اے پی ایم ایس اونے پاکستان کے فرسودہ نظام کوللکارا اور اسٹیٹس کوتوڑا۔ الطاف حسین
#11JuneAltafHai
ہم کوٹہ سسٹم کے خلاف اب تک مطالبات کرتے رہےلیکن اب ہم اس سسٹم کے ساتھ زندہ نہیں رہ سکتے
لندن میں اے پی ایم ایس او کے 48ویں یوم تاسیس کے اجتماع سےخطاب
اے پی ایم ایس او واحد طلبہ تنظیم ہے جس نے سیاسی افق پر ایم کیوایم کوجنم دیا۔ آجAPMSO کی جدوجہد کو48 سال ہوگئے جس پر میں اپنے تمام تحریکی ساتھیوں اورعوام کومبارکباد پیش کرتاہوں۔
اے پی ایم ایس او نے پاکستان کے ایلیٹ کلچر میں ایک ایسی تنظیم کی بنیادرکھی جوغریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھتی ہے، جس کامنشورتمام قوموں کے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کوانکے حقوق دلاناہے، اے پی ایم ایس اونے پاکستان کے فرسودہ نظام کوللکارا اوراسٹیٹس کوکوتوڑتے ہوئے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کوملک کی اسمبلیوں میں بھیجا۔پاکستان کی ہر سیاسی جماعت کاسربراہ خود کئی کئی نشستوں سے الیکشن لڑتاہے لیکن ایم کیوایم کے سربراہ نے اپنے کارکنوں کوایوانوں میں بھیجا اورخود الیکشن نہیں لڑا۔ایم کیوایم نےمذہبی منافرت کی مخالفت کی اوریہ پیغام دیاکہ پاکستان صرف مسلمانوں کانہیں تمام مذاہب کے ماننے والوں کاوطن ہے، پاکستان میں آباد عیسائی، ہندو، سکھ اورتمام غیرمسلم بھی برابرکے پاکستانی ہیں، پاکستان کے شہری کی حیثیت سے ان کابھی پاکستان پر برابر کاحق ہے اوران کے ساتھ مذہب کی بنیادپر امتیازنہیں برتاجاناچاہیے، اسی طرح شہریوں میں فقہ اورمسلک کی بنیادپر بھی لوگوں میں آپس میں نفرت نہیں ہوناچاہیے اورہمیں کسی کواس کے فقہ یامسلک کی بنیادپر کافر قرار نہیں دیناچاہیے، ایم کیوایم نے کاروکاری جیسی فرسودہ رسومات کی بھی کھل کی مخالفت کی اوراس کاشکارہونے والی لڑکیوں کے لئے اپنے دروازے کھولے اورانہیں اپنے مرکزمیں پناہ دی، ایم کیوایم نے غیرمسلم لڑکیوں کے اغوااور ان سے جبراً مذہب کی تبدیلی اور جبری شادیوں کے خلاف آوازاٹھائی۔ پاکستان میں رائج اس اسٹیٹس کو اور اس ظالمانہ نظام کے خلاف آوازبلند کرنے پراسٹیبلشمنٹ نے مجھے غدارقراردیا گیا۔ بدقسمتی سے پاکستان میں جس کسی نے بھی اسٹیٹس کو اورکرپٹ فوجی جرنیلوں کی پالیسیوں کے خلاف آوازبلند کی تواس کی قسمت میں یا توپھانسی، یاقیدہوتی ہے یاجلاوطنی ہوتی ہے۔ مجھے جلاوطن ہونے پر مجبورکردیا گیا، عمران خان کابھی قصور یہ ہے کہ اس نے کرپٹ جرنیلوں اوران کے آقاؤں کوللکارا۔
ہماری جدوجہدانصافیوں کے خلاف ہے، 53سال گزرجانے کے باوجود کوٹہ سسٹم جیساغیرمنصفانہ نظام آج بھی رائج ہے جوسندھ میں شہری اوردیہی عوام کوتقسیم کرتاہے، جس کی بنیادپر شہری علاقوں کے عوام کے ساتھ ناانصافیاں کی جاتی ہیں۔ ہم کوٹہ سسٹم کے خلاف اب تک مطالبات کرتے رہے لیکن اب ہم اس کے ساتھ زندہ نہیں رہ سکتے، اس ظالمانہ اورغیرمنصفانہ سسٹم کواب ختم ہوناچاہیے۔ میں غریب سندھیوں، ہاریوں اورمزدوروں سے بھی کہتاہوں کہ وہ بھی اس سسٹم کے خلاف آوازاٹھائیں کیوں کہ اس سے غریب سندھیوں کونہیں بلکہ وڈیروں کو فائدہ پہنچ رہاہے، یہ وڈیرے غریب سندھیوں پر بھی ظلم ڈھاتے ہیں اورانکی بچیوں تک کواٹھالے جاتے ہیں۔ غریب سندھیوں کوچاہیے کہ وہ ان وڈیروں سے نجات کے لئے میدان عمل میں آئیں۔میں تمام غریب اورپڑھے لکھے سندھی نوجوانوں کوبھی دعوت دیتاہوں کہ وہ الطاف حسین کے قافلے میں شامل ہوجائیں، ہم متحد ہوکراس فرسودہ جاگیردارانہ وڈیرانہ نظام کے خلاف جدوجہد کریں گے۔
میں یوم تاسیس منانے کے لئے جمع ہونے پر ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے سینئربزرگ رکن ادریس علوی ایڈوکیٹ، یوٹیوبرتحسین عباسی، ان کے بیٹے اوردیگربزرگ کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدیدمذمت کرتا ہوں۔ میں سوال کرتاہوں کہ کیاکسی سیاسی جماعت کایوم تاسیس منانا جرم ہے؟ اسی طرح ایم کیوایم کے سابق رکن قومی اسمبلی نثارپہنور، ان کے بیٹے محسن پہنور، فیصل مجیب اوردیگرساتھی بھی کئی ماہ سے لاپتہ ہیں۔ میں مطالبہ کرتاہوں کہ ان تمام کورہا کیاجائے اوریہ ظلم وستم بند کیاجائے۔
صحافی فہیم صدیقی نے بلدیہ فیکٹری سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حماد صدیقی اب منظر عام پر آسکتے ہیں اور اُن کے آنے کے بعد ایم کیو ایم پاور سے سپر پاور میں تبدیل ہوجائے گی
#ZarayeNews#HammadSiddiqui#MQM
1) یہ کیسا قانون کے ساتھ مذاق ہے کہ ایم کیو ایم لندن نیکٹا کی لسٹ میں کالعدم نہیں ہے لیکن اسکے جھنڈے اور پوسٹر ضبط کئے جارہے ہیں اور رہنما گرفتار کئے جارہے ہیں جبکہ کالعدم سپاہ صحابہ نیکٹا کی سیریل 5 اور 32 پر کالعدم ہے لیکن اسکے جھنڈے کراچی کے ہر چوراہے پر لگے ہیں
#11JuneAltafHai
اے پی ایم ایس او کے 48ویں یومِ تاسیس پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
بانی و قائدِتحریک جناب الطاف حسین کا اے پی ایم ایس او کے 48ویں یومِ تاسیس پر خصوصی خطاب
@AltafHussain_90@AwazEhaq90@OfficialMQM
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر صاحب سے الطاف حسین کا مطالبہ
#11JuneAltafHai
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج مورخہ 11جون 2026ء بروز جمعرات APMSO (آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن) کا 48 واں یوم تاسیس پرامن طورپر پورے پاکستان میں منایاجارہا ہے۔اس سلسلے میں کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ کی ایک عمارت کی دوسری منزل پرواقع سینئر صحافی، یوٹیوبر اوروی لاگرتحسین عباسی کے دفتر میں ایک چھوٹی سی تقریب کا انعقاد کیا جارہاتھا کہ کراچی پولیس کی بڑی نفری نے وہاں چھاپہ مارکرایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے سینئر اوربزرگ رکن ادریس علوی ایڈوکیٹ اورتحسین عباسی سمیت دس کارکنوں کوگرفتارکرلیاجوآئین وقانون کے سراسر منافی ہے۔
آپ جناب فیلڈمارشل عاصم منیرسے مطالبہ ہے کہ فی الفورمداخلت کرکے بزرگ رکن ادریس علوی ایڈوکیٹ سمیت تمام گرفتار شدگان کی فوری رہائی کے احکامات جاری کریں اورکراچی سمیت سندھ بھر کی پولیس کواحکامات صادرفرمائیں کہ وہ بند کمروں میں اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس منانے کے لئے جمع ہونے والے ایم کیوایم کے پرامن کارکنوں اورہمدردوں کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہ کریں۔
الطاف حسین
11جون 2026ء
*قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ساتھ ایم کیو ایم برطانیہ کے کارکنان اے پی ایم ایس او کے 48ویں یوم تاسیس کے موقع پر فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے۔
#11JuneAltafHai
ایم کیو ایم ہیوسٹن چیپٹر کے زیرِ اہتمام اے پی ایم ایس او کا 48واں یومِ تاسیس بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
ہیوسٹن، ٹیکساس۔۔۔ 12 جون 2026ء
#11JuneAltafHai
ایم کیو ایم ہیوسٹن چیپٹر کے زیرِ اہتمام 11 جون 2026ء کو ہیوسٹن، ٹیکساس کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، اے پی ایم ایس او، کا 48واں یومِ تاسیس انتہائی عقیدت، نظریاتی وابستگی اور تنظیمی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔
تقریب میں ایم کیو ایم کے ذمہ داران، کارکنان، ہمدردوں، نوجوانوں، خواتین اور کمیونٹی کے معزز افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے اے پی ایم ایس او کے قیام، اس کی تاریخی جدوجہد، نوجوانوں میں شعور بیدار کرنے کے کردار، ایم کیو ایم کی تحریک اور قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کی فکری و عملی جدوجہد کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب کی نظامت ایم کیو ایم ہیوسٹن چیپٹر کے انچارج برہان خان نے انجام دی، جبکہ پروگرام کا باقاعدہ آغاز نجیب احمد کی تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ تلاوتِ کلامِ پاک کے بعد شرکاء نے اے پی ایم ایس او کے یومِ تاسیس کے موقع پر اپنے عزم، وفاداری اور تنظیمی وابستگی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ایم کیو ایم ہیوسٹن چیپٹر کے جوائنٹ انچارج انجینئر عاصم رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے پی ایم ایس او صرف ایک طلبہ تنظیم کا نام نہیں بلکہ شعور، تعلیم، تنظیم، جدوجہد اور حق پرستی کی وہ بنیاد ہے جس نے مظلوم و محروم عوام کو اپنی شناخت، حقوق اور نمائندگی کا احساس دلایا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں، اور اے پی ایم ایس او نے نوجوان نسل کو ظلم و ناانصافی کے خلاف پرامن سیاسی و فکری جدوجہد کا راستہ دکھایا۔
تقریب سے اے پی ایم ایس او کے چیئرمین انجنئیر سرفراز احمد صدیقی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے اے پی ایم ایس او کی تاریخی جدوجہد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 11 جون کا دن صرف ایک تنظیمی یومِ تاسیس نہیں بلکہ پاکستان کی طلبہ، سیاسی اور فکری تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ایم ایس او نے نوجوانوں کو یہ شعور دیا کہ قوموں کی ترقی تعلیم، کردار، تنظیم، قربانی اور مستقل مزاج جدوجہد سے ممکن ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے پی ایم ایس او کی جدوجہد آج بھی نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینئر انجینئر سید عاطف شمیم نے اپنے خطاب میں اے پی ایم ایس او، ایم کیو ایم اور قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کی جدوجہد کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ایم ایس او وہ تاریخی پلیٹ فارم ہے جس نے مظلوم و محروم عوام، خصوصاً مہاجر قوم کے نوجوانوں کو شعور، شناخت اور حقِ نمائندگی کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ قائدِ تحریک جناب الطاف حسین نے طلبہ سیاست سے جس جدوجہد کا آغاز کیا، وہ بعد میں کروڑوں مظلوم عوام کی آواز بن گئی۔
انجینئر سید عاطف شمیم نے کہا کہ اے پی ایم ایس او کی بنیاد تعلیم، شعور، تنظیم اور عملی جدوجہد پر رکھی گئی تھی۔ اس تحریک نے نوجوانوں کو یہ سبق دیا کہ حقوق مانگنے سے نہیں بلکہ شعوری، منظم اور پرامن جدوجہد سے حاصل کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی تحریک نے موروثی سیاست، جاگیردارانہ سوچ، طبقاتی امتیاز اور ناانصافی کے خلاف عام آدمی کو آواز دی اور اسے ایوانوں تک پہنچانے کا تاریخی کردار ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کی جدوجہد صرف ایک طبقے، زبان یا علاقے تک محدود نہیں رہی بلکہ انہوں نے پاکستان کے تمام مظلوم و محروم عوام کے حقوق، عزت، انصاف اور برابری کے لیے آواز بلند کی۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی دنیا بھر میں ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہمدرد قائدِ تحریک کے نظریے، فلسفے اور جدوجہد سے وابستہ ہیں اور ہر مشکل وقت میں حق پرستی کے پرچم کو بلند رکھنے کا عزم رکھتے ہیں۔
انجینئر سید عاطف شمیم نے اپنے خطاب کے دوران قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کی تقاریر، بیانات، تصاویر اور سیاسی سرگرمیوں پر عائد غیر قانونی و غیر آئینی پابندیوں کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی قائد کی آواز کو دبانا، عوام کو اپنے قائد سے کاٹنا اور ایم کیو ایم کی پرامن سیاسی سرگرمیوں پر عائد غیر اعلانیہ پابندیاں جمہوری اصولوں، آئین، آزادیٔ اظہار، حقِ اجتماع، حقِ تنظیم اور بنیادی سیاسی حقوق کے منافی ہیں۔ اس موقع پر پروگرام کے شرکاء نے زبردست تالیوں کی گونج میں اس مطالبے کی بھرپور تائید کی اور قائدِ تحریک جناب الطاف حسین سے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اظہار کیا۔
“48 years ago, APMSO began a struggle that led to the creation of the political organization we know today as MQM, under the leadership of its Founder and Leader, Altaf Hussain.”
#11JuneAltafHai
جوہانسبرگ میں اے پی ایم ایس او کا 48 واں یوم تاسیس جوش وخروش سے منایاگیا
تقریب میں ذمہ داران ، کارکنان اورہمدردوں کی اہل خانہ سمیت بڑی تعداد میں شرکت
قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں حق پرستی کاقافلہ منزل پر پہنچ کر دم لے گا، مصطفی عزیزآبادی
#11JuneAltafHai
“I broke the chains of Pakistan’s obsolete and corrupt political system and opened the doors of Parliament to the middle class — an achievement that no other political party in Pakistan has been able to replicate to this day.”
— Founder & Leader Altaf Hussain
#11JuneAltafHai