جب ماہِ رجب شروع ہوتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعا فرماتے:
اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِی رَجَبٍ وَشَعْبَانَ وَبَارِکْ لَنَا فِی رَمَضَانَ۔
اے اللہ! ہمارے لئے رجب اور شعبان میں برکت فرما اور ہمارے لیے رمضان کو مبارک بنا۔
(مسند احمد، ۳۶۶۹)
آپ ﷺنے فرمایا:
جو کوئی اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے ، وہ خیر کی بات کہے یا خاموش رہے ۔ اور جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے ، وہ اپنے پڑوسی کا احترام کرے ۔ اور جو آدمی اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے ، وہ اپنے مہمان کی عزت کرے ۔
(صحیح مسلم،۱۷۳)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اللہ نے تمہیں تین آفتوں سے بچا لیا ہے: ایک یہ کہ تمہارا نبی تم پر ایسی بدعا نہیں کرے گا کہ تم سب ہلاک ہو جاؤ، دوسری یہ کہ اہل باطل اہل حق پر غالب نہیں آئیں گے، تیسری یہ کہ تم سب گمراہی پر متفق نہیں ہو گے ۔
(سنن ابی داؤد، ۴۲۵۳)
آپ ﷺنےفرمایا:
قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی یہاں تک کہ میری امت کےکچھ قبیلے مشرکین سے مل جائیں،اور بتوں کی پرستش کریں،اور میری امت میں عنقریب تیس جھوٹے نکلیں گے،ان میں سےہر ایک یہ دعویٰ کرے گاکہ وہ نبی ہے،حالانکہ میں خاتم النبیین ہوں میرےبعد کوئی نبی نہیں ہو گا۔
(ترمذی،۲۲۱۹)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
’’ بدگمانی سے دور رہو کیونکہ بدگمانی سب سے زیادہ جھوٹی بات ہے ، دوسروں کے ظاہری عیب تلاش کرو نہ دوسروں کے باطنی عیب ڈھونڈو ، مال و دولت میں ایک دوسرے کے ساتھ مسابقت نہ کرو ، ایک دوسرے سے حسد نہ کرو ،
++👇
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
جو شخص مر گیا اور وہ (یقین کے ساتھ) جانتا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ، وہ جنت میں داخل ہو گاـ۔
(صحیح مسلم ،کتاب الایمان، ١٣٦)
حضرت عباسؓ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی :
مجھے کوئی ایسی چیز بتائیے جسے میں اللہ سے مانگتا رہوں،
آپ ﷺنے فرمایا:
“اے عباس! اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا! دنیا و آخرت میں عافیت طلب کرو“۔
(ترمذی،۳۵۱۴)
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ‘ انھوں نے فرمایا : کچھ دعائیں ایسی ہیں جنھیں رسول اللہ ﷺ کبھی نہیں چھوڑتے تھے ۔ آپ ﷺفرمایا کرتے تھے :
’’ اے اللہ ! میں فکر ‘ غم ‘ عجز ‘ سستی ‘ بخل ‘ بزدلی اور لوگوں کے غلبے سے تیری پناہ میں آتا ہوں ۔‘‘
(سنن نسائی،۵۴۵۱)
700 ICE CREAMS FOR EVERYONE AT SCHOOL: When his wife asked him what he wanted for his 50th birthday, this teacher said he wanted to do something for the kids.
He bought ice cream instead of having a party/ gifts from his family using his birthday budget!
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
' جس کے ساتھ اللہ بھلائی کا ارادہ فرماتاہے،تو اسے دین کی سمجھ عطاکردیتاہے '۔
(جامع ترمذی ، ۲۶۴۵)
آپ ﷺنے فرمایا:
جو کوئی اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے ، وہ خیر کی بات کہے یا خاموش رہے ۔ اور جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے ، وہ اپنے پڑوسی کا احترام کرے ۔ اور جو آدمی اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے ، وہ اپنے مہمان کی عزت کرے ۔
(صحیح مسلم،۱۷۳)
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”لوگ کسی مجلس میں بیٹھیں اور اللہ کی یاد نہ کریں، اور نہ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ( درود ) بھیجیں تو یہ چیز ان کے لیے حسرت و ندامت کا باعث بن سکتی ہے۔ اللہ چاہے تو انہیں عذاب دے، اور چاہے تو انہیں بخش دے“۔
(جامع ترمذی،۳۳۸۰)
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
مجھے میرے مرتبے سے زیادہ نہ بڑھاؤ، جیسے ابن مریم (عیسیٰ علیہم السلام) کو نصاریٰ نے ان کے رتبے سے زیادہ بڑھا دیا ہے. میں تو صرف الله کا بندہ ہوں، اس لئے یہی کہا کرو کہ میں الله کا بندہ اور اس کا رسول ہوں.
بخاری 3445
(مسند احمد 11186؛ مشکوٰۃ 4897)
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”لوگ کسی مجلس میں بیٹھیں اور اللہ کی یاد نہ کریں، اور نہ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ( درود ) بھیجیں تو یہ چیز ان کے لیے حسرت و ندامت کا باعث بن سکتی ہے۔ اللہ چاہے تو انہیں عذاب دے، اور چاہے تو انہیں بخش دے“۔
(جامع ترمذی،۳۳۸۰)
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نےفرمایا:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم فحش گو، بدکلامی کرنے والے اور بازار میں چیخنے والے نہیں تھے،برائی کا بدلہ برائی سے نہیں دیتے تھے، بلکہ عفو و درگزر فرما دیتے تھے ۔
(ترمذی،۲۰۱۶)