کوٹلی کا ببر شیر #امتیاز_اسلم
یہ جب دھاڑتا تھا تو وہاں کی روایتی سیاست کے در و دیوار ہل جاتے تھے . یہ وہ شخصیت ہے جنہوں نے بغیر کسی ذاتی مفاد کے، عوامی ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے مسلسل جدوجہد کی، شعور بیداری کانفرنسز کروائیں، لوگوں کو ایک پیج پر لایا اور عوامی مسائل چارٹر اف ڈیمانڈ کے حل کے لیے دن رات محنت کی...
ایسا شخص جو کیمرے کے سامنے رہا، نہ شہرت کا طلبگار تھا بلکہ صرف اور صرف عوامی خدمت کو اپنا مشن بنایا..
سوشل میڈیا پر شاید انہیں وہ پذیرائی نہ مل سکی جس کے وہ واقعی مستحق تھے، لیکن زمین پر بسنے والے ہر با شعور انسان کے دل میں ان کے لیے عزت ہے مقام اور قدر ضرور ہے..
ایسی بےلوث خدمات اور مسلسل جدوجہد پر ہم انہیں اپنے پلیٹ فارم سے ٹریبیوٹ پیش پیش کرتے ہیں..
دعا ہے کہ ان کا جذبہ، خلوص اور ہمت ہمیں بھی کچھ کرنے کا حوصلہ دے۔۔۔
آمین
#RightsMovementAJK
اگر حکومتی نمائندوں اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو جاتے ہیں تو اپنے آپ کو کنڑول میں رکھیں۔
اللہ رب العزت کا شکر ادا کریں جس نے ہجوم کو قوم بنایا اور فتح دی۔
ایسی کوئی بات نا کہیں اور نا لکھیں جس سے عوام میں انتشار اور غلط فہمیاں پیدا ہوں۔
غیرضروری تصاویر اور ویڈیوز بھی اپلوڈ کرنے سے گریز کریں جس سے کسی کی عزتِ نفس مجروع ہو۔
اپنا ایک معیار برقرار رکھیں اور شان سے آگے بڑھیں۔
#RightsMovementAJK
سابق وزیراعظم آزاد جموں کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا تھا:
"عام آدمی کیا ہے؟ اُس کی کیا حیثیت ہے؟"
راجہ فاروق حیدر کو اس تصویر میں اسکا جواب مل گیا ہے کہ یہ ہوتا ہے عام آدمی اور یہ ہوتی ہے اسکی حیثیت۔
ایک طرف آزاد کشمیر کے صرف تین عام شہری بیٹھے ہیں،
اور دوسری طرف پاکستان کے سابق وزیراعظم، وفاقی وزراء، مشیران اور درجنوں سینئر سیاست دان ان کے سامنے خود چل کر مذاکرات کیلئے حاضر ہیں۔
یہ وہی "عام آدمی" ہے جسے راجہ فاروق حیدر جیسی حکمران اشرافیہ کمتر سمجھتی تھی۔
مگر آج مظفرآباد میں بڑے بڑے سیاسی قائدین انہی عوامی ایکشن کمیٹی کے عام آدمیوں کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ ان سے بامعنی مذاکرات ہو سکیں۔
یہ عوام کی اصل طاقت اور حیثیت یہ ہے خودارا قوم۔
تاریخ گواہ ہے کہ جب عوام اپنے حقوق کے لیے کھڑی ہو جائے تو تخت لرزتے ہیں، ایوان جھکتے ہیں۔
راجہ صاحب اب سمجھ آئی کہ عام آدمی کیا ہے اور اسکی حیثیت کیا ہے؟؟؟؟
#RightsMovementAJK
@farooq_pm
آواز ِ دروں —•—
الحمد للّٰہ رب العالمین- اللّٰہ کریم کا لاکھ شکر ھے !
وفاقی حکومت ، حکومت آزاد جموں و کشمیر اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مابین معاھدہ طے پا گیا ھے -
وزیر اعظم پاکستان ، وفاقی حکومت ،سیکیورٹی اداروں ، عوامی ایکشن کمیٹی ، حکومت آزاد کشمیر اور کشمیر کی عوامی سماجی اور سیاسی قیادت کو مبارکباد !ھمارے دِلوں کو قرار ملا ھے ۔۔۔
اللّٰہ کریم شھدأ کے درجات بلند فرمائیں اور زخمیوں کو صحت کاملہ سے نوازیں-کاش یہ خون نہ بہا ھوتا ۔۔
تکرار سے کہونگا کہ کشمیری ھم سے بڑے پاکستانی ھیں ۔ انھیں اپنے سینے سے لگا کر رکھا جاۓ ۔۔
اس معاھدہ کی تفصیلات پڑھنے سے معلوم ھوتا ھے کہ یہ سراسر عوامی اھمیت کے مطالبات ھیں
اصولاً اسکے لئے کسی احتجاج کی ضرورت نہیں ھونا چاھئیے تھی مگر دھائیوں کی بیڈ گورننس نے آزاد کشمیر میں حالات اس نہج تک پہنچا دیے
لوگ سیاسی جماعتوں اور ریاستی اداروں سے مایوس ھوۓ اور انھیں عوامی ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم پر متحد ھو کر عوامی طاقت کا راستہ اپنانا پڑا
موقع سے فائدہ اٹھا کر مخصوص سوچ کے حامل بعض عناصر نے اس احتجاجی تحریک کو پاکستان مخالف موومنٹ بنانے کی کو شش کی ، بعض لوگوں نے پاکستان میں جاری سیاسی تناؤ کو آزاد کشمیر میں گھسیٹنا چاھا لیکن عوامی ایکشن کمیٹی کے منتظمین کی اکثریت ، وفاقی حکومت اور کشمیری سیاسی قیادت نے اپنی فہم اور تدبیر سے انھیں کامیاب نہیں ھونے دیا
قوی امید ھے کہ معاھدہ کی تمام شقات پر خلوص اور سنجیدگی سے عمل کیا جاۓ گا ،
تمام سٹیک ھولڈر آزاد کشمیر میں عوامی لاوا پھٹنے سے رونما ھونیوالے سیاسی اضطراب کو بہت سمجھیں اور اس سے سبق حاصل کرتے ھوۓ ملک کے باقی حصوں میں عوامی مسائل ، بیڈ گورننس اور بنیادی حقوق سے متعلقہ پیچیدہ مسائل کو عوامی ایکشن سے پہلے حل کرنے کی تدبیر کی جاۓ۔۔
و ما علیناالالبلاغ
"ہم کو ہے ساتھ اپنے قافلے کا یقین منزل بھی ملے گی، کارواں بھی بڑھے گا"
الحمدللہ! آزادکشمیر کی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال و احتجاج کامیاب رہا اور چارٹر آف ڈیمانڈ منظور ہوا۔ یہ کامیابی سب سے پہلے اللہ کے فضل و کرم کی ہے اور اس کے بعد اُس عوام کی ہے جنہوں نے ثابت کیا کہ جب ہجوم سے قوم بنتی ہے تو تاریخ بدل جاتی ہے۔
ہم خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں:
•آزادکشمیر کے عوام کو جنہوں نے قربانی و استقامت کی مثال قائم کی۔
•تحریک میں شہید ہونے والوں کو جن کا خون اس جدوجہد کو زندگی بخشتا ہے۔
•پاکستان اور دنیا بھر سے سوشل میڈیا پر آواز بلند کرنے والوں کو۔
•اُن پاکستانی بھائیوں کو جنہوں نے ساتھ دیا اور نفرت بڑھانے والوں کو جواب دیا۔
یہ جدوجہد یہ بھی یاد دلاتی ہے کہ:
•حکومت پاکستان نے سنجیدگی دکھائی، جس کا شکریہ۔
•لیکن حکومتِ آزادکشمیر کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی۔
•جو لوگ بھارتی ایجنڈا یا "را کا ایجنٹ" کہہ کر آوازِ حق کو دبانا چاہتے تھے، آج ان کے منہ پر ہماری کامیابی ایک کرارا جواب ہے۔
یہ کامیابی کشمیریوں اور پاکستانیوں کے رشتے کو مزید مضبوط کرتی ہے۔ اللہ اس قربانی کو قبول فرمائے اور شہداء کے درجات بلند کرے۔ آمین۔
#RightsMovementAJK
میں آل آذاد جموں و کشمیر جوائینٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو
اور ہمارے شہداء کوخراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جن کے
دئیے ہوئے شعور نے اور ہمارے بھائیوں کی شہادت
نے اس عام کشمیری عوام کو ایک قوم میں تبدیل کر دیا
ہے۔
آواز دو ہم ایک ہیں
#RightsMovementAJK
Kashmir is not an issue but Internationally recognised disputed region. Unless and until #Kashmir will not get people's vote to decide its future, it will not get lasting peace. Let we understand it once for all.
#RightOfSelfdetermination