اگست 2016 میں ایم کیو ایم کی تقسیم پارٹی کیلئے ایک بڑا سیاسی دھچکہ ضرور تھا, لیکن یہ پہلا بحران نہیں تھا کیونکہ ایم کیو ایم نے اس سے پہلے بھی متعدد بحرانوں کا سامنا کیا، جن میں 19 جون 1992 کا آپریشن کلین اپ بلاشبہ سرفہرست ہے- آج 34 برس کا طویل عرصہ گزر جانے کے بعد بھی اس آپریشن کا سامنا کرنے والے کسی بھی فرد کے ذہن سے اس دور کی ہولناک یادیں محو نہیں ہوتیں۔
اس آپریشن کا باضابطہ آغاز تو جون 1992 میں ہوا لیکن اس کے آثار 1991 سے ہی سامنے آنا شروع ہو گئے تھے۔ میں کراچی سے لندن تک اس دور کے بیشتر اہم واقعات کا شاہد ہوں اور میری کتاب “تاریخ کا قرض” ایم کیو ایم کی تاریخ کے اس اہم ترین دور کو محفوظ کرنے کی ایک کوشش ہے۔ یہ کتاب کافی عرصہ پہلے مکمل ہوگئی تھی لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر اسے جاری نہیں کیا جاسکا۔ محترم مظہر عباس صاحب نے اس کتاب کے مسودے کا مطالعہ کرکے گزشتہ برس اس حوالے سے ایک ٹوئٹ کردی تھی، جس کے بعد بہت سے احباب نے کتاب کی فرمائش کی، اس لئےمیری کوشش ہے کہ پہلا ایڈیشن ان احباب کو بھیج سکوں جبکہ کوشش ہے کہ آن لائن پلیٹ فارمز پر بھی یہ کتاب جلد دستیاب ہوسکے۔
اس کتاب میں ذاتیات سے مکمل طور پر گریز کرتے ہوئے صرف واقعات پر توجہ دی گئی ہے۔ میری یہ پوری کوشش رہی کہ ان تاریخی واقعات کو پوری سچائی اور ایمان داری سے بیان کیا جائے، لیکن انسانی غلطی کا احتمال بہرحال ممکن ہے جسکے لئے پیشگی معافی کا خواستگار ہوں۔
قارئین اس کتاب کا مطالعہ کرتے ہوئے یہ بات ذہن میں رکھیں کہ یہ پارٹی لٹریچر نہیں بلکہ تاریخ کو محفوظ کرنے کی کوشش ہے۔
ایم کیو ایم اور متعلقہ موضوعات کے اس سلسلے کی اگلی جلدوں پر کام جاری ہے جنہیں جلد آپ کی خدمت میں پیش کیا جائے گا۔
@MOSSADil Coward IDF has no guts to go and find these weapons in mint condition and only few bullet to fight off #IsraelTerrorists before bombing the area. This clearly is staged you coward refugees of Palestine. #IMissHitler#Hitler you had 1 job!!!