حضرت سلمان بن عامر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ مسکین پر صدقہ کرنا صرف ایک صدقہ ہے ، جبکہ رشتہ دار پر دوھرا ہے ، صدقہ اور صلہ رحمی ۔‘‘ ، رواہ احمد و الترمذی و النسائی و ابن ماجہ و الدارمی ۔
Sahih Hadees
🌹 🌹
Surat No 57 : سورة الحديد - Ayat No 22 ﴾ۚ ۖ
نہ کوئی مصیبت دنیا میں آتی ہے نہ ( خاص ) تمہاری جانوں میں مگر اس سے پہلے کہ ہم اس کو پیدا کریں وہ ایک خاص کتاب میں لکھی ہوئی ہے یہ ( کام ) اللہ تعالٰی پر ( بالکل ) آسان ہے ۔
🌹
Mishkat ul Masabeeh Hadees # 5075
حضرت عبداللہ بن عمرو ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ تم میں سب سے بہتر شخص وہ ہے جو تم میں اخلاق میں سب سے زیادہ اچھا ہے ۔‘‘ متفق علیہ ۔
Sahih Hadees
🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹
بزم جہاں میں آج یہ کس کا ورود ہے
جبریل کے لبوں پر مسلسل دُرود ہے
فخرُ الرّسُل ہے شافعِ روزِ حساب ہے
اُمّی لقب ہے صاحبِ اُمّ الکتاب ہے
قرآن جس کا خُلق ہے وہ رحمتِ تمام
جس کیلئے ہوا ہے دو عالَم کا انصرام
جس کے غلام فاتحِ ایران و شام ہوں
لاکھوں دُرود اُس پہ، ہزاروں سلام ہوں
ﷺ
Surat No 81 : سورة التكوير - Ayat No 29
وَ مَا تَشَآءُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ یَّشَآءَ اللّٰہُ رَبُّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۲۹﴾٪ 6
اور تمہارے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا جب تک اللہ رب العالمین نہ چاہے23 ۔ ؏
🌹 🌹 🌹