ہمارے خاندان کی دیرینہ رفیق، گوجرانوالہ کی دلیر بیٹی، پیکر صبر و وفا محترمہ زبیدہ احسان چوہدری کا آج قضائے الٰہی سے انتقال ہو گیا ہے، اناللہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ تعالٰی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔
اسحاق ڈار کا قریبی رشتہ دار غیر ملکی خواتین سے زیادتی اور اغوا برائے تاوان کے الزامات میں گرفتار۔ اب دیکھتے ہیں سی سی ڈی یہاں کچھ کرتی ہے یا سلیوٹ مارتی ہے۔
مبینہ طور پر 13 صحافیوں کے خلاف غیرملکی خواتین اغوا اور زیادتی سکینڈل کے مرکزی کردار/باس کا نام لینے پر پیکا ایکٹ کے تحت کاروائی کی تیاری۔ مگر ایسے ہتھکنڈوں سے شریف خاندان اب نہ اپنے "ڈار لنگز" کو بچا پائے گا اور نہ خود بچ پائے گا۔
سخت ترین قید تنہائی اور جیل کی اذیتوں سے محترمہ بشری بی بی شدید علیل۔ اللہ انہیں مکمل صحت یابی عطا فرمائے اور PM عمران خان اور تحریک انصاف کے تمام اسیروں کی زندگیوں کی حفاظت فرمائے، آمین۔
Flood Relief Activities in Gujrat
Women Wing Teams “Islamabad”and “Central Punjab”in Gujrat with Former CM Punjab Ch Pervaiz Elahi Sb “By the Instructions of President Pakistan Women Wing Mohtarma Kanwal Shauzab Sahiba”
Women Wing Power Wing
ذلت آمیز شکست کے بعد محسن نقوی کو استعفیٰ دے دینا چاہیے اور پھر بھارتیوں کی یہ بات سننے کے بعد کہ وہ اپنی فتح کو اپنی افواج کے نام کرتے ہیں، نقوی کی چھترول ہونی چاہیے۔
پریس ریلیز
مورخہ: 7 ستمبر 2025
اسلام آباد
صدر پی ٹی آئی وومن ونگ پاکستان محترمہ کنول شوزب صاحبہ نے عمران احمد خان نیازی صاحب کی بہن محترمہ علیمہ خان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حملہ نہ صرف ایک باہمت اور باکردار خاتون پر ہے بلکہ پورے پاکستان کی خواتین کی آواز کو دبانے کی مذموم کوشش ہے۔ کنول شوزب صاحبہ نے کہا کہ سیاسی انتقام کی اس پالیسی نے ثابت کر دیا ہے کہ حکومت اپنے مخالفین سے خوفزدہ ہے اور خواتین پر بھی ظلم کرنے سے دریغ نہیں کر رہی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خواتین اپنے قائد اور ان کے خاندان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور کسی بھی قسم کے جبر اور دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے ۔
پریس ریلیز
مورخہ: 7 ستمبر 2025
اسلام آباد
صدر پی ٹی آئی وومن ونگ پاکستان محترمہ کنول شوزب صاحبہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بیگم بشریٰ بی بی نہ صرف پاکستان کی سابق خاتونِ اوّل ہیں بلکہ صبر، حیا اور وقار کی ایک اعلیٰ مثال بھی ہیں۔ ان کے خلاف پروپیگنڈا اور جھوٹے الزامات دراصل چیئرمین عمران خان اور تحریک انصاف کو نشانہ بنانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی شخصیت شرافت، روحانیت اور عظمت کی پہچان ہے اور ہر قسم کے جھوٹے پروپیگنڈے کے باوجود پوری قوم ان کی عزت و تکریم کرتی ہے۔ وومن ونگ پاکستان اپنی بہن بشریٰ بی بی کے ساتھ کھڑی ہے اور ان پر لگائے جانے والے الزامات کی سخت مذمت کرتی ہے۔