@VoteAPL Trump’s administration is not releasing the Trump-Epstein Files. Please support the victims not the perpetrators. Also, stop funding the Trump vanity projects. Part of conservative ideals is balancing a budget. You have not lifted up to those principles.
@RajaFaisalPK Oh Bhai Pakistani Army supported corrupt including Nawaz Sharif co and Zardari Co.
Army makes money and have a % age out of all the projects.
Army is the real Nasoor of this country
مطیع اللہ جان ، اسد طور ، احمد نورانی جیسے کتنے ہی لوگ ہیں جن کا موقف ہمیشہ ایک سا رہا۔ یہ تب بھی فوج کے سیاسی کردار کے کھلم کھلا خلاف تھے جب ہم جیسے اور آپ جیسے فوجی پراپگنڈے کے مفت رضا کار تھے۔ لیکن ہر انسان کی طرح انکی بھی کسی سے سیاسی ہمدردیاں تھیں اور ہیں۔ ہماری خوشقسمتی اور انکی بدقستمی کہ جن لوگوں سے انہیں عقیدت رہی وہ دوڑ جاتے رہے ، ڈیلیں لے لیتے رہے۔ لیٹتے اور چاٹتے رہے۔ جس شخص سے اور جسکی سوشل میڈیا ٹیم سے انہیں بوجہ برس ہا برس عناد رہا اور آپس میں محاذ آرائی رہی وہ ڈٹ گیا وہ کھڑا ہوگیا اور ہر طرح کی آزمائش پر پورا اترا۔
یہ لوگ اس مزاحمت کی توقع بینظیر یا نواز شریف یا مریم نواز سے رکھتے تھی۔ لیکن یہاں سارے قرض عمران خان چکا گیا سارے فرض عمران خان نبھا گیا۔ اب چونکہ ہمارا بابا اوپر ہے اور انکے بابے اور بابیاں نیچے ہیں تو انکے دلوں میں بہرحال ایک خلش باقی ہے۔ جس کا وقتا فوقتا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ کبھی کوئی جھوٹا بیان عمران خان سے منسوب کردیا ، کبھی اسکے دور میں بھی یہی ہوا تھا کرلیا۔ کم از کم دس بارہ سال عمران خان کے سوشل میڈیا نے انہیں نیزے کی نوک پر رکھا۔ اب تین چار سال سے اگرچہ اتارا ہے پھر بھی ان میں اس درد کی کوئی نا کوئی جھلک دکھائی دے ہی جاتی ہے۔
آپ ان کی اس طرح کی چھوٹی چھوٹی باتوں سے پریشان نہ ہوا کیجیے۔ انکے بت ٹوٹے ہیں۔ انکے بھگوان اوندھے منہ گرے ہیں۔ ہمیں ان سے ہمدردی ہے۔
اہل وطن کو یوم آزادی مبارک!
قائد اعظم کا پاکستان دفن ہو چکا ہے
انا للہ و انا علیہ راجعون
بیرسٹر حسان نیازی کی غیرقانونی حراست کو آج پورے تین سال ہو چکے ہیں
13اور 14 اگست 2023 کی درمیانی رات یعنی 1145PM, ریاست پاکستان نے ماورائے آئین وقانون یعنی آئین اور قانون کی دھجیاں اڑا کر میرے بیٹے کو گرفتار کیا ، دو ماہ غیرقانونی اغوا رکھا گیا اور پھر ریاست نے اپنے دائیں ہاتھ سے میرے بیٹے کو اپنے ہی بائیں ہاتھ کے حوالے کر دیا یعنی کہاپنی ہی (فوج کی) تحویل میں رکھ لیا فوجی تحویل میں کینگرو ملٹری کورٹس کے ذریعہ فراڈ جھوٹا مقدمہ قائم کر کے دس سال قید کی سزا سنا دی گئی، آج بھی حسان نیازی کو ہائی سیکورٹی جیل کی بیرکوں میں رکھا گیا ہے ۔ فراڈ گرفتاری اور فراڈ مقدمہ کے خلاف ہائی کورٹ میں ایک سال سے اپیل دائر کر رکھی ہے، چار بنچ بنے اور چاروں بینچوں نے سننے سے معذرت کر لی ، اب پانچواں بینچ پچھلے اٹھ مہینوں سے کیس لٹکائے بیٹھا ہے، اور چھٹیوں کے بعد کیس سننے یا نہ سننے کا پتہ چلے گا۔
حساس ادارے کے ایک افسر کی بارُعب آواز آج بھی میرے کانوں میں گونج رہی ہے کہ پانچواں چھوڑ چھٹا ساتواں آٹھواں بینچ آ جائے تمہارے بیٹے کا کیس نہیں سنا جائے گا۔۔۔ نہ کوئی بینچ نہ سنے گا نہ فیصلہ دے گا صرف کیس لٹکائے گا۔مجھے اپنے کمزور سویلین ہونے اور اپنی کم مائیگی اور بے بسی پر شرمندگی ہے۔
انا للہ و انا علیہ راجعون
کیسے مان لوں کہ آئین اور قانون کی دھجیاں ازانے والے مکافات عمل سے بچ جائیں گے، ایک ہی آسودگی ہے ایسوں کی ایک شیلف لاہف اور ایک expiry date ہے، پچھتر سالہ تاریخ میں ایسے ساروں کو عبرت کا نشان ببتے دیکھا ہے، کیسے مان کوں کہ اج کے کردار بچ جائیں گے۔