‘‘ کا اعلان
شہریوں کو بلوچستان کی ثقافت، خوبصورتی اور مثبت تشخص اجاگر کرنے والی ویڈیوز کے ذریعے چیلنج میں شرکت کی دعوت۔
#TikTokAzadiChallenge2026#Balochistan#IndependenceDay@dpr_gob
ثناء اللہ اچکزئی کے انتقال پر وزیر داخلہ کا اظہارِ افسوس
میر ضیاء اللہ لانگو نے اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر تعزیت اور مرحوم کے لیے مغفرت کی دعا کی۔
#Balochistan#Quetta
بلوچستان میں بمباری کی افواہوں پر شہری کی وضاحت
شہری کا کہنا ہے کہ کوئی جہاز یا بمباری نہیں ہوئی، بلوچستان میں امن ہے۔ عوام سے 14 اگست جوش و جذبے کے ساتھ منانے اور افواہوں پر یقین نہ کرنے کی اپیل۔
#Balochistan#Pakistan#14August
سوات کے اسپتال میں مریض کے لیے بیڈ تک دستیاب نہیں!
مریض کے والد کے مطابق ڈاکٹر نے اپنی چارپائی لانے کا کہا، جو 200 روپے کرائے پر لائی گئی۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے دعووں کے برعکس صحت کی صورتحال پر سوالات اٹھ گئے۔
#Swat#KPK#Health#SohailAfridi
’’عمران خان کے لیے سچے دل سے نکلو، عوام تمہیں سر کا تاج بنا لے گی‘‘
خیبر اسٹریٹ موومنٹ کے مناظر؛ کارکنوں کا کہنا ہے کہ عوام آج بھی سہیل آفریدی سے محبت کرتی ہے، اور اس محبت کی وجہ عمران احمد خان نیازی ہیں۔
#ImranKhan#SohailAfridi#KhyberStreetMovement
کوئٹہ سمیت 6 اضلاع میں گیس سپلائی معطل
بولان ریور بیڈ میں 18 انچ قطر کی مین گیس پائپ لائن کی والو اسمبلی میں دھماکے کے باعث کولپور، مچھ، مستونگ، قلات، پشین اور زیارت میں گیس سپلائی معطل ہوگئی۔ کوئٹہ کے بعض علاقوں میں بھی پریشر متاثر ہونے کا امکان ہے۔
#SSGC#Quetta#Balochistan
چاغی: نجی مائننگ کمپنی کی مائنز پر مسلح افراد کا حملہ
ماہیان کور میں 8 مسلح نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے نجی مائننگ کمپنی کی مائنز پر حملہ کرکے عملے کے 7 افراد کو اغوا کرلیا، جبکہ لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی ساتھ لے گئے۔
#Chagai#Balochistan#Mining
سینڈک منصوبے کی پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی، گھروں کو نقصان
چاغی میں پائپ لائن پھٹنے سے پانی رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا، متعدد گھروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ اطلاع کے باوجود حکام موقع پر نہیں پہنچے۔
#Saindak#Chagai#Balochistan
"مریم کی ٹچکُلے اینڈ ٹچکُلے کمپنی" 😂
طنزیہ انداز میں کہا گیا:
"یہ سڑک مریم کی ٹچکُلے اینڈ ٹچکُلے کمپنی نے بنائی تھی، صرف تین دن میں اللہ کو پیاری ہوگئی۔ ماشاءاللہ، کیا خوبصورت نظارے ہیں، پوری سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے!" 😂
#MaryamNawaz#Roads#Punjab#Development#Sarcasm
سوئی ماسٹر پلان، وزیراعلیٰ کی دوٹوک ہدایت
میر سرفراز بگٹی: منصوبے بروقت اور معیاری مکمل کیے جائیں، غیر معیاری کام پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ سوئی کو جدید سِوک سٹی بنایا جائے گا۔
#Balochistan#Sui#Pakistan#Trending#quetta
بولان: مسافر ویگن الٹ گئی، 7 افراد زخمی
مچھ کے قریب قومی شاہراہ پر سبی سے کوئٹہ جانے والی مسافر ویگن حادثے کا شکار ہوگئی۔ 7 افراد زخمی، دو کو مچھ ہسپتال جبکہ پانچ کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔
#Bolan#Balochistan#Quetta#BreakingNews#PakistanNews
ورلڈ بینک کا بلوچستان کے فنڈز کی منتقلی پر اعتراض، 1 لاکھ 19 ہزار خاندان متاثر
فنڈز کی منتقلی سے 119,049 مستحق خاندان مالی امداد سے محروم، ورلڈ بینک نے تشویش کا اظہار کردیا۔
مزید اہم خبروں کے لیے ہمیں فالو کریں۔
#Pakistan#Balochistan#PakistanNews#BreakingNews#TrendingPakistan
تربت میں کھلی کچہری، سڑکوں کی روزانہ بندش پر نوجوان کا سوال
اسلام آباد میں زیرِ تعلیم تربت کے نوجوان نے کھلی کچہری میں سڑکوں کی روزانہ بندش پر سوال اٹھایا۔ سوال کا جواب کمانڈنٹ مکران اسکاؤٹس بریگیڈیئر حشمت اللہ نے دیا۔
#Turbat#Balochistan#OpenCourt#MakranScouts