ناصر کاظمی کی مشہور غزل
دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا
وہ تری یاد تھی اب یاد آیا
آج مشکل تھا سنبھلنا اے دوست
تو مصیبت میں عجب یاد آیا
دن گزارا تھا بڑی مشکل سے
پھر ترا وعدۂ شب یاد آیا
تیرا بھولا ہوا پیمان وفا
مر رہیں گے اگر اب یاد آیا
پھر کئی لوگ نظر سے گزرے
پھر کوئی شہر طرب یاد آیا
حال دل ہم بھی سناتے لیکن
جب وہ رخصت ہوا تب یاد آیا
بیٹھ کر سایۂ گل میں ناصرؔ
ہم بہت روئے وہ جب یاد آیا
ناصر کاظمی
اسے کہنا دسمبر لوٹ آیا ہے
ہوائیں سرد ہیں اور وادیاں بھی دھند میں گم ہیں
پہاڑوں نے برف کی شال پھر سے اوڑھ رکھی ہے
سبھی رستے تمہاری یاد میں پُرنم سے لگتے ہیں
جنہیں شرفِ مسافت تھا
وہ سارے کارڈز
وہ پرفیوم
وہ چھوٹی سی ڈائری
وہ ٹیرس
وہ چائے
جو ہم نے ساتھ میں پی تھی
تمہاری یاد لاتے ہیں
تمہیں واپس بلاتے ہیں
اسے کہنا
کہ دیکھو یوں ستاؤ نا
دسمبر لوٹ آیا ہے
سنو تم لوٹ آؤ نا
20 نومبر (1984) یومِ وفات
فیض احمد فیض
گلوں میں رنگ بھرے باد نوبہار چلے
چلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے
قفس اداس ہے یارو صبا سے کچھ تو کہو
کہیں تو بہر خدا آج ذکر یار چلے
کبھی تو صبح ترے کنج لب سے ہو آغاز
کبھی تو شب سر کاکل سے مشکبار چلے
بڑا ہے درد کا رشتہ یہ دل غریب سہی
تمہارے نام پہ آئیں گے غم گسار چلے
جو ہم پہ گزری سو گزری مگر شب ہجراں
ہمارے اشک تری عاقبت سنوار چلے
حضور یار ہوئی دفتر جنوں کی طلب
گرہ میں لے کے گریباں کا تار تار چلے
مقام فیضؔ کوئی راہ میں جچا ہی نہیں
جو کوئے یار سے نکلے تو سوئے دار چلے
جس کے دور میں مکئی چاول گندم کپاس گنے کا کاشتکار سب سے زیادہ ذلیل ہوا۔گنے کا ریٹ کسانوں سے 180 روپے فی من کے چیک پر دستخط کروا کر 150 روپے کے حساب سے ادائیگیاں کی گئیں.گنے کے وزن میں ایک تہائی تک کٹوتیاں کی گئیں۔امید ہے کہ اب کسانوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک نہیں کیا جائے گا.
@FescoOfficial@MoWP15@Rashidlangrial Dear sir overbilling k liye Court se rajoo kiya jaye, ya ap k deptt se, 9000 units ka extra bill lay k 3100 unit ka or bhej diya hay, koe khuda khoffi hay?
@FescoOfficial@MoWP15@TeamFESCO8@TeamFesco1@Teamfesco3@TeamFesco5@9Fesco Sir g mere 9000 units pehlay he fesco ke tarf baki hein, or 3100 units ka bill is month bhej diya, koe check and balance apke fesco ka hay? Pehlay itni mehngi bejjli opar se mehngaee or usk oper apka ye dakka, ya jagga tex, kya ab khud ko maar len ya kya karen ???
@WapdaPK Sir ap ya apke electricity supply companies kisi Pakistan k law ko maanti hein??? Agar manti hn to mjse 9000 units ka bill advance lay k 3100 units ka bill phir bhej diya, kuch ho sakta hay insaaf???
@telenorpakistan O khotay 5G ka baad maen sochna pehlay theak se 4G to chla lo, na browsing, na downloading, kuch bhi nahin hay, sirf 4G hay, styanaas ho telenor ka.
دوست کیا خوب وفاؤں کا صلہ دیتے ہیں
ہر نئے موڑ پر اِک زخم نیا دیتے ہیں
تم سے تو خیر گھڑی بھر کی ملاقات رہی
لوگ صدیوں کی رفاقت کو بُھلا دیتے ہیں
کیسے ممکن ہے کہ دھواں بھی نہ ہو اور دل بھی جلے
چوٹ پڑتی ہے تو پتھر بھی صدا دیتے ہیں
کون ہوتا ہے مصیبت میں کسی کا اے دوست
آگ لگتی ہے تو پتے بھی ہوا دیتے ہیں
جن پہ ہوتا ہے بہت دل کو بھروسہ تابش
وقت پڑنے پہ وہی لوگ دغا دیتے ہیں
تابش دہلوی
روگ ایسے بھی غم یار سے لگ جاتے ہیں
در سے اٹھتے ہیں تو دیوار سے لگ جاتے ہیں
عشق آغاز میں ہلکی سی خلش رکھتا ہے
بعد میں سیکڑوں آزار سے لگ جاتے ہیں
پہلے پہلے ہوس اک آدھ دکاں کھولتی ہے
پھر تو بازار کے بازار سے لگ جاتے ہیں
بے بسی بھی کبھی قربت کا سبب بنتی ہے
رو نہ پائیں تو گلے یار سے لگ جاتے ہیں
کترنیں غم کی جو گلیوں میں اڑی پھرتی ہیں
گھر میں لے آؤ تو انبار سے لگ جاتے ہیں
داغ دامن کے ہوں دل کے ہوں کہ چہرے کے فرازؔ
کچھ نشاں عمر کی رفتار سے لگ جاتے ہیں
احمد فراز