لفظ چیختے ہیں میرے سامنے۔۔۔۔۔کوئی چیخ طنز سناتی ہے تو کوئی لاپروائی اور بے اعتنائی۔۔۔ کوئی فریب تو کوئی مکاری اور کوئی برسوں کی شناسائی کے باوجود اجنبیت کا احساس دلاتی ہے۔۔۔۔مجھ سے ہم کلام نہ ہو کوئی ✍🏻💔
ذِی حِــــــس
میں نے اپنے ہی ہاتھوں اُن جذبات و احساسات کا گلا گھونٹ دیا جو مجھے ایک نئی زندگی دے سکتے تھے اور انہیں دل کی بنجر زمین میں دفن کر آئی ۔۔۔۔✍🏻🌚
ذِی حِــــــس
زندگی اُس پر بھاری ہوتی جا رہی تھی۔۔۔ اُس نے نم آنکھوں سے اپنے اردگرد نگاہ دوڑائی مگر کوئی ذی حِس اپنے پاس نہ پایا۔۔۔۔ وہ تنہا تھی۔۔۔ بالکل تنہا۔۔۔🥺✍🏻
ذِی حِــــــس
کشمیر کے نام پر دعوے کرنے والو آج دو کشمیری خواتین کی میتوں کے ساتھ ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں جو سلوک ہوا اس پر تمہاری زبانیں کیوں گنگ ہیں؟میتوں کے جسم سیدھے تک نہ کیے گئے،سروں پر پٹیاں نہ باندھی گئیں،خون تک صاف نہ کیا گیا۔کیا یہی وہ احترام ہے جس کے دعوے تم کرتے ہو؟