Liberal | Leftist | Deputy Information Secretary PSF Lahore Division | President State Of Youth Lahore Chapter By @KidsRights | Devotee Of @BBhuttoZardari by ♡
مسلم لیگ ن کے شرپسند عناصر کی جانب سے آزاد کشمیر میں وقار اور اصول پسندی کی سیاست کی علامت، صدرِ ریاستِ آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملہ قابل مذمت ہے، چوہدری لطیف اکبر پر حملے کے بعد انہی کے انتخابی حلقے ایل اے 31 میں میرے کارکن مشتاق شاہ کو شہید کردیا گیا، گولی، لاٹھی اور زورزبردستی سے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے عوام کے ووٹ پر ڈاکا ماررہی ہے، چوہدری لطیف اکبر پر حملے کے ذمہ داروں اور جیالے مشتاق شاہ کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔
کشمیر کے عوام کے ووٹ کا احترام کرنا ہوگا۔ منصفانہ انتخابات ہونے دیں، جس کا ووٹ نکلے اسی کی حکومت بننے دیں۔ یہی جمہوریت کا اصول ہے اور یہی کشمیری عوام کا حق ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قومی مفاد کو مقدم رکھا ہے۔ ہم اسلام آباد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں تاکہ ملک کو درپیش مسائل کا مقابلہ کیا جا سکے اور قومی معاملات کو ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھایا جا سکے۔ ہم آج بھی صبر کر رہے ہیں، کیونکہ ہمارے لیے پاکستان اور عوام کا مفاد سب سے اہم ہے۔ لیکن ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔
اگر کوئی ہم سے لڑائی چاہتا ہے تو لڑائی چھیڑ لے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس تمام جمہوری اور آئینی آپشنز موجود ہیں، اور ہم احتجاج کرنا بھی جانتے ہیں۔
10 اگست کو کشمیر کے عوام صرف پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ نہیں دیں گے، بلکہ اپنے ووٹ کا تحفظ بھی کریں گے۔ کسی کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالے یا ان کے مینڈیٹ کو پامال کرے۔
اور میں آج واضح کر دینا چاہتا ہوں: اگر کشمیر کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہوئی، اگر ان کے ووٹ کے ساتھ ظلم ہوا، تو میں خود عوام کے ساتھ کھڑا ہوں گا، ان کے ساتھ بیٹھوں گا اور ان کے حق کے لیے احتجاج کروں گا۔
طاقت کا اصل سرچشمہ عوام ہے۔ کشمیر کا فیصلہ کشمیر کے عوام ہی کریں گے۔
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ملکی تاریخ کا اہم سنگ میل ہے، یہ ایک تاریخی پیشرفت ہے، جس سے ہماری دفاعی صلاحیتیں مزید مضبوط ہوں گی، یہ معاہدہ نہ صرف سعودی عرب، پاکستان اور ترکی کے مستحکم اور محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے بلکہ خطے اور عالمی امن کے لیے ایک تاریخی دستاویز ہے، اس معاہدے کو ممکن بنانے میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردار قابل ستائش ہے۔
PPP Lahore remembers the Martyrs of democracy Usman ghani , Razaq jharna and idrees totee . PPP is the only party whose workers and leaders both gave their lives to strengthen the roots of Pakistan . PPP Lahore sec gen dr Ayesha Shaukat urged the workers to unite fir one last punch “ and get rid of the Zia remains “
His remains do not know the value of democracy . They are dividing the country into Lahore Karachi Peshawar .Pakistan is one country ! Save Pakistan from this traders party .,
“Girti huwiw deewar ko aik Dhaka aur do “ @RPAPPP@faisalmirppp@ZainabAliPPP@bushramaneka75@DaleekC_PPP@ghuman_ar@BasharatAliPPP@BBhuttoZardari@KlasraRauf@AkhtarKhan16@Shahwaizoffice
مظفرآباد کے ایل اے 27 میں مسلم لیگ ن کی دھاندلی 2.0 پکڑی گئی، پرائزیڈنگ افسران اپنے پولنگ اسٹیشن کے بجائے بیلٹ پیپرز کے ہمراہ رات دیر تک یونین کونسل کی بھیڑی مسلم لیگ ن کے رہنما کے گھر بیٹھ کر جعلی ٹھپے لگاتے رہے، آدھی رات کو فرار ہوتے ہوئے پکڑے گئے اور پاکستان پیپلزپارٹی کے احتجاج کے باوجود یہی پولنگ عملہ اس وقت پولنگ اسٹیشن میں موجود ہے اور انتخابی فرائض ادا کررہا ہے۔
مظفرآباد کے ایل اے 27 میں مسلم لیگ ن کی دھاندلی 2.0 پکڑی گئی، پرائزیڈنگ افسران اپنے پولنگ اسٹیشن کے بجائے بیلٹ پیپرز کے ہمراہ رات دیر تک یونین کونسل کی بھیڑی مسلم لیگ ن کے رہنما کے گھر بیٹھ کر جعلی ٹھپے لگاتے رہے، آدھی رات کو فرار ہوتے ہوئے پکڑے گئے اور پاکستان پیپلزپارٹی کے احتجاج کے باوجود یہی پولنگ عملہ اس وقت پولنگ اسٹیشن میں موجود ہے اور انتخابی فرائض ادا کررہا ہے۔
@BBhuttoZardari
ہماری حق حاکمیت، حق ملکیت اور حق روزگار کی جدوجہد جاری رہے گی اور یہ تحریک اب کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں تک محدود نہیں رہے گی۔
انشاء اللہ تعالیٰ حق حاکمیت، حق ملکیت اور حق روزگار کی تحریک کو میں پورے پاکستان میں چلاؤں گا۔
میرا مسلم لیگ نواز کے دوستوں کے لئے بس اتنا پیغام ہے کہ آپ کو وہ آواز سنائی دے رہی ہے!! ذرا غور سے سنیں! ٹک ٹک ٹک ٹک
آپ کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔
3/3 🧵
یہ صاف و شفاف انتخابات نہیں تھے، یہ دھاندلی الیکشن تھے، یہ گولی الیکشن تھے، یہ قاتل الیکشن تھے، یہ خونی الیکشن تھے۔
اس سب کے باوجود آپ نے پاکستان پیپلزپارٹی کو نو انتخابی نشستوں پر کامیاب کروایا ہے۔
میرپور اور مظفرآباد میں جو سیٹیں آپ سے چوری کی گئی ہیں، وہ انشاء اللہ تعالیٰ میں آپ کو دلواؤں گا۔
آپ نے چار اگست کو باذل نقوی اور جاوید ایوب کو مظفرآباد سے جتوانا ہے اور مسلم لیگ ن کی سازش ناکام کرنا ہے۔
10اگست کو پونچھ کی باری ہے، میں پونچھ آرہا ہوں، میں انشاء اللہ تعالیٰ باغ میں جلسہ کروں گا۔
پاکستان پیپلزپارٹی ہمت نہیں ہارتی، ہم پیچھے نہیں ہٹتے اور ہم کبھی میدان نہیں چھوڑتے، آپ اپنی تیاری کریں۔
2/3 🧵
1/3 🧵
میں کشمیر کے غیور، غیرت مند اور بہادر عوام کو سلام پیش کرتا ہوں کہ جس بہادری اور دلیری کے ساتھ آپ نے مسلم لیگ ن کی دھونس، دھاندلی اور گولیوں کا مقابلہ کیا ۔۔ میں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان نے شہادت قبول کی، ہمارے رکن قومی اسمبلی کے ہاتھ میں گولی لگی، ہمارے ریاست آزاد جموں و کشمیر کے صدر پر حملہ ہوا
مگر
آپ ہمت نہیں ہارے، آپ پیچھے نہیں ہٹے اور آپ نے پوری دنیا کو دکھادیا کہ کیسے پاکستان پیپلزپارٹی کشمیر کے حق حاکمیت، حق ملکیت اور حق روزگار سمیت عوام کے حقوق کے لئے لڑتی ہے۔
آزاد جموں و کشمیر میں چوہدری لطیف اکبر کے انتخابی حلقے ایل اے 31 کھاوڑہ میں ایک اور افسوس ناک واقعے میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین جونیجو پر حملہ ہوا ہے جس کی میں مذمت کرتا ہوں اور مطالبہ کرتا ہوں کہ ذمہ داروں کو فی الفور گرفتار کیا جائے، مصطفی آباد کے پولنگ اسٹیشن پر قابض مسلم لیگ ن کے شرپسند عناصر باہر نکلے اور میرے کارکنوں پر براہ راست گولیاں چلادیں، وہ پولیس سے مدد مانگتے رہے مگر کوئی بچانے نہیں آیا، یہ صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے، چونکہ مسلم لیگ ن میرٹ پر انتخابات نہیں جیت سکتی لہذا وہ مذموم ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔
Despite this admission from the rigging party the ECP has still failed to take action on our complaints from phase 1. Had they done so the credibility of today’s phase 2 election would have been restored. The PPP reserves the right to protest and demand reelection in phases where rigging took place and the election commission failed to act. We have already sent multiple written complaints about ballot stuffing and illegal removal of our polling agents in today’s election. It is hoped the election commission acts swiftly and at least maintains fairness in round 2.
کشمیر کے عوام کی مشکلات فوری ختم ہونا چاہئیں، انٹرنیٹ اور بینکنگ بحال ہونا چاہئیے، کھانا دوا اور ضروری سامان ان تک پہنچنا چاہئیے۔
تعلیم، کاروبار اور روزگار دوبارہ معمول پر آنا چاہئیے۔
آزاد کشمیر اسمبلی سچ اور مفاہمت کے کمیشن کے قیام کے حوالے سے قرارداد منظور کرچکی ہے۔
اب احتجاج کرنے والے اور وفاق، دونوں اس کمیشن کو تسلیم کریں۔
احتجاج اور کارروائی کا سلسلہ فوراً معطل ہو، ٹرتھ اینڈ ری کنسیلیشن کمیشن سے کچھ نہیں چھپایا جائے گا اور ہر متاثرہ خاندان کو انصاف ملے گا۔
یہی کشمیر میں امن و انصاف کا راستہ ہے۔
اگر آپ اس سب سے اتفاق کرتے ہیں تو دو اگست کو تیر پر مہر لگائیں۔
I have received JKJAAC’s response to my letter proposing the establishment of a Truth and Reconciliation Commission, together with their accompanying proposal.
Every loss of life is a national tragedy. My immediate priority is to help end the present crisis, bring relief and restore normal life for the people of Azad Jammu and Kashmir as quickly as possible.
I welcome their willingness to engage with the proposed Commission as a possible institutional path forward, one now endorsed by the AJK Legislative Assembly, and will study their proposal carefully.
I will also now consult the Prime Minister of AJK, who will approach the Federal Government and other relevant stakeholders to seek their initial views and assess whether sufficient common ground exists to take a consensus proposal forward. - BBZ
کشمیر کے نوجوانوں! حقِ روزگار کا مطلب بالکل سیدھا ہے کہ کشمیر کے وسائل سے یا کشمیر کی زمین پر جو نوکریاں ہوں، ان پر پہلا حق کشمیر کے نوجوانوں کا ہو۔
ہر ہائیڈل پراجیکٹ، ہر روڈ پراجیکٹ اور ہر ٹورازم ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں مقامی افراد کی نوکریاں لازمی ہونا چاہئیں۔
یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ زمین کشمیر کی ہو، وسائل کشمیر کے ہوں مگر نوکریاں کسی اور کو ملیں۔
کشمیر کے وسائل، کشمیر کی زمین اور روزگار کشمیر کے نوجوان کا!!
دو اگست کو حقِ روزگار کے لئے تیر پر مہر لگائیں۔
میں کشمیر کے لیے ہر بس، ہر روڈ، ہر اسکول اور ہر اسپتال کے قیام کا خیرمقدم کرتا ہوں
مگر کشمیر کا ووٹ کسی تحفے کی قیمت نہیں ہوسکتا۔
مظفرآباد کو بس بھی چاہئیے اور اختیار بھی!
روڈ بھی چاہئیے اور روزگار بھی!
اسپتال بھی چاہئیے اور انصاف بھی!
کشمیر کے عوام کو ترقی کے ساتھ اپنے حقوق بھی چاہئیں۔
اگر آپ وہ تمام حقوق چاہتے ہیں جو ہر پاکستانی شہری کو حاصل ہیں تو دو اگست کو آپ کا ووٹ انہی حقوق کا فیصلہ کرے گا۔
تیر پر مہر لگائیں۔
میں کشمیر کے عوام کو وہی حقوق دلوانا چاہتا ہوں، جو ہر پاکستانی شہری کو حاصل ہیں۔
ان حقوق میں سے دوسرا حق ہے حق ملکیت!
حق ملکیت کا مطلب ہے کہ کشمیر کے پانی، بجلی، زمین اور جنگل سمیت تمام وسائل پر پہلا حق کشمیر کے عوام کا ہو۔
کشمیر کے پانی سے پاکستان روشن ہوتا ہے تو کشمیر کے گھروں، اسکولوں اور اسپتالوں کو بھی اس کا پورا فائدہ ملنا چاہئیے۔
کشمیر کے وسائل سے چلنے والے ہر منصوبے کا حساب عوام کے سامنے ہو اور اس کا واجب حصہ کشمیر تک پہنچے۔
وسائل کشمیر کے ہیں تو پہلا حق بھی کشمیر کا ہے۔
دو اگست کو حق ملکیت کے لئے تیر پر مہر لگائیں۔
میں کشمیر کے عوام کو وہی حقوق دلوانا چاہتا ہوں، جو ہر پاکستانی شہری کو حاصل ہیں
اور ان حقوق میں سب سے پہلا حق ہے حقِ حاکمیت
حقِ حاکمیت کا مطلب ہے کہ آپ کا ووٹ، آپ کا فیصلہ
آپ جس کے حق میں ووٹ ڈالیں، نتیجہ بھی اس کے حق میں نکلے۔
کشمیر کی حکومت اور کشمیر کے مستقبل کے فیصلے کشمیر کے عوام خود کریں
اور
پاکستان کے جن اداروں میں کشمیر کے پانی، بجلی اور بجٹ کے فیصلے ہوتے ہیں، وہاں کشمیر کی اپنی کرسی اور اپنی آواز ہو۔
دو اگست کو حقِ حاکمیت کے لئے تیر پر مہر لگائیں کیونکہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر کرے گا۔