آج 77 سال بعد پارلیمنٹ میں ایک تاریخی پیش رفت ہوئی ہے،ملک کو سود سے پاک معیشت کی راہ پر گامزن کرنا ہمارا دیرینہ خواب تھا،جس کی تعبیر اب ممکن ہوگی ،انشاءاللہ 2028 کے بعد پاکستان میں ہر قسم کا سودی کاروبار ممنو�� ہوگا۔یہ فیصلہ قائد اعظم کے وژن اور اسلامی اصولوں کے مطابق معیشت کی تشکیل کی جانب اہم قدم ہے۔
مدارس کے ساتھ ہمیشہ آمرانہ رویہ اپنا گیا ہے،ہم نے اسکا راستہ بھی روک لیا ہے، آج اس پارلیمنٹ میں سوسائٹی ایکٹ بل بھی پاس ہوچکا ہے، جس کے تحت مدارس اپنی رجسٹریشن کروا سکیں گے اور آئے روز مختلف اداروں سے تنگ کرنے کا سلسلہ بھی ختم ہوجائے گا، مدارس مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے، مدارس کا یہ دیرینہ مسئلہ تھا جو آج مکمل ہوا الحمدللہ
1973 کے آئین کے ساتھ ہی اسلامی نظریاتی کاؤنسل وجود میں آئی ، لیکن اب تک اس پر قانون سازی نہیں ہوسکی ، اب آئین کے ذریعے سے حکومت کا پابند کیا گیا ہے کہ اسلامی نظریاتی کاؤنسل ایک سال میں قانون س��زی مکمل کر کے ایوان میں پیش کریں گےاور اس پر بحث ہوگی اور اسلامی نظریاتی کاؤنسل کو بل بھیجنے کے لئے 40 فیصد اراکین کی جوشرط تھی اسکو ہم نے 25 فیصد پر لایا ہے تاکہ اسلامی مملکت میں اسلامی نظام کی راہیں ہموار ہوں۔
شریعت کورٹ کے فیصلے جو لامحدود وقت کے لیے معطل رہتے تھے اسکی بھی ایک سال تک کی حد مقرر کردی ہے اور شریعت کورٹ کے اندر کے ججز وہ اپنی کورٹ کا چیف جسٹس نہیں بن سکتا تھا آج کے بعد وہ خود اپنے عدالت کے چیف جسٹس بھی بن سکیں گے۔
اس تاریخی موقع پر میں پورے ایوان اور قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
مولانا صاحب نے پہلے مسودے کے 56 شقوں کو کانٹ شانٹ کرکے 22 شقوں کے مسودے پر لا کھڑا کیا اور 24 متنازع شقوں کو پہلے مسودے سے نکال دیا۔
جبکہ نئے مسودے میں سودی نظام کے خاتمے اور شریعت کورٹ جیسے اسلامی شقیں بھی شامل کی گئیں۔
جو یقینا بڑا اور قابل ستائش کردار ہے.
#مولاناتیرا_شکریہ
آئینی ترامیم میں سب سے بڑی خوش خبری۔ربا یعنی سود کا پاکستان میں یکم جنوری 2028 تک مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔ الحمدللہ-
سینٹ نے JUIF کی ترمیم منظور کر لی۔ اس پر مولانا فضل الرحمن مبارک کے مستحق جن کی کوششوں سے یہ ممکن ہوا۔ سب ممبران جنہوں نے اس شق کے حق میں ووٹ دیا ان کا بھی شکریہ۔
مولانا صاحب اگر چاھتے تو PTI کو فوجی عدالتوں کی ترمیم کی چھری کے نیچےدیکر ان سے تیرہ سالوں کابدلہ لے سکتے تھے لیکن پھر شاید کل کو ان کو اسی ترمیم کی چھری سےمسلم لیگ اور PPP کو بچانے کےلیے ڈبل ٹرپل جدوجہد کرنی پڑتی، اوراس ترمیم ک�� اصلی بینیفشری سیاستدانوں کے اوپر قہقہے لگارھے ھوتے۔ مولانا صاحب نے عمران خان سمیت سب سیاستدانوں کو اس چھری سے بچالیا ھے
#مولاناتیرا_شکریہ
اس وقت اگر میں نے نواز شریف ، شہباز شریف اور زرداری صاحب کے ساتھ ہونے والے ظلم کو غلط کہا تھا تو آج عمران خان پر ہونے والے ظلم کو بھی غلط کہتا ہوں، میرا کردار واضح ہے میں قومی یک جہتی کو سوچتا ہوں
قائد انقلاب
۔مولانا فضل الرحمٰن ��احب
#مولاناتیرا_شکریہ
اکابرین امت مسلمہ
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کاوفد شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی صاحب کے قیادت میں قائدجمعیتہ کا شکریہ اداکررھے ہیں وفد کی مولانا صاحب کی رہائش گاہ آمد،26 ویں آئینی ترمیم میں مدارس مسئلہ سودی نظام کےخاتمےسمیت دیگرشقوں کی منظوری پرمبارکبادپیش کی
#مولاناتیرا_شکریہ
اللہ تعالیٰ کی شان دیکھیں ۔ کہ جو شخص طاقت کی گھمنڈ اور غرور میں مولانا فضل الرحمٰن صاحب کی سیاست ختم کرنے کی دعوے کر رہا تھا ۔ آج اسی مولانا صاحب نے جیل میں بند اس متکبر کو فوجی عدالتوں سے بچایا ۔
واہ مولانا تیری ظرف کو سلام ۔۔
#مولاناتیرا_شکریہ
مفتی محمود رح کے جنازے پر جنرل ضیاءالحق مرحوم نے کہا آج مولویوں کی سیاست ختم ہوگئی
تو نواب زادہ نصراللہ خان مرحوم نے
مولانا فضل الرحمن صاحب کا ہاتھ پکڑ کر کہا نہیں جنرل صاحب مفتی صاحب کی سیاست جوان بن کر سامنے آگئی ھے
#مولاناتیرا_شکریہ
آج حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے الفاظ نہیں مل رہے انہوں نے جس دانشمندی سے اس موقع پر ملک وملت کی رھنمائی کی اس سے کئی اسلامی مقاصد حاصل ھوے اور ملک شدید سیاسی انتشار سے بچ گیا سود کے خاتمے وفاقی شرعی عدالت اور مدارس کا مسئلہ حل ہوا اللہ تعالیٰ انکی عمر علم اور ��دوجہد میں برکت عطا فرمائیں اور ملک وملت کے لئے انکی خدمات قبول فرمائیں آمین مدت کے بعد ایسی خوشی کی خبر ملی ہے قوم کو مبارک
مولانا فضل الرحمن صاحب حکم دیں پھر پتہ چل جائے گا کہ سیر میں کتنے پاو اتے ہیں ھم لڑائی جھگڑ ے شوق سے کرتے ہیں ہم تو اس بات پر مولانا سے ناراض ہیں کہ ہمارے ہاتھ پاوں بند رکھے ہیں ہمیں اجازت دیں ار پار میں منٹ نہیں لگانے دینگے ان شاء اللّه
#بدمعاشی_نہیں_چلےگی