بدتمیزی کو علم بھی نہیں چھپا سکتا، لیکن کم علمی کو ادب ضرور چھپا لیتا ہے۔ انسان کی اصل پہچان اس کی ڈگری یا علم نہیں، بلکہ اس کا اخلاق، گفتگو اور دوسروں کے ساتھ برتاؤ ہے۔ علم انسان کو بڑا بناتا ہے، مگر ادب اسے قابلِ احترام بناتا ہے۔
موجودہ سیاسی نظام سے عوام کی مایوسی کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ بنیادی سہولیات آج بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہیں۔ سستا علاج، معیاری تعلیم، سستا سفر اور دیگر ضروری سہولیات عوام کا حق ہیں۔ سیاست اگر عوام کی مشکلات کم کرنے کے بجائے اقتدار اور ذاتی مفادات تک محدود ہو جائے تو اس کا خمیازہ ہمیشہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔ ملک کی اصل ترقی اسی وقت ممکن ہے جب سیاست کا مرکز عوامی فلاح اور عام آدمی کی زندگی میں حقیقی آسانی پیدا کرنا ہو۔
سابقہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد خان وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بیرسٹر راجہ دانیال احمد لاہور سابقہ وزیراعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف صاحب کے ساتھ ان کے افس میں خصوصی ملاقات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں ن لیگ کے اعلیٰ سطحی وفد کی بیرسٹر گوہر علی خان کے گھر آمد
وفد میں وفاقی وزراء رانا ثناء اللہ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر اور سینیٹر انوشہ رحمان، ایم این اے انجم عقیل خان، ملک ابرار اور دیگر رہنما شریک تھے
مسلم لیگ ن کے وفد نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی
وزیراعظم شہباز شریف نے یہ خصوصی وفد بھیج کر واضح پیغام دیا کہ ہم سیاسی مخالفین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور سیاسی اختلافات صرف سیاسی میدان تک ہوتے ہیں